AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Rathoa Chak Haryam Bridge should be completed as soon as possible. Mirza Mohammad Shafiq Jarral

رٹھوعہ چک ہریام پل کوجلدازجلدمکمل کیاجائے۔مرزامحمدشفیق جرال

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی صدرمرزامحمدشفیق جرال نے کہاکہ رٹھوعہ چک ہریام پل کوجلدازجلدمکمل کیاجائے۔ متاثرین منگلاڈیم نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے دومرتبہ قربانیاں دیں۔متاثرین منگلاڈیم کی قربانیوں کی قدرکی جائے۔متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل حل کے جائیں۔مسلم کانفرنس نے ہرفورم پرمتاثرین منگلاڈیم کی ترجمانی کی۔آزادکشمیرمیں جب بھی شفاف انتخابات ہوئے مسلم کانفرنس کامیاب ہوئی۔انتخابات2021؁ء میں مسلم لیگ(ن) کاوہی حشر ہوگاجوانتخابات2016؁ء میں پیپلزپارٹی کاہواتھا۔2011؁ء میں وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی توپیپلزپارٹی کوبتیس(32)نشستیں ملیں۔2016؁ء میں وفاق میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت تھی تومسلم لیگ(ن) اقتدارمیں آئی۔ مسلم کانفرنس کوسازش کے تحت تقسیم کیاگیاتھا۔ آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس بھرپورقوت سے حصہ لے گی۔مسلم کانفرنس اپنی فیصلہ خودکرتی ہے۔ انتخابی اتحادبارے فیصلہ وقت اورحالات کے مطابق کیاجائے گا۔حکومت پاکستان کی کشمیرپالیسی جاندارہے۔ عمران خان وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھرپورترجمانی کی۔آزادحکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ متاثرین منگلاڈیم ہوں یامتاثرین زلزلہ آزادحکومت نے کوئی ریلیف مہیانہیں کیا۔آزادحکومت انتخابات2016؁ء میں ضلع میرپورسے مسلم لیگ(ن) تین نشستوں پرکامیابی دلوانے کی سزادے رہی ہے۔ضلع میرپورکے عوام انتخابات2021؁ء میں سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں۔مسلم کانفرنس ہربحران کے بعدمضبوط قوت بن کرابھری۔ مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والے پچھتارہے ہیں۔انکے لیے مسلم کانفرنس کے دروازے کھلے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے دورہ چکسواری میں صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق امیدواراسمبلی سائیں ذوالفقارعلی،راجہ ظفرمعروف،عبدالقیوم قمر،باوامحمدشریف،چودھری شعبان دروغہ،واجدسہگل،چودھری خضرحیات،میجر(ر) خضرالرحمن،راجہ عمرفاروق اوردیگربھی تھے۔

Chakswari, AJK; Mirza Mohammad Shafiq Jarral speaking to pothwar.com said that the Chak Haryam Bridge should be completed as soon as possible.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی صدرمرزامحمدشفیق جرال نے مرزامحمدنذیرصدریونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے ماموں زادبھائی اورمرزاعادل حسین کے والدمحترم مرزاشبیرحسین کے انتقال پران کے گھرمغل سٹریٹ چکسواری جاکرسوگواران سے اظہارتعزیت کیا۔اس موقع پرسابق امیدواراسمبلی سائیں ذوالفقارعلی،راجہ ظفرمعروف،عبدالقیوم قمر،باوامحمدشریف،چودھری شعبان دروغہ،واجدسہگل،چودھری خضرحیات،میجر(ر) خضرالرحمن،راجہ عمرفاروق اوردیگربھی تھے۔انھوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button