DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; In Daultala, sewage problem intensified; streets in inner city began to present drainage scenes.

دولتالہ میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، اندرون شہر میں گلی محلے ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگے

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) دولتالہ میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، اندرون شہر میں گلی محلے ندی نالوں کے مناظر پیش کرنے لگے دولتالہ کی ملحقہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، جگہ جگہ گھڑے عوامی مشکلات کا باعث، اہل علاقہ سراپا احتجاج حکام سے اصلاح کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے دولتالہ زیر آب آ گیا مناسب نکاسی نہ ہونے سے دولتالہ کا پانی ڈہوک کٹاریہ تا مداری روڈ پر جمع ہو گیا جگہ جگہ روڈ پر موجود گھڑے بدبو اور تعفن پھیلانے لگے ہیں روڈ تباہ ہو چکا ہے روڈ کے ساتھ پختہ نالے نہ ہونے سے شہر کا سارا پانی فصلو ں کی تباہی کا سبب بننے لگا مداری حصال کے لوگ متبادل راستہ استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کوئی پرسان حال نہیں سکول و کالج کے طلبہ بھی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ سے شدید مشکلات میں پھنس گئے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں او ر عوامی نمائندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے حال پر رحم کرتے ہوئے روڈ کی پختگی اور نکاسی کا مسئلہ حل کیا جائے واضع رہے کہ مداری روڈ مین مندر چکوال روڈ سے ملحقہ ہے جو کہ چکوال روڈ پر موجود درجنوں دیہاتوں کو دولتالہ سے ملانے والا شارٹ راستہ ہے۔

جاتلی، سید،دولتالہ اور دیگر علاقوں میں یو فون کمپنی کا ایزی لوڈکمپنی کی طرف سے مقرر کیے گے نمائندہ کی نااہلی کی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا

UPhone customers having problems due to appointed agents

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) جاتلی، سید،دولتالہ اور دیگر علاقوں میں یو فون کمپنی کا ایزی لوڈکمپنی کی طرف سے مقرر کیے گے نمائندہ کی نااہلی کی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا ہزاروں صارفین لوڈ نہ ملنے پرشدید پریشان عملدارآمد نہ ہونے پر یو فون سمیں دوسری کمپنی میں کنورٹ کرنے کی دھمکی اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق جاتلی،سید،دولتالہ اور دیگر یوفون فرنچائز پر ایزی لوڈ کا بحران شدت اختیار کر گیا بحران کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا صارفین فاروق،امجد،اللہ دتہ،ادریس،مسعود،نعمان،غفران،نعیم،عمران،کامران،یوسف اور دیگر کا کہنا ہے کہ جب بھی فرنچائز پر ایزی لوڈ کے لیے جائیں توکہتے ہیں کہ لوڈ کی عدم دستیابی کی وجہ کمپنی کی طرف سے فرنچائز اور لوکل دوکانوں پر لوڈ مہیا کرنے کے لیے جونمائندہ مقرر کیا ہوا ہے وہ ہم سے ہزاروں روپے ایڈوانس لینے کے باوجود ہمیں لوڈ نہیں بھیجتاجس وجہ سے صارفین کوایزی لوڈ نہیں دے سکتے اس بحران سے نہ صرف ہمیں بلکے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کمپنی کے اعلی افسران سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button