DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; British Pakistani family Family from UK robbed by armed gang on Rawat Kallar Syedan Road

برطانیہ سے کلرسیداں آنے والی فیملی کو مسلح ملزمان نے روات کلرسیداں روڈ پر لوٹ لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔برطانیہ سے کلرسیداں آنے والی فیملی کو مسلح ملزمان نے روات کلرسیداں روڈ پر لوٹ لیا ہزاروں برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز بھاری مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی مزاحمت پر سمندر پار پاکستانیوں پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا گیا ملزمان ایک کروڑ چونتیس لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کا سونا اور طلائی زیورات،ایک لاکھ سے زائد مالیت کے پانچ موبائل،برطانوی پاؤنڈز،پاکستانی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی واردات روات کلر روڈ پر ساگری کے قریب پیش آئی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مڈلینڈ کے قصبے برارلے ہل میں مقیم ٹکا خان ولد دلاور خان اپنی اہلیہ اور بہو کے ہمراہ گزشتہ روز اسلام آباد کے لیئے روانہ ہوئے ان کے عزیز ظہور نے انہیں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا اور انہیں لے کر کیری ڈبے آر آئی وائی 6326 کے ذریعے اپنے گاؤں جسوالہ کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوئے روات کلر روڈ پر ساگری کے قریب انہیں شب بجے کے قریب عقب سے آنے والی سیاہ رنگ کی ایکس ایل آئی میں سوار چار مسلح ملزمان نے روکا اور کیری ڈبے کا دروازہ کھول کر کہا جو کچھ پاس ہے نکال دو جس پر دونوں مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ٹکا خان اور ان کی بہو زخمی ہو گئے اور ملزمان مجموعی طور پر 3300برطانوی اسٹرلنگ پاؤنڈز 120تولے کے طلائی زیورات اور سونا،تین عدد پاسپورٹ،پانچ عدد موبائل فون چھین کر روات کی جانب فرار ہو گئے فائرنگ سے ٹکا خان اور ان کی بہو زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی داخل کرا دیا گیا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے جوائنٹ سیکرٹری محمد وقاص کیانی کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے یاد رہے کہ روات کلر روڈ پر گزشتہ ایک برس سے چوری راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں روات اور کلر سیداں پولیس کے علاؤہ پنجاب ہائی ویز پٹرولیم پولیس کی کارکردگی صفر ہے۔

Kallar Syedan; British Pakistani family from UK robbed by armed gangs on Rawat Kallar Syedan Road. Robbers got hold on to over 10 millions worth of gold in PKR along with 5 mobile phones, £3300 British Pounds and Pakistani Rupees. When the family member tried to defend themselves, they were shot and injured by robbers. This incident took place on Rawat Kallar road near Saagri. The two shot and injured have been named as Tikka Khan and his daughter in law of Brierly hills, Birmingham and village Jaswala.

پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید کی پی ٹی آئی کے سابق صدر امتیاز عالم سے ملاقات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے گزشتہ روز کہوٹہ انجمن تاجران کے صدر اور ایم سی کہوٹہ کے پی ٹی آئی کے سابق صدر امتیاز عالم سے ان کے گھر میں ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سینیئر رہنما میجر شہریار، یوسی لہڑی و مٹور اور کہوٹہ کے پی ٹی آئی اکابرین نے بھی شرکت کی اجلاس میں ایم این اے اور ایم پی اے کی کارکردگی، ترقیاتی کاموں میں کرپشن، تھانہ کچہری میں فرنٹ مینوں اور دلالوں کا عمل دخل، عوام کے حقوق کی پامالی، پی ٹی آئی کے جینون ورکرز کو نظر انداز کیا جانا، منتخب نمائندوں کا نامناسب رویہ اور بلدیاتی انتخاب جیسے موضوعات زیر بحث آئے اور اتفاق رائے سے فیصلے کیے گئے اور کہا گیاکہ این اے 57 کے ایم این اے کی طرف سے ایک ایسے شخص کو فرنٹ مین یا ہیڈ منشی تعینات کرنا جس کا نہ اس حلقے سے تعلق ہے نہ ہی اسے این اے 57 کے جینون ورکرز کی جدوجہد کا اسے علم ہے، انتہائی غیر مناسب اور قابل مذمت ہے،ہم نے ووٹ اس ملک کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کے لیے دیا تھا، پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق کمزور طبقوں کو اٹھانے، قانون کی عمل داری قائم کرنے، کرپشن کا خاتمہ کرنے، مافیاز کا مقابلہ کرنے کے لیے دیا تھا، اگر کوئی منتخب نمائندہ کرپشن اور مافیاز کا سرپرست بن بیٹھے گا اور پی ٹی آئی کے بنیادی منشور سے متصادم روش اختیار کرے گا تو اس کا ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے اور کسی کو پی ٹی آئی کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں، عمران خان کے ویژن کے خلاف چلنے والے ہر چھوٹے بڑے منتخب یا غیر منتخب کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق چلنے میں رکاوٹ ڈالنے والے کو انجام تک پہنچائیں گے ہم حلقہ قانون گوئی ساگری و تحصیل کلر سیداں، تحصیل کہوٹہ، تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل مری میں موجود تمام پی ٹی آئی کے وہ جینون ورکرز جنہیں نظرانداز کیا گیا اور جو مافیاز و کرپشن اور منتخب نمائندوں کے رویوں سے نالاں ہیں، ان کو منظم کریں گے اور پی ٹی آئی آئی و عمران خان کے ویژن کے مطابق اس ملک کو مدینے کی طرز کی ریاست بنانے کے لیئیجدوجہد جاری رکھیں گے۔

سماجی کارکن اور پی ٹی سے ایل کے سابق اہلکار طاہرپرویز کورونا سے جاں بحق ہو گئے

Social worker and former PTI official Tahir Pervez died of Coronavirus

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔علاقہ بھر کے معروف ہردلعزیز سماجی کارکن اور پی ٹی سے ایل کے سابق اہلکار طاہرپرویز کورونا سے جاں بحق ہو گئے ان کا تعلق شاہ باغ کے نواحی گاؤں تریل سے تھا یہ کئی دھائیوں تک کلر سیداں،چواخالصہ اور روات میں بطور ٹیلیفون آپریٹر خدمات سرانجام دیتے رہے انہیں چند ہفتے قبل کورونا کے حملے کے بعد راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی ہفتوں تک وینٹیلیٹر پر رہے اور ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور یہ ہفتہ اتوار کی شب دم توڑ گئے انہیں کورونا ایس او پی کے تحت اتوار کی صبح کو گاؤں تریل میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی وفات پر علاقہ بھر کے لوگوں نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام افراد کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا مرحوم کی زندگی کا مشن رہا۔مرحوم پنجاب پولیس کے اہلکار چوہدری بلال کے والد محترم اور معروف قانون دان سردار محمد ناصر ایڈووکیٹ کے خالہ زاد بھائی تھے۔

آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کا رواں ماہ درج ذیل تاریخوں پر لائنوں کی مرمت کے لیئے بجلی صبح سات بجے سے دن گیارہ بجے تک بند رکھنے کا اعلان

IESCO Sub-Division Choa Khalsa announces Power cut from 7 am to 11 pm this month for repair works

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ نے رواں ماہ درج ذیل تاریخوں پر لائنوں کی مرمت کے لیئے بجلی صبح سات بجے سے دن گیارہ بجے تک بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 14,16,21,23,25,28,30جولائی کو چوآخالصہ سٹی اور فضل احمد شہید فیڈر پر بجلی معطل رہے گی جس سے بلدیہ کلرسیداں کے شرقی مواضعات جسوالہ،منگلورہ،سروہا،موہڑہ پھڈیال،موہڑہ دھیال،کنوہا،سہوٹ،چواخالصہ،پیر حالی میرگالہ خالصہ،انچھوہا،پنڈورہ ہردو،شاہ خاکی دھانگلی منیاندہ سکرانہ نلہ مسلماناں کھڈ بنائل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

بروزپیرنادرا کی موبائل وین پنڈورہ ہردو آئے گی

NADRA team to arrive for surgery in Pindora Hardo on Monday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔آج بروزپیرنادرا کی موبائل وین صبح نو بجیپنڈورہ ہردو آئے گی شناختی کارڈ کے حصول اور ترمیم کے خواہشمندوں کو رجوع کرنے کو کہا ہے۔

سہالہ پولیس کالج میں تعنیات ایس ایس پی محمد اشفاق مغل کی چچی جان سہوٹ حیال میں سپرد خاک

Aunty of SSP M Ishfaq Mughal passed away in Sahot Hayal

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سہالہ پولیس کالج میں تعنیات ایس ایس پی محمد اشفاق مغل کی چچی جان کو کلرسیداں کے قریب گاؤں سہوٹ حیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راجہ پرویزاختر قادری،راجہ ندیم احمد،ذین العابدین عباس،نمردار اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس

Condolence meeting of Press Club Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پریس کلب کلرسیداں کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ ثاقب شبیر منعقد ہوا جس میں سینیئر صحافی جاوید اقبال کے نانا کی وفات پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button