DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police confiscate 300 bottles of alcohol while patrolling while the owner runs away

پولیس تھانہ کہوٹہ نے دو مختلف کاروائیوں میں 300کپی شراب اور گاڑی اپنی تحویل میں لے لی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
فر ض شناس ایس ایچ او حافظ مرزا محمدآصف کی نگرانی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی۔پولیس تھانہ کہوٹہ نے دو مختلف کاروائیوں میں 300کپی شراب اور گاڑی اپنی تحویل میں لے لی جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش طاہر انجم کو گر فتار کر کے 1230گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق آر پی او اور سی پی او کی خصوصی ہدائت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او حافظ مرزا محمدآصف نے اپنی نگرانی میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گذشتہ روز جیوڑہ روڈ پر ناکہ بند ی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں سوزوکی نمبرآئی ایس 1855جو کو شاہ زمان نامی ڈرایؤر چلا رہا تھاپولیس پارٹی کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا گاڑی کو جب چیک کیا تو 6توڑے برآمد ہوئے جس میں 300کپیاں تھی پویس تھانہ کہوٹہ شراب اور گاڑی اپنی تحویل میں لے لی گاڑی بند کر کے پرچہ در ج کر لیااور مذکورہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ کہوٹہ نے پنجاڑ نڑ ھ روڈ پر ناکہ لگا کر منشیات فروش طاہر انجم کو گرفتار کر لیا اور دوران تلاشی 1230گرام چرس برآمد کر مقدمہ درج کر لیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ مرزا محمدآصف نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گئی یہ کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہیں عوامی حلقوں نے حافظ مرزا محمدآصف کی کارکر دگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

Kahuta; Police confiscate 300 bottles of alcohol while patrolling while the owner runs away. The incident happened in Jiora road, where Suzuki driver Shah Zaman fled leaving behind 300 bottles of alcohol. In another raid police arrested drug dealer Tahir Anjum.

پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی طرف سے پر تکلف دعوت۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی اعلیٰ عہدیداران کی شر کت

Sardar Arshad Majeed, Leader, PTI Youth Wing, Kahuta Tehsil holds reception for senior members of PTI Ladies wing.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء سردار ارشد مجید کی طرف سے پر تکلف دعوت۔پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی اعلیٰ عہدیداران کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ رہنما پی ٹی آئی سردار ارشد مجید کی طرف سے ویمن آرگنازر پاکستان ضلع راولپنڈی کے عہددران اور ویمن پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پریذیڈنٹ راجہ انجم، سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عمران، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر، وائس پریذیڈنٹ نعیم گل پاکستان تحریک انصاف ویمن شمالی پنجاب کے صدر محترمہ شبانہ فیاض، نادیہ بصری اور متحرمہ کرن چوہدری کے اعزاز میں گزشتہ روز کہوٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر فیصل جرال، ارسلان نصیر، سردار فیضان خانزادہ، توقیر شبیر کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری

Former MPA Constituency PP-7 Col. Muhammad Shabbir Awan visits various places for condolences

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری، مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی اظہار تعزیت۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کے حقیقی خادم سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ذوالفقار علی ستی، ماسٹر محمد زبیر، مجیب اللہ ستی، عدیل افضل اور صحافی کبیر جنجوعہ کے کہوٹہ شہر نز د ارم سکول کے رہائشی غلام حسین کے برادر نسبتی طالب حسین کی وفات پر وقار احمد، نثار احمد کے والد اور اسپیشل برانچ کہوٹہ کے اے ایس آئی محمدزاہد کے چچا کی وفات پر اور سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، راجہ منصور اکبر کی والدہ محترمہ، صدر یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ کی پھوپھی جان اور سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی چچی کی وفات پر ان کے گھر جا کر مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے ”کہوٹہ کلب“ کے لیئے (60) لاکھ کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Assistant Commissioner Kahuta announces grant of Rs. 60 lakhs for “Kahuta Club” for the promotion of sports in Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے ”کہوٹہ کلب“ کے لیئے (60) لاکھ کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 60لاکھ کی گرانٹ ”کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ“ پر کام کرنے والی کمپنی فراہم کرے گی۔ جس سے کہوٹہ کلب کی تزئین و آرائش، فسٹل کا قیام، کینٹین کی سہولت مہیا کریں گے۔ عرصہ دراز سے بند بیڈ منٹن ہال بھی شہریوں کے لیئے کھو ل دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیر صدارت کہوٹہ کلب کے لائف ممبران کا اجلاس کہوٹہ کلب میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر کہوٹہ رحمت اللہ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ظفر اقبال بھٹی، راجہ فیض اللہ ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار زلفی بھی موجود تھے۔ لائف ممبران نے کہوٹہ کلب کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کو تجاویز دیں اور کہا کہ کہوٹہ کلب کہوٹہ کے شہریوں کے لیئے واحد تفریح گاہ ہے۔ جس میں ان ڈور گیمز کا سلسلہ عرصہ سے بند ہے۔ جس پر اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے کہا کہ کہوٹہ کلب میں فٹبال کے کھلاڑیوں کے لیئے فیوٹسل گراؤنڈ بنایاجائے گا۔ جبکہ لائف ممبران اور شہریوں کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے کلب کے بیڈمنٹن ہال کی بجلی، نیٹ کو ٹھیک کیا جائے گا۔ اور کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ تمام شرکاء نے اے سی کہوٹہ مس رابعہ سیال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button