DailyNews

Dubai; Leading UAE business and political figure Ghulam Mustafa Mughal has been elected PML-N president of the United Arab Emirates.

متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری وسیاسی شخصیت غلام مصطفی مغل کو مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کر لیا گیا

متحدہ عرب امارات/ کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری وسیاسی شخصیت غلام مصطفی مغل کو مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب کر لیا گیا اس سلسلے میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز انکا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔غلام مصطفی مغل کا تعلق یوسی دکھالی کے موضع بھورہ حیال سے ھے آپ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دکھالی عبدالحمید مغل کے بھائی ہیں۔انکے منتخب ھونے پرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق ایگزیکٹو ممبر پریس کلب کلر سیداں شہباز رشید چوہدری۔چئیرمین پاکستان ملی لیبر فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری ابرار حسین،سیاسی شخصیت چوہدری غلام سرور،پاکستان ملٹری اکاؤنٹ یونین کے مرکزی رہنما خان شبیر خان اور راجہ افتخار ملنگی نے مبارکباد دی ھے۔

Dubai; Leading UAE business and political figure Ghulam Mustafa Mughal has been elected PML-N president of the United Arab Emirates. Ghulam Mustafa Mughal is from village Bhora Hayal, UC Dhakali.

Show More

Related Articles

Back to top button