AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Its time for a change, Deputy Custodian Azad Kashmir Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman Advocate

نظام کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے,ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ

چکسواری (انجینئرحافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) (ر) ڈپٹی کسٹوڈین آزادکشمیر چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ آزادامیدوار حلقہ نمبر2 چکسواری اسلام گڑھ آزادکشمیر نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے ٹوٹی کھمبے ٹرانسفارمر گلی نالی کی پختگی کی سیاست کرنے والوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے نظام کی تبدیلی میں صحافیوں کا ساتھ ضروری ہے موجودہ فرسودہ نظام تبدیلی کے لئے عوام کا بیدار ہونا اشد ضروری ہے کیونکہ موجودہ ممبراسمبلی اور سابقہ حکومتیں تبدیلی لانے مین ناکام ہو چکی ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہار چکسواری پریس کلب میں سابق صدر میرپوربار تبسم صادق ایڈووکیٹ کے ہمرہ پریس بریفنگ میں کیاہے انہوں نے کہا کہ میں نے عوام میں تبدیلی کی خواہش محسوس کرتے ہو ئے بطور اسمبلی امیدوار میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے کیانکہ خطہ میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہچانے کے لئے اسمبلی میں موثر آواز کا ہونا بہت ضروری ہے اسمبلی ممبران کی ذمہ داری سازی ہوتی ہے مگر اسمبلی ممبران کو فنڈز کے ذریعے عوام میں ٹوٹی کی سیاست کو پروان چڑھایا جارہا ہے قانون سازی نہ ہونے کے برابر ہے اداروں کی مضبوطی کے لئے ہم سب کومل کر کردار ادا کرنا ہو گا یہ عمل تبدیلی کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے میں نے ملازمت میں رہتے ہوئے عوام کے لئے اپنے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رکھے اور بلاامتیاز علاقہ عوام برادری اور پارٹی عوام کی خدمت کی میں نے بطور ایدمنسٹر ضلع کونسل میرپور بلا تفریق چار حلقوں میں کام کیے جونظرآتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اپنے منشور کے ساتھ حلقہ میں تبدیلی کے لئے عوام کے پاس گھر گھر جا رہا ہوں عوام کی جانب سے ملنے والی عزت کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے لیے حوصلہ افزاہے مجھے بہت حوصلہ ملا ہے انشائاللہ عوام کے تعاون سے ممبر اسمبلی منخب ہو کر ایسی تبدیلی لاکر دکھاوں گاجسے عوام خود محسوس کریں گے کہ واقعی تبدیلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے بحیثیت آزاد امیدوار اسمبلی کے انتخاب میں حلقہ دو چکسواری سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے مگر یہ بات حتمی نہیں ہے میں نے تمام آپشن کھلے رکھے ہیں انہوں نے چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چکسواری پریس کلب کے صحافیو ں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے تحریک آزادی کشمیر اورچکسواری کے مسائل اجاگرکرنے کے حوالے سے چکسواری پریس کلب کی شاندار صحافتی خدمات ہیں اورامیدہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے اپنا کام جاری رکھیں گے ان کے ہمراہ سابق کونسلر ووکنگ سرے برطانیہ چوہدری محمد بشیر اورچوہدری خالد حسین بھی تھے اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور تبسم صادق ایڈووکیٹ نے کہاکہ چودھری محمد خلیق الزمان سے 30سال سے زائد کا تعلق ہے میں نے ان کو ہمیشہ مخلص اور عوام دوست انسان پایا ہے میں نے آئندہ انتخابات میں چودھری محمدخلیق الزما ن ایڈووکیٹ کی اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے اللہ تعالی ان کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button