DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Married woman from Karl area of Kotli Sattian missing for a month, including her 13-month-old son. Police are yet to trace her.

کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ کرل سے شادی شدہ خاتون 13 ماہ کے بیٹے سمیت ایک ماہ سے لا پتہ،پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ کرل سے شادی شدہ خاتون 13 ماہ کے بیٹے سمیت ایک ماہ سے لا پتہ،پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام،والدین پر غشی کے دورے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جانے لگی مدعی مقدمہ اور لڑکی کے والد کا پولیس کاروائی پر شدید تحفظات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ،ائی جی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل شادی شدہ خاتون کے 13 ماہ کے بیٹے سمیت گمشدگی کی ایف آئی آر تھا نہ کو ٹلی ستیاں میں ایک ما ہ قبل درج کروائی گئی جس میں نا مزد ملزمان کیخلاف کارروائی کی اپیل کی گئی تھی مدعی مقدمہ محمد ضیاف اور خاتون کے والد محمد ابرار نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پولیس کیطرف سے ملزمان کو تحفظ فراہم کر نے اور ملزمان کو ریلیف دینے پر پنجاب پولیس کے کمپلینٹ سیل 8787 میں شکا یت درج کروائی گئی جس پر رات 10بجے ڈی ایس پی کے آ فس سے کال آ ئی اور ہمیں صبح 10 بجے ڈی ایس پی آ فس میں بلا یا گیا جس پر ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکندر گوندل نے بھر پور ر تعاون کا یقین دلا یا اور مقدمہ کے تفتیشی کی سر زنش بھی کی جس کے باوجو د کوئی خاطر خواہ کا میابی حاصل نہ ہو ئی بلکہ ملزمان کو ہی تحفظ فراہم کیا جاتا رہا جس کے نتیجہ میں نامزد ملزم کی ضمانت بھی ہو چکی ہے بعد ازاں سی پی او راولپنڈی احسن یونس کو کا روائی کے لیے درخواست پیش کی گئی جس پر انہوں نے بھی ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکندر گوندل کے پاس بھیجا ڈی ایس پی سکندر گوندل موقعہ پر گئے اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ارسلان جس کو ابتدائی معلومات تھیں اور اسکی ٹیکسی بھی استعمال میں لائی گئی اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور اسے پولیس کی حراست میں لیا گیا جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ایف آ ئی آ ر کیمطابق مدعی کا کہنا تھا کہ جب ہمیں معلومات کر نے پر پتہ چلا کہ خاتون اپنے 13 ماہ کے بیٹے کیساتھ کونسی ٹیکسی میں گئی ہے جس میں ٹیکسی ڈرائیور کا بیان تھا کہ بیاگہ جنگل میں خاتون اور نامزد ملزم دو گھنٹے تک موجو د رہے اس بیان کے معززین علاقہ بھی گواہ ہیں جبکہ مقدمہ کے تفتیشی نے سیاسی اثرو رسوخ اور ملی بھگت سے مزکو رہ بیان تبدل کرواکر ملزمان کو ریلیف دیا اور مقدمہ کو کمزور کر نے کی کو شش کی گئی متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ایک نہیں دو انسان ایک ماہ سے غائب ہیں جنکا سراغ نہ لگا نا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں کہا کہ شادی شدہ خاتون اور اسکے 13 ماہ کے بیٹے کو خواہ وہ زندہ ہیں یا مردہ پولیس بر آمد نہ کر سکی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ،ائی جی پنجاب ،ار پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر اعلی حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل کی گئی۔

Kotli Sattian; Mohammad Ibrar of village Karl has held a press conference and has appealed to where about of his daughter and grandson who have been missing for a month. Mohammad Ibrar has asked police authorities to investigate his daughters disappearance.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی,خصوصی رپورٹ) صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی کیطرف سے کو ٹلی ستیاں کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر نے کے لیے امیدوار وں کو اپنا پاور شو کر نے کے لیے دفتر شمالی پنجاب میں بلا نا مہنگا پڑ گیا ،پارٹی کارکنان آ پس میں گھتھم گھتھا ،نعرے بازی و ہلڑ بازی پارٹی کے اہم رہنماؤں کی موجو بھی حالا ت بے قابو کارکنان کیطرف سے پاور شو کرنے کے اقدام کی شدید مزمت پا رٹی کو تقسیم کرنے اور کارکنان ن کو آپس میں لڑانے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ کو ٹلی ستیاں کے فیصلے کو ٹلی ستیا ں کی سر زمیں پر کیے جا ئیں پارٹی کارکنان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوپی ڈرامہ صرف کو ٹلی ستیاں کے کارکنان کیساتھ کیو ں باقی تحصیلوں کی طرح کوٹلی ستیاں نا مزدگی کیو ں نہیں کارکنان نے پاور شو کے فیصلے کو مسترد کرتے ہو ے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی صدارت کے لیے بھی نا مزدگی ہو جا تی تو آ ج کارکنان کو یہ وقت نہ دیکھنا پڑتا پارٹی کارکنان۔ کے گھتھم گھتھا کے بعد ایم پی میجر لطاسب ستی،عارف عباسی ، جاوید اقبال ستی ساجد قریشی ملک عظیم،راجہ زعفران و دیگر کارکنان کو ماحول ٹھنڈا کرنے کی تلقین کرتے رہے دوسری جانب مارگلہ اسلام آ باد فا رم ہاؤس دفتر پی ٹی آئی شمالی پنجاب میں پاور شو کرنے کے لیے کارکنان کی ایک بڑی تعداد جمع تھی جس میں تمام امیدواران اپنے سپوٹرز کو ہمراہ لاے تھے جس پر صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی ک کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں کی تنظیم کا فیصلہ اب جو کہ تھوڑا مشکل ہو چکا اس لیے اب یہ فیصلہ تنظیم کے عہدیداران کی مشاورت کے بعد کیا جا ے گا اتنی بڑی تعداد میں کا رکنا ن کا عہدوں کے لیے جمع ہو نا اور جوش و خروش پی ٹی کا گراف آپ ہو نے کی واضح مثال اور کا میابی بھی ہے دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کے جمع ہو نے سے ایس او پیز کی بھی خوب دھجیاں بکھیری گئی ان لو گوں نے بکھیری جو دن بھر لو گو ں کو تلقین کر رہے ہوتے ہیں با لآخر بغیر فیصلہ ہو ے کارکنان۔ کو گھروں میں واپس جا نے کا کہا گیا کہ پارٹی قیادت خود فیصلہ کرے گی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نمبردار توصیف پرویز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلند دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسیں علی بادشاہ سرکار نے کوٹلی ستیاں کا نام پوری دنیا میں روشناس کروایا حق خطیب بادشاہ کی وجہ سے ساری دنیا آج کوٹلی ستیاں کو جانتی ہے اور ان کے لاکھوں مریدیں دنیا بھر سے کوٹلی ستیاں ان کے حضور فیض لینے دربار عالیہ بلاوڑہ شریف آتے ہیں جس سے کوٹلی ستیاں میں کاروبار اور معشیت بھی مستحکم ہوتی ہے ۔حق خطیب بادشاہ کی دکھی انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا اور کوٹلی ستیاں کی پہچان یہ عظیم ہستی اپنے علاقے اور اپنی قوم سے محبت کی وجہ سے ہمیشہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہے گی۔ اب تک کروڑوں لوگوں کا فیض یاب ہو نا جن میں بالخصوص مہلک بیماریوں سے شفاء حاصل کرنا اللہ تعالٰی کی خصوصی مہربانی و عنایت کا نتیجہ ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں پولیس کی کا روائی ملزم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکندر گوندل کی ہدایت پر ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد کی نگرانی میں پولیس تھانہ کوٹلی ستیاں نے کرور کے علاقہ سے منشیات فروش گرفتار کر کے ملزم سے 1100گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزم یاسر محمود ولدمنیر حسین سکنہ داخلی اریاڑی کے خلاف بجرم 9c مقدمہ درج کر لیا جبکہ اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت دھر لیا.مجرم طلعت محمود ولد عمر فاروق تھانہ کوٹلی ستیاں کے مقدمہ38/2020 میں اشتہاری تھا جس کو باتھل بازار سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل مع پانچ روند بھی برآمد کر لیے گئے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں ں سکندر گوندل نے شادی شدہ خاتون کے اغواء کے حوالے سے میڈیا کیساتھ گفتگو کر تے ہو ہے کہا کہ ملزمان کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جس کی روشنی میں بہتر نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں جبکہ مدعی مقدمہ اور خاتون کے والدین و عوام علاقہ کیطرف سے تفتیش کے عمل میں اور خاتون کو تلاش میں خصوصی تعاون بھی درکار ہے جس سے مثت نتائج بر آ مد ہو سکیں گے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار احمد کا کہنا تھا کہ پولیس بھر پور طریقے سے گمشدہ خاتون اور اسکے 13 ماہ کے بیٹے کی تلاش میں لگی ہو ئی ہے جس کے لیے افسران بالا کیطرف سے بھی سخت ہدایا ت جا ری کی گئی ہیں اس کے لیے ڈی ایس پی صاحب کی نگرانی میں ہماری ٹیم کوشاں ہے

Show More

Related Articles

Back to top button