DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI leaders and supporters foil attempt by land mafia to take over land attached to Kallar Syedan bridge

کلرسیداں شہر میں نالہ کانسی پر ایک بار پھر قبضے کی کوشش پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے مداخلت کر کے ناکام بنادی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. کلرسیداں شہر میں نالہ کانسی پر ایک بار پھر قبضے کی کوشش پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے مداخلت کر کے ناکام بنادی،فریقین کو آج بروز پیر پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلربدہال میں کچھ لوگوں نے برساتی نالے کانسی کے بعض حصوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں راجہ ساجد جاوید،عاقب علی اور راجہ ارسلان ایڈووکیٹ نے صورتحال سے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کو آگاہ کیا جن کی طرف سے ہدایات ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال نے ریونیوافسر راجہ مسعود اور دیگر کو موقع پر روانہ کیا جنہوں نے نہ صرف وہاں جاری کام بند کروا دیا بلکہ انہیں آج بروز پیر اے سی کلرسیداں کے سامنے پیش ہونے کا بھی پابند کردیا ہے۔

فاطمہ جناح کالج کلرسیداں کے پرنسپل محمد بشارت جنجوعہ نے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی والدہ محترمہ کے رسم قل کی بڑی تقریب منسوخ کردی

Principal M Basharat Janjua postpones late mothers dua e Qul

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. فاطمہ جناح کالج کلرسیداں کے پرنسپل محمد بشارت جنجوعہ نے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی والدہ محترمہ کے رسم قل کی بڑی تقریب منسوخ کردی انہوں نے اتوار کے روز اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیئے رسم قل کا اعلان کر رکھا تھا جس میں تین سو سے زائداحباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ہفتہ کی شام اپنے ساتھیوں سردار صلاح الدین احمد اور اکرام الحق قریشی سے مشاورت کے بعد تقریب منسوخ کر دی اور مدعو احباب سے معذرت کر لی اور گھر کے افراد نے ہی دعاعیہ تقریب میں شرکت کر کے عمدہ مثال قائم کی ہے۔

میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم

PML-N welcome back Mian Shahbaz Sharif to Pakistan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے میاں شہباز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں وطن واپس آکر قوم کا حوصلہ بڑھایا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر آج شہباز شریف اقتدار میں ہوتے تو ان کی بہتر حکمت عملی اور طویل انتظامی تجربے کی بدولت اس وائرس پر زیادہ بہتر انداز میں کام کیا جاسکتا تھا شہباز شریف نے ماضی میں اپنے حوصلے لگن اور دن رات کی محنت سے ڈینگی کو شکست دی تھی مگر آج جو لوگ اقتدار میں ہیں ان میں کوئی صلاحیت ہے نہ ہی کوئی تجربہ ہے۔

Latest coronavirus news

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. انتظامیہ کی کوششوں سے کلر سیداں اور گردونواح میں تمام بازار مارکیٹیں اور کاروباری ادارے مکمل بند،شہرہوں کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ کاروباری ادارے بند ہونے کو سیروسیاحت کا ذریعہ بنا لیا اشیائے روزمرہ کی خریدرای کے مراکز پر بھی لوگوں کا رش رہا،کلر پولیس سارا دن شادی اور ولیموں کی تقریبات کو بند کرانے میں بھاگ دوڑ میں مصروف رہی تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیئے بڑی مستعدی سے کام کیا رات دس بجے کلر سیداں کے تمام بازار اور دوکانیں بند کروا دیں صرف حکومتی حکم کے مطابق میڈیکل اسٹوروں،بیکرز،سبزی اور کریانہ کا کاروبار کرنے والوں کو کام کی اجازت دی گئی اس کے علاؤہ کلرسیداں شہر اور مضافات میں چوآ خالصہ،دوبیرن،سر صوبہ،چوکپنڈوری،شاہ باغ کے تمام بازار بند رہے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد نے اس صورتحال کو سیروتفریح کا بھی ذریعہ بنا لیا اوروہ کثیر تعداد میں کلرسیداں شہر میں امڈ آئے جبکہ روزمرہ کی اشیائے ضروری کی خریداری پر بھی غیر معمولی رش رہا اور بظاہر رمضان المبارک اور عید سے قبل کی صورتحال نظر آئی دوسری جانب لوگوں نے شادی ہالوں پر پابندی کے باعث گھروں میں یہ تقریبات شروع کر دیں جن کو روکنے کے لیئے کلرسیداں پولیس نے اتوار کو مصروف دن گزارا اس نے نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں اور دیگر مقامات پر جاری شادی کی تقریبات کو بند کروادیا۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی نے عوام سے اپیل کہ ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کھلے عام گھومنے پھرنے سے گریز کریں،انتہائی مجبوری کی عالم میں گھروں سے نکلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ریسکیو 1122 میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر ایاز،گلفراز بٹ و دیگر بھی موجود تھے، ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس موذی وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میل جول سے پرہیز کریں اور باہر اگر جائیں بھی تو کسی سے مصافحہ کریں نہ بغلگیر ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کرنے کے حق میں نہیں کیونکہ یہاں پر مزدور طبقہ بہت بڑی تعداد میں ہے جو متاثر ہو ں گے۔حکومتی احکامات ہم سب کی بہتری اور تحفظ کیلئے ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط سے بڑھ کر کوئی اور راستہ نہیں اسی میں ہماری اور ہمارے بچوں کی بہتری ہے۔ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اس وباء کو شکست دیں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے کرونا وائرس سے درپیش انتہائی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر امہ سے استغفار کے لیئے اللہ سے رجوع کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا سے پیدا شدہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے یہ ایسا مرض ہے جس کا کوئی مستند علاج ہی نہیں ہے یہ مرض نہیں عذاب الٰہی کی ایک قسم ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ قوم اپنی کوتاہیوں اور گناہوں پر اظہار ندامت کرتے ہوئے اللہ تعالے سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے انہوں نے حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھی سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں میں رہ کر اس وبا کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…. ڈڈیال آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے خادم حسین کرونا وائرس کے باعث برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے انہیں وہیں پر سپرد خاک کردیا گیا یہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے سمندرپار پاکستانی ہیں جن کا کرونا کے باعث برطانیہ میں انتقال ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button