DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Sub division Choa Khalsa and Rawat staff praised after restoring broken main cable line in sub division Choa Khalsa

سب ڈویژن چوآخالصہ،کلرسیداں اور روات کے عملے نے دن رات بھرپور محنت کرکے آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی تباہ حال گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کو بحال کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو روات ڈویژن کے ایکسیئن عارف محمود سدوزئی کی قیادت میں سب ڈویژن چوآخالصہ،کلرسیداں اور روات کے عملے نے دن رات بھرپور محنت کرکے آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی تباہ حال گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کو بحال کر دیا۔پی ٹی آئی کے ذمہ داران اور دیگر لوگ بھی بحالی کے کام میں پیش پیش رہے گزشتہ روز کے طوفان بادو باراں سے کلرسیداں کے قریب چوآخالصہ سب ڈویژن کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کے پانچ کھمبے زمین بوس ہونے سے چوآخالصہ اور فضل احمد شہید فیڈر میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی تھی اس حادثے کے فوری بعد ایکسیئن روات عارف محمود سدوزئی خود متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے اور لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا اس عمل میں ایس ڈی او نارہ مٹور ذوالفقار حسین،عالمگیر پراچہ، مرزا ارشد محمود،کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن چوآخالصہ کے علاؤہ کلرسیداں اور روات کے افسران اور اہلکاروں نے دن رات کام کیا شدید بارش اور لائن کے ایریا میں سڑک نہ ہونے اور کیچڑ کے باعث بحالی کا کام متاثر ہوا آئیسکو اہلکار ایکسیئن عارف سدوزئی کی نگرانی میں عملے نے رات کو بھی بحالی کا کام جاری رکھا مگر رات تین بجے کے بعد بارش شروع ہونے پر کام روک دیا گیا۔منگل کی صبح دوبارہ کام شروع کیا گیا پانچ نئے کھمبوں کی تنصیب کے علاؤہ ان پر دو فیڈرز کی تنصیب مشکل ٹارگٹ تھا مگر اہلکاروں نے بڑے جزبے جانفشانی اور ثابت قدمی کے ساتھ اس عمل میں بھرپور حصہ لیا جس کے نتیجے میں پچیس گھنٹوں بعد بجلی چلا کر یوسی کنوہا،چوآخالصہ،منیاندہ سموٹ،نلہ مسلماناں اور بلدیہ کلرسیداں کے علاقوں منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال کلر بدھال پرانا سروہا سمیت دیگر علاقوں کی روشنیاں بحال کر دی گئیں اس سارے عمل میں ایکسیئن عارف سدوزئی مسلسل پچیس گھنٹے متاثرہ علاقے میں اہلکاروں کے ساتھ موجود رہے۔پی ٹی آئی کے رہنما راجہ محمد ثقلین،عاقب علی،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،عثمان مانی کے علاؤہ انیس چوہان اوردیگر مقامی لوگ بھی ہمہ وقت متاثرہ علاقے میں موجود رہے جن کی سعی سے بجلی کی بحالی ممکن ہو سکی اور ہزاروں لوگوں نے بحالی کے دن رات کام پر ایکسیئن عارف محمود سدوزئی اور اہلکاروں کا بھرپور شکریہ ادا کیا ادہر ایکسیئن روات ڈویژن عارف محمود سدوزئی نے رابطہ کرنے پر بڑے خود اعفماد انداز میں کہا کہ حادثہ کسی انسانی کوتاہی یا غفلت کا نتیجہ نہیں تھا یہ ایک آفت تھی میں نے پچیس گھنٹے متاثرہ علاقے میں رہ کرکسی پر کوئی احسان نہیں کیا یہ میری زمہ داری کا تقاضا تھا کہ میں بحالی کا کام کرنے والے اپنے سٹاف کے ساتھ موجود رہوں میں دن رات کام کرنے والے اپنے سٹاف کی جدوجہد پر ان پر فخر کرتا ہوں جن کی کوششوں کی بدولت ہم بجلی کا نظام بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ادھر تحصیل کلر سیداں کی نصف سے زائد آبادی میں بچیس گھنٹوں تک بجلی کی بندش نے نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا معمولات زندگی متاثر ہوئے اور باالخصوص پانی کا حصول دردسر بنا رہا اس کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے قربانی کا گوشت ریفریجریٹر میں جمع کر رکھا تھا بجلی کی طویل بندش سے منوں کے حساب سے گوشت خراب ہوا جسے تلف کرنا پڑا۔

حکومت نے چینی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے چینی کے نرخ 75 روپے سے یک دم 94 روپے مقرر کر دیئے

The government knelt before the sugar mafia and immediately fixed the price of sugar from Rs 75 to Rs 94

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حکومت نے چینی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے چینی کے نرخ 75 روپے سے یک دم 94 روپے مقرر کر دیئے تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد حکومت مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی میں بری طرح سے ناکام رہی اور عید سے دو چار ایام قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کلرسیداں کے لیئے چینی کا نیا نرخنامہ جاری کرتے ہوئے اس کا نیا ریٹ 94 روپے مقرر کردیا جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا تیرہ سوروپے سے بھی زائد نرخوں پر دستیاب ہے حکومت کا کسی بھی شعبے میں کوئی عمل دخل نہیں اور سرکار پانی میں مدھانی چلا کر مکھن نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے ٹماٹر دالوں چاول گھی خوردنی تیل مصالحہ جات کے نرخوں میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے مگر حکومتی راوی سب چین کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔

پانچ لاکھ روپے مالیت کی بکریاں چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Mangloora; A case has been registered against unknown accused for stealing goats worth Rs 500,000

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پانچ لاکھ روپے مالیت کی بکریاں چوری ہونے پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔نواحی علاقہ منگلورہ کے رہائشی سبطین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے قیمتی بکریاں پال رکھی ہیں۔گزشتہ روز اپنے گھر کے باہر اس نے اپنی بکریاں باندھ رکھی تھیں کہ اسی دوران ایک عدد مہران کار جس میں تین نامعلوم افراد سوار تھے نے میری چار عدد قیمتی بکریاں گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے جن کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔

شاہ باغ میں طارق آر سی سی پائپ فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کو سر بمہر کر دیا

Shah Bagh; Factory sealed after dengue larvae recovered from Tariq RCC pipe factory in Shah Bagh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کی ہدایت پرتحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار اور یوسی سپروائزر واجد حسین نے ڈینگی لاروا کی سرویلنس کے دوران شاہ باغ میں طارق آر سی سی پائپ فیکٹری سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری کو سر بمہر کر دیا۔دریں اثناء بسم اللہ ٹائر شاپ شاہ باغ اور الرحمان ٹائر شاپ چھپر میں کھلے عام ٹائر رکھنے پر چالان مرتب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ارسال کر دئیے۔

دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف 25 مقدمات درج کر کے 16 کلو 125 گرام چرس،104 بوتل دیسی شراب اور چالیس لیٹر شراب برآمد

Police in a short span of two months, 25 cases were registered against drug dealers and 16 kg 125 grams of hashish, 104 bottles of domestic liquor and 40 liters of liquor were recovered.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا نے گزشتہ دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف 25 مقدمات درج کر کے 16 کلو 125 گرام چرس،104 بوتل دیسی شراب اور چالیس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس دوران ناجائز اسلحہ کے 17 مقدمات درج کئے جن میں 15 عدد پسٹلز،ایک کلاشنکوف،ایک عدد رائفل اور 71 روند برآمد کئے۔اسی طرح قمار بازی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر کے داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔آتش بازی ایکٹ کے تحت 12 مقدمات درج کئے گئے جن میں سے آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔کیٹگری اے کے تین جبکہ کیٹگری بی کے چار اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر افضال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button