DailyNewsKahuta

Kahuta; Free masks and sanitiser donated free to public by civil defence officials and Al khidmat foundation

الخدمت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے اہلکاروں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی طرف سے فری ماسک اور سینیٹائزر تقسیم

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
الخدمت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے اہلکاروں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی طرف سے فری ماسک اور سینیٹائزر تقسیم۔ عوامی حلقوں کی طرف سے اس احسن اقدام کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزالخدمت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبدالباسط، ملک عبد القیوم، ملک عبد الوہاب اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے عبد الشکور کھٹڑنے حالیہ صورتحال کے پیش نظر عوام الناس میں فری ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے عوامی حلقوں نے الخدمت فنڈویشن تحصیل کہوٹہ کے اہلکاروں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے

Being isolated is biggest defence to coronavirus

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کہا کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاط ہی سب سے بڑا علاج ہے کرونا وائرس کے خوف سے نکلنا ہو گا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن بھی بہت ضروری ہے ان خیالات کا ظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنیا بھر میں جو وبا ء پھیلی ہوئی ہے اس کا مقابلہ کر یں مساجد اور مدارس کو بند ناں کر یں بلکہ اللہ پاک کے سر بسجود ہو کررو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں کرونا وائرس کے سد باب کے ممبر اور محراب کا استعال کر یں انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ کائینات کا ذرہ ذرہ اللہ پاک کے قبضہ قدرت میں ہے ہماری صحت، زندگی، موت، رزق، عزت، زلت غرض کہ کائینات کی تمام اشیاء مالک کائینات قبضہ قدرت میں ہے اس لیے جب تک اللہ پاک کا حکم نہیں ہو گاکسی کچھ بھی نہیں ہو سکتا اس لیے تمام مسلمان اپنے دل سے اس وائرس کے حوالے سے جو ڈر اور خوف موجود ہے اس کو باہر نکالیں اور اپنے دل میں صرف اللہ پاک کا خوف رکھیں جو ہر چیز ہر قادر ہے۔

صوبیدار عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی

Subaidar Arif passed away in Doberan Kallan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ٍ سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمداور صوبیدار عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ گذشتہ روز قبل یونین کونسل دوبیرن کلاں کے سابق کونسلر و بزرگ لیگی رہنماء صوبیدار (ر) محمد عارف کی وفات پر سابق ممبر قومی اسمبلی،سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،سابق کونسلر نمبردارچوہدری نعمت اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر مر حوم کے درجات بلندی کے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button