DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kallar Youth council donate over 22 lakh Rps to those in need during lock down in Kallar region

کلریوتھ کونسل لاک ڈاون کے دوران نادار بے روزگار افراد،خیمہ بستیوں دیہاڑی داروں کی مدد کے لیئے انکے گھروں میں پہنچ گئی صرف تین ایام میں ایک ہزار سے زائد کنبوں میں 22لاکھ 32 ہزار کی رقم تقسیم کر دی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلریوتھ کونسل لاک ڈاون کے دوران نادار بے روزگار افراد،خیمہ بستیوں دیہاڑی داروں کی مدد کے لیئے انکے گھروں میں پہنچ گئی صرف تین ایام میں ایک ہزار سے زائد کنبوں میں 22لاکھ 32 ہزار کی رقم تقسیم کر دی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن سے پیدہ شدہ صورتحال پر کلر سیداں کے نوجوانوں کی متحرک فلاحی تنظیم کلریوتھ کونسل ایک بار بھی لوگوں کو مالی امداد مہیا کرنے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچ گئی اور اس کے لیئے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا گیا جن کے ہاں کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی تھیں ان میں دیہاڑی دار مزدور،باربر،موچی،افغان خیمہ بستی،خانہ بدوشوں سمیت انتہائی نادار لوگوں کا انتخاب کیا گیا جس کے بعد شیخ سلیمان شمسی،شیخ عدیل،ندیم الفت،سہیل بٹ،سید غیور علی شاہ،مرزاعباس،انتصار قریشی،پرویز وکی،راشد سیٹھی اور دیگر کی قیادت میں نوجوانوں نے مستحقین کے گھروں میں جاکر انہیں صرف تین ایام میں 22لاکھ 32ہزار کی نقد امداد تقسیم کی گئی 507 خاندانوں میں تین ہزار فی کس اور 563خاندانوں میں فی کس ایک ہزار روپے تقسیم کئیے گئے اور یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا یاد رہے کہ کلریوتھ کی قطعی غیرسیاسی تنظیم ہے جس میں ہر جماعت کے ارکان موجود ہیں یہ تنظیم شیخ حسن ریاض کی نگرانی میں پچیس برس قبل قائم کی گئی تھی جس کے پہلے صدر سعودی عرب میں مقیم کلرسیداں شہر کے صغیر حسین تھے جو آج بھی اس تنظیم کے سب سے بڑے ڈونر ہیں اس تنظیم نے 2005 میں آنے والے زلزلے میں بھی بالاکوٹ کے مقام پر اپنا کیمپ لگا کر لوگوں کی بحالی کی تھی،یہ تنظیم ہر سال نادار افراد میں رمضان پیکج بھی تقسیم کرتی ہے اس تنظیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قرضہ حسنہ اسکیم سے درجنوں نوجوان بیرون ملک جاکر ملازمت کر رہے ہیں اور حاصل رقم کا معمولی اقساط میں واپس جمع کررہے ہیں اس تنظیم نے ایک بار پھر شہریوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

دوبیرن کلاں کے دوکاندار اظہر محمود کے والد عبدالخالق پاؤں پھسل جانے سے دریا جہلم میں گر کر جاں بحق ہوگئے

Abdul Khaliq of Doberan Kallan slips by accident in to river Jhelum and dies

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…دوبیرن کلاں کے دوکاندار اظہر محمود کے والد عبدالخالق پاؤں پھسل جانے سے دریا جہلم میں گر کر جاں بحق ہوگئے وہ گزشتہ روز گاؤں بناھل میں دریا کے کنارے چلتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے دریا میں گر گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے نماز جنازہ گاؤں بناھل میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

یوسی دوبیرن کلاں کے بزرگ مسلم لیگی سابق کونسلر راجہ محمد عارف انتقال کر گئے

Raja M Arif (PML-N) passed away in Doberan Kallan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…یوسی دوبیرن کلاں کے بزرگ مسلم لیگی سابق کونسلر راجہ محمد عارف انتقال کر گئے نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،عشر زکوٰۃ کمیٹی تحصیل کلر سیداں کے چیئرمین راجہ ظفر اقبال،راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار بشارت، محمد جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔۔

Latest Coronavirus updates

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈڈیال آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان بیرسٹر چوہدری شبیرسرور اور بشارت حسین بھی کرونا وائرس کے باعث برطانیہ میں زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح برطانیہ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈڈیال کے لوگوں کی تعداد چار ہو گئی ہے بیرسٹر شبیر سرور کوونٹری میں رھائش پزیر تھے اور مسلم کیمونٹی میں ان کا بڑا اثرورسوخ تھا یہ وہاں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھے کہ انہیں چند ایام قبل کرونا وائرس کے باعث کوونٹری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں معالجین کی کوششوں کے باوجود سنبھل نہ سکے اور جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ روز برمنگھم کے نواحی شہر والسال میں مقیم ڈڈیال کے بشارت حسین بھی کرونا کے باعث ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے یہ سات بچوں کے باپ تھے اور گزشتہ دس ایام سے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے انہیں والسال اور چوہدری شبیرسرور بیرسٹر کو کوونٹری میں سپرد خاک کر دیا گیا اس طرح اب تک برطانیہ میں کرونا کے باعث جان بحق ہونے والے ڈڈیال کے شہریوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشیدکمبوہ کی خصوصی ہدایات پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے اپنے عملہ کے ہمراہ کلرسیداں میں ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا سیفٹی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں ریڑھیاں اپنے قبضہ میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں محمد خالد رشیدکمبوہ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کلرسیداں میں ریڑھی بان ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ ریڑھیاں جوڑ کر کرونا سیفٹی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں،جس پر کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ریڑھیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button