DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; War breakout between two rival groups in Nara, Two dead seven injured

کہوٹہ کی یوسی نارہ کے گاؤں بھگون میں دو گروپوں میں تصادم۔فائرنگ سے 2افراد جان بحق 7افراد زخمی جبکہ2شدید زخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یوسی نارہ کے گاؤں بھگون میں دو گروپوں میں تصادم۔فائرنگ سے 2افراد جان بحق 7افراد زخمی جبکہ2شدید زخمی۔شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کر دیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے گاؤں بھگون میں دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے 2افراد جان بحق اور 7افراد زخمی ہو گئے واقع کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نارہ بھگون میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقع میں دو مشتعل گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں محمد اشتیاق ولد بر کت اور مظہر حسین ولد اکبرموقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ عابد حسین،کامران حسین،(ز۔پ)،شرافت،عاقب، (ث)،(ک)نامی مر د وخواتین زخمی ہو گیں شدید زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ اپنے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈیز اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کی۔

Kahuta; A Row between two rival groups was fought out in village Bhagoon in Nara region of Kahuta; Two men were murdered and identified as Mohammad Ishtaq and Mazhar Hussain, while seven are badly injured in firing

Show More

Related Articles

Back to top button