DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawalpindi Waste Management Company fires 18 low paid sweepers without any notice

کلرسیداں میں کم تنخواہ پانے والے 18خاکروبوں کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بیک جنبش قلم ملازمتوں سے نکال دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔نئے پاکستان میں کلرسیداں میں کم تنخواہ پانے والے 18خاکروبوں کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بیک جنبش قلم ملازمتوں سے نکال دیا اس سے قبل پی ٹی آئی کی ہی حکومت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برسوں سے تعنیات 10ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کردیا گیا تھا گزشتہ روز آر ڈبلیو ایم سی نے کلرسیداں میں ڈاؤن سائزنگ کرتے ہوئے اٹھارہ ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا پروانہ جاری کردیا۔ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ لوگوں سے دوبارہ بھرتیوں کے لیئے فی کس دس ہزار روپے اور پانچ سو روپے ہر جمعرات کو ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے ادہر کلرسیداں میں تعنیات آر ڈبلیو ایم سی کے ایریا انچارج ماجد اسحاق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کم بجٹ کے باعث کلرسیداں سے اٹھارہ ملازمین کو نکال کر رپورٹ اعلی افسران کو بھجوا دی گئی ہے انہوں دوبارہ بھرتی کے لیئے رشوت طلب کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو دوبارہ بھرتی کرنا ہوتا تو اسے نکالا ہی کیوں جاتا اس طرح نئے پاکستان اور ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والی حکمران جماعت ابھی تک کلرسیداں میں آر ڈبلیو ایم سی کے اٹھارہ اور محکمہ صحت سے دس ملازموں سمیت اب تک 28افراد کو نوکریوں سے نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے رہنما چوہدری فرقان احمد نے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے کہا ہے کہ وہ کلرسیداں میں صفائی کرنے والے اٹھارہ لوگوں کی برطرفی کا فوری نوٹس لیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں میں خاکروب اور دیگر کو نہ صرف ملازمتوں سے نکال دیا گیا بلکہ ان سے واپسی کے لیئے فی کس دس ہزار اور ہفتہ وار پانچ سو روپے طلب کیئے جارہے ہیں ہم نے کرپشن کے خاتمے رشوت بدعنوانی روکنے مظلوم کا ساتھ دینے اور ظالم کو ہاتھ روکنے کے لیئے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تھا اب منتخب نمائندگان کا فرض اولین ہے کہ یہ پارٹی کے منشور اور عمران خان کے ویژن پرسو فیصدعملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چار بالٹیاں کنکریٹ کی ڈال کر سادہ لوح لوگوں کو خوش کر دینا انقلاب نہیں نہ ہی یہ نظام کی تبدیلی ہے صداقت عباسی اسی صورت ٹی وی چینل پر اپنی پارٹی کی درست حمایت کر سکتے ہیں جب آپ کے پاس سچائی ہوگی آپ کے حلقہ انتخاب میں کوئی ظالم کرپٹ اور رشوت خور نہ ہو مگر یہاں تو رشوت اور کرپشن کا بازار گرم ہے کوئی بھی محکمہ بغیر رشوت کام نہیں کرتا غریبوں اور مظلوموں کا کوئی ساتھی نہیں انہوں نے کلر سیداں کے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ چمچہ گیری اور غلامی سے باہر نکلیں عمران خان کے ویژن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور ارکان اسمبلی کی سمت کا درست تعین کریں۔

کلرسیداں کے 15سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر ذیادتی کا مسلسل نشانہ بنانے اس کی فحش ویڈیو بنانے پر دو ملزمان کامران مجید اور اس کے کزن توقیر کے خلاف زیر 376ت پ مقدمہ درج کر لیا

A case has been registered against two accused Kamran Majeed and his cousin Tauqeer for making a pornographic video of a 15-year-old girl abused at gunpoint.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں کے 15سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر ذیادتی کا مسلسل نشانہ بنانے اس کی فحش ویڈیو بنانے پر دو ملزمان کامران مجید اور اس کے کزن توقیر کے خلاف زیر 376ت پ مقدمہ درج کر لیا،بابر جاوید ولد سکندر خان سکنہ کلرسیداں نے مقامی پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی (ا) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں میں زیر تعلیم تھی کہ اس کی دوستی اپنی ایک کلاس فیلو(ا)سکنہ مک چوہدریاں سے ہو گئی جس نے میری بیٹی کی کچھ تصاویر اپنے موبائل میں بنائیں اور پھر کچھ ہی روز بعد اس نے میری بیٹی کو اپنے بھائی سے دوستی کرنے کو کہا مگر میری بیٹی نے انکار کر دیا پھر اکتیس مارچ 2017کو وہ لڑکی میری بیٹی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گئی جہاں سے رات گیارہ بجے کامران مجید اور اس کا کزن توقیر اسے چھوڑنے اپنی گاڑی پر آئے اس دوران ملزم کامران مجید میری بیٹی کے ساتھ پچھلی نشست پر سوار ہو گیا اور اس نے پستول نکال کر اسے کہا کہ لیٹ جاؤ اگر شورشرابہ کیا تو جان سے مار دیں گے وہ اسے مرید چوک میں توقیر کی ورکشاپ میں لے گئے جہاں ملزمان نے نہ صرف میری بیٹی سے زیادتی کی بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنائی اور دھمکی دی کہ اگر تم نے اس واقعہ کا ذکر کسی سے کیا تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی جس کے بعد سے وہ اسے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تین برس بعد میری بیٹی نے تنگ آ کر اپنی ایک دوسری سہیلی اور اس کے والد کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جب ہم نے ملزمان سے تمام ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا تو انہوں نے ہمارے خلاف ہی مقدمہ درج کروا دیا کلرسیداں پولیس نے ملزمان کامران مجید اور توقیر سکنہ مک چوہدریاں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،2 منشیات فروش گرفتار

Police continue effective crackdown against drug dealers, 2 drug dealers arrested

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،2 منشیات فروش گرفتار،3 کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،جن پر عملدآمد کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ اوکلرسیداں حسن رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش محمد عالم ولد مسافر خان سکنہ خیبر ایجنسی اور اسد خان کو گرفتار کر لیا،محمد عالم کے قبضہ سے02کلو850گرام چرس جبکہ اسد خان کے قبضہ سے01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button