DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed gang rob owner of goods forwarding agency owner Ch M Khurshid

گڈز فارورڈنگ ایجنسی کے مالک کو دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گڈز فارورڈنگ ایجنسی کے مالک کو دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد خورشید سٹیڈرڈ گڈز فارورڈنگ ایجنسی والے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے دفتر واقع مسلم ہائی اسکول جی ٹی روڈ میں موجود تھا تقریباً سات بجے پر دو نقاب پوش مسلح لڑکے موٹر سائیکل سوار آئے اور میرے دفتر کے اندر داخل ہوتے ہی پسٹل تان لیا اور کہا کہ اگر شور مچایا یا مزاحمت کی تو جان سے مار دیں گے اور مجھ سے مبلغ 4000 روپے چھین کر فرار ہوگئے تین دن میں لگاتار تیسری ڈکیتی،چوری کی وارداتوں سے شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس ہونے لگا ایسا لگ رہا ہے ان چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے جب چاہیں جس وقت چاہیں عوام کو لوٹیں کو پوچھنے والا نہیں

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں کولگیٹ کمپنی کی جانب سے دانتوں کی صفائی کی اہمیت بتائی

Colgate Company’s Importance of Dental Cleaning awareness seminar at Government Boys Higher Secondary School Bewal

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں کولگیٹ کمپنی کی جانب سے بہترین مسکراہٹ(سمائل بیٹر) بہترین شخصیت کے پروگرام کے سلسلسے میں کمپنی کے نمائندہ مدثر نے بچوں کو دانت صاف کرنے کی ترغیب دلائی اور دانتوں کی صفائی کی اہمیت بتائی انہوں نے بتایا کہ پیٹ کی 80 فیصد بیماریاں منہ کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہیں اور منہ کی صفائی دانتوں کی صفائی نہ کرنے سے پلاک یعنی دانتوں کا پیلا پن مسوڑھوں کی سوجن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان سے پیٹ کی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس لئے دانت کی صفائی کم از کم دو بار لازمی لریں صبح ناشتہ کرنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے دانت صاف کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button