DailyNewsHeadlineOverseas news

London; People traveling from Pakistan will have to go to quarantine for 14 days

پاکستان سے سفر کرنے والے افراد کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں جانا ہوگا

لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد نصیر راجہ۔برطانیہ نے 60 ممالک کیلئے قرنطینہ قوانین میں نرمی کردی ہے لیکن پاکستان پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ پاکستان سے سفر کرنے والے افراد کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں جانا ہوگا اس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا کے شہریوں پر بھی قرنطینہ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے افراد کو 14دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سیاحت اور معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے، برطانیہ نے ممکنہ طور پر پاکستان سے پابندی اس لئے ختم نہیں کی کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کے کیس سامنے آرہے ہیں تاہم دوسری طرف 60ممالک سے برطانیہ کی طرف سے پابندی ختم کردی گئی۔

London; Passengers traveling from Pakistan will have to go to quarantine for 14 days on arrival in UK, other countries included are USA and Canada.

Show More

Related Articles

Back to top button