DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Many roads including Dhuangalli region linking with Azad Kashmir are badly effected by heavy rainfall

شدید بارش اور ژالہ باری سے ڈڈیال آزادکشمیر کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلر دہانگلی سمیت متعدد سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شدید بارش اور ژالہ باری سے ڈڈیال آزادکشمیر کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلر دہانگلی سمیت متعدد سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور وہ سڑکیں جن کی حالت عدم توجہی کے باعث بہت خراب تھی وہ حالیہ بارشوں سے تباہ حال ہو گئی ہیں کلرسیداں دہانگلی روڈ کی تباہ حالیوں میں مزید اضافہ ہوا شکست وریخت کا شکار یہ سڑک مکمل طور پر آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے گزشتہ ایک ہفتے سے یہ سڑک دریائے جہلم کے اس پار انتہائی سخت لاک ڈاؤن کے باعث مکمل بند ہے جبکہ سرصوبہ شاہ سے سموٹ،کلر سے دوبیرن کلاں،چوآخالصہ سے بیول، دوبیرن سے بناہل،چوکپنڈوری سے کہوٹہ اور دیگر سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جہاں کئی ایام سے بارش کا پانی کھڑا ہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک (رورل) جنید محسن خان کو 17 ویں گریڈ میں ترقی دے کر مستقل ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے۔

DSP Traffic (Rural) Junaid Mohsin Khan has been promoted to 17th grade and made a permanent DSP.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ڈی ایس پی ٹریفک (رورل) جنید محسن خان کو 17 ویں گریڈ میں ترقی دے کر مستقل ڈی ایس پی بنا دیا گیا ہے۔وہ گزشتہ تین چار برسوں سے ایکٹنگ ڈی ایس پی رورل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے گزشتہ روز انہیں مستقل ڈی ایس پی کے عہدے کیلئے کنفرم کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈی ایس پی جنید محسن خان اس سے قبل کلر سیداں میں بطورانچارج سٹی ٹریفک پولیس اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

عرفان نے مجھے گاڑی نہ روکنے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی,یاسر مقصود سکنہ بناہل

Yasir Maqsood registers police report after life treats by Irfan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…یاسر مقصود سکنہ بناہل نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز بوقت شام ساڑھے چار بجے،اپنے کام کے سلسلہ میں اپنے ذاتی کیری ڈبہ پر کلر سیداں سے ہو کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور جب میں اپنے کیر ی ڈبہ پر ولایت آباد کے قریب پہنچا تو مسماۃ شہناز بی بی زوجہ عبدالقدوس مسلح ڈنڈا اور اس کا بیٹا غفار مسلح ڈنڈا،ذیشان خالی ہاتھ اور عرفان پسران محمد شعبان مسلح آہنی راڈ نے میری گاڑی روک لی۔اس موقع پر شہناز بی بی روڈ میں میرے کیری ڈبہ کے سامنے کھڑی ہو گئی جس پر میں کٹ کر کے گاڑی بھگا لی جبکہ مذکورہ افراد جو تین عدد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے نے میرے گاڑی کا پیچھا کیا۔اس دوران میں نے فون کر کے منیر نامی شخص کو روڈ پر مدد کیلئے بلایا۔اس وقت مسمی امریز بھی روڈ پر موجود تھا جس نے سارا ماجرا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اس دوران عرفان نے مجھے گاڑی نہ روکنے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی جس پر میں گاڑی روڈ پر کھڑی کر دی اور اپنی جان بچانے کیلئے جنگل کی طرف بھاگ گیا۔

میرا جیٹھ بشارت حسین نے مجھے سے میرا بیٹا چھین لیا

Women accuses brother in law of abducting her child

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسماۃ (ک)نے پولیس کو بتایا کہ میری شادی عرصہ قریب پانچ برس قبل سفارش حسین کیساتھ ہوئی جس سے میرا تین سالہ ایک بیٹا بھی ہے۔مجھے رہائش کیلئے گھر میں ہی ایک الگ کمرہ دیا ہوا ہے۔گزشتہ روز بوقت پانچ بجے کے قریب،میں مال مویشیوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے لگی تو مسماۃ (ن)نے مجھے گالم گلوچ شروع کر دی تو اتنی دیر میں میرا جیٹھ بشارت حسین بھی آ گیا اور اس نے بھی گالم گلوچ کی اور مجھے سے میرا بیٹا چھین لیا۔جب میں نے اس واقعہ کے بارے میں طیب سے گلہ کیا تو اس نے بھی میرے ساتھ بدتمیزی کی۔وجہ عناد گھریلو جھگڑا ہے۔

بدفعلی کرنے کی کوشش

Women registers abuse case at Kallar police station

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسماۃ (ن)نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں شادی شدہ ہوں اور گزشتہ چھ یوم سے اپنے والد کے گھر آئی ہوئی ہوں۔گزشتہ روز سہ پہر تین بجے میں اپنی والدہ کے ساتھ مویشیوں کیلئے چارہ لینے کھیتوں پرگئی ہوئی تھی جبکہ میرا 9 سالہ بیٹے (د) کے شور واویلا کی آواز سنائی دی۔میں آواز سن کر اس کی طرف گئی تو مجھے دیکھ کر (ح)،(ہا) ور (ب) وہاں سے بھاگ گئے۔میرے پوچھنے پر میرے بیٹے نے مجھے بتایا کہ میں اپنے گھر کے باہر گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ یہ تینوں میرے پاس آ گئے اور کہا کہ آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اسی بہانے وہ مجھے کسی میں لے گئے۔وہاں پہنچ کر مجھے (ب) اور (ہا) نے پکڑ لیا اور (ح)نے میری شلوار اتار دی جس پر میں نے شور واویلا کیا۔ واقعہ کے بارے میں جب میں گلہ کرنے ان کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں۔تینوں ملزمان نے میرے بیٹے کی شلوار اتار کر اور بدفعلی کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی ہے۔

سر صوبہ شاہ اور گردونواح میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر پی ٹی آئی کے رہنما آصف محمود کیانی کا شکریہ

PTI Officials thanked for supplying flour in Sir sooba shah

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سرصوبہ شاہ کے شہریوں حکیم مشتاق،راجہ اسلم ڈھکی،راجہ عاقب اور دیگر نے سر صوبہ شاہ اور گردونواح میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر پی ٹی آئی کے رہنما آصف محمود کیانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی ایام سے کلر سیداں شہر اور دیہات میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی مسئلہ بنی ہوئی تھی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے آصف محمود کیانی کو تحصیل کلر سیداں کے لیے اپنا فوکل افسر مقرر کیا جن کی بدولت کلر سیداں شہر،چوآخالصہ،سر صوبہ شاہ، دوبیرن،ممیال، چوکپنڈوڑی، شاہ باغ،سموٹ اور دیگر علاقوں میں آٹے کی فراہمی میں باقاعدگی پیدا ہو گئی ہے اور تمام علاقوں میں بیس کلو کا بیگ 805روپے میں دستیاب ہے۔

Latest Coronavirus update

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں ابھی تک کسی بھی مشتبہ مریض کا کوئی کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا نہ ہی کوئی مریض کلرہسپتال سے بھاگ نکلا ہے اس بارے میں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کلرسیداں میں ابھی تک کرونا کے حوالے سے صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جن تین مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیئے گئے تھے ان کی رپورٹس نیگیٹو آنے پر انہیں گھروں کو بھیج دیا گیا ہے بیرون ممالک سے آنے والے لوگ ہسپتال انتظامیہ سے مکمل تعاون کررہے ہیں یہ بات قطعی درست نہیں کہ کوئی مریض ہسپتال سے بھاگ گیا ہے انہوں نے زور دیا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی معلومات کے لیئے مقامی ہسپتال انتظامیہ سے رجوع کریں۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرونا وائرس سمیت تمام بحرانوں سے نمٹنے میں بری طرح سے ناکام ہوئی ہے نااہل لوگ قوم کے مسائل حل نہیں کر سکتے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کے حملے کا شکار ہے عمران خان نے دیگر مواقع کی طرح اب بھی قوم کو مایوس کیا جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دن رات محنت اور عملی اقدامات کرکے اس وبا کا مقابلہ کیا ہے ان کے بروقت اقدامات سے سندھ میں اس وبا پر تقریبا قابو پالیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں اس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو نااہل حکمرانوں کی نااہلیت کا کھلا ثبوت ہے ان نااہلوں کو الیکشن چوری کرکے اقتدار میں لانے والے بھی آج صورتحال سے پریشان ہیں انہوں نے ملک بھر میں سندھ طرز کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button