AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Shuda e London 47th anniversary observed at government Pilot high school

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں شہدا ء لندن کے 47ویں یوم شہادت کی تقریب

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
حنیف شہید وبشارت شہید کی جان کی قربانی اور غازی دلاؤر کی جرات ودلیری کشمیریوں کی مملکت خداداد پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے والیانہ عقیدت و محبت کی وہ لازوال داستان جو تاریخ کے سنہر ئے حروف میں لکھی جائے گئی تارکین وطن مقیم برطانیہ کی ملک وملت کے لئے خدمات باعث تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار صدر معلم چوہدری محمد الیاس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال میں شہدا ء لندن کے 47ویں یوم شہادت کی تقریب سے صدارتی خطاب آئے ہو ئے کہا سیکرٹری جنرل شہدا ء لندن میموریل سوسائٹی کے ڈی چوہدری نے کہا کہ 1971ء ؁ کی پاک بھارت جنگ اور سقوط ڈھاکہ کے قومی سانحہ کے وقت جب بھارت پاکستان کے90ہزار فوجی قید کر لئے تمام تر کوششوں اپیلوں اور سفارتکاری کے باوجود بھارت رہا کرنے پر تیار نہ تھا تو برطانیہ میں مقیم ضلع میرپور کے تین نوجوانوں نے غیرت کا مظاہر کرتے ہو ئے 20فروری 1973؁ء بھارتی ہائی کمیشن لندن کے آفس پر نما ئشی پستولوں کے ساتھ ھلہ بول نعرہ حق بلند کیا تھا کہ پاکستان کے فوجی رہا کرو برطانوی پولیس کی فائرنگ سے دونوجوان حنیف وبشارت موقع پرشہید ہو گئے تھے جبکہ دلاؤر شدید زخمی ہو تھے اس واقعہ سے برطانیہ میں کشمیر یوں وپاکستانی عوام نے شدید احتجاج کیا مظاہر ئے شروع ہو گئے جس میں برطانیہ ممبران پالمینٹ،یورپ اور یورپی نمائندئے بھی شامل ہو گئے مظاہر ین کے احتجاج سے بھارت میں قید ہمارے فوجیوں کا مسئلہ اجاگر ہوا تھا یہ تاریخی واقعہ کشمیر وپاکستان کے اٹوٹ رشتوں کا ناقابل فراموش باب ہے قاری حفیظ الرحمن نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ وہ شہداء لندن کی قومی قربانی پر ائمری ومڈل کلاسزکے نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل تاریخی حقائق سے آگاہ ہو سکے راجہ سخاوت محمود نے اپنی تقر یر میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کا آغاز1931؁ء سے ہوا اور کشمیر ی حق آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں شہید اء کشمیر کے تابوتوں پر لپٹے پاکستان منز ل کی نشاہدی کر رہے ہیں آخر میں شہیدا ئد کے درجات کی بلندی پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرزراعت و اسما ء نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن تحریک انصاف کے کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر بر طانیہ چوہدری طارق محمود نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے جتنے کام ان تین سالو ں میں ہو ئے اتنے کام پچھلے دس سالو ں میں بھی نہیں ہو ئے انشا ء اللہ وزیر حکومت چو ہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا ظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکو مت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے الیکشن کے بعد جو ڈڈیال مسلم لیگ ن کی حکومت کو ملا تھا اور اب کے ڈڈیال میں زمین آسمان کا فرق ہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی و جہ سے ڈڈیال آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہو ں نے کہا کہ تمام یونین کو نسل میں ترقیا تی کام بلاتفریق جاری و ساری ہیں انشاء اللہ پانچ سالو ں میں کو ئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہو ں نے کہاکہ انشا ء اللہ ہم کا ر کردگی کی بنیا د پر دوبارہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوا م کی خدمت جار ی و ساری رکھیں گئے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)
19تاریخ بروز بد ھ مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے استقبالیہ کی تمام تیاری مکمل۔تفصیل کے مطابق 19تاریخ بروز بد ھ مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے استقبالیہ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 19تاریخ بر وزبدھ دن 11بجے ان کا سنڈل کراس شاندار استقبال کیا جائے گا اور اس کے بعد انٹر کالج ٹھارہ میں تقریب کا نعقاد کیا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت واسما ء چوہدری مسعود خالد ہو نگے اورتقریب میں مختلف لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گئے۔مئیر آف ہائی ویکمب چوہدری مزمل حسین کے ہمراہ بر طانوی لو گو ں کا ایک وفد بھی آئے گا جو ان کے ساتھ یہا ں پر قیام پذیر ہو نگے اور ان کی تمام تقریبات میں شرکت بھی کریں گئے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) اے ای اوچکسواری محمدعجائب آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے سینئرراہنماہیں وسیع تجربہ رکھتے ہیں مختلف عہدوں پرفائزرہے ہیں ان کی اساتذہ اورآرگنائزیشن کے لئے شاندارخدمات ہیں آرگنائزیشن کی مرکزی اورضلعی قیادت نے انہیں بطور ڈویژنل صدرڈویژن میرپورنامزدکرکے ان کی خدمات کابہترین اعتراف کیاہے ہم انہیں صدرڈویژن میرپور نامزد ہونے پردلی مبارک بادپیش کرتے ہیں آرگنائزیشن کی مرکزی اورضلعی قیادت کاشکریہ اداکرتے ہیں نوجوان استادمحمدسلیم کی بطورصدرمعلم تعیناتی پرمبار ک بادپیش کرتاہوں این ٹی ایس اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے قابل محنتی اوراعلی تعلیم یافتہ اساتذہ صدرمعلمین کی تعیناتی وترقیابی خوش آئنداقدام ہے ان خیالات کااظہارنیوٹاؤن چکسواری کے ممتازسیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری راسب علی (ر) بینک آفیسر نے اپنی جانب سے محمدعجائب اے ا ی اوچکسوار ی کے آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کاصدرڈویژن میرپورنامزدہونے اورنوجوان استادمحمدسلیم کے صدرمعلم تعینات ہونے پر ان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت صدر تقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی اے ای اوپرائمری مدارس چکسواری محمدعجائب صدرآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن ڈویژن میرپورنے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی مرکزی اورضلعی قیادت نے جواعتماد کیاہے وہ میرے لئے سرمایہ ہیں ان شاء اللہ قیادت کی توقعات پرپورااترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا حاجی چودھری راسب علی کااستقبالیہ تقریب کے اہتمام اورپرخلوص جذبات پردلی شکریہ اداکیاہے کہا ہے کہ حاجی چودھری راسب علی اورمیر ے مخلص دوست واحباب اورآرگنائزیشن کے عہدیداروں اورتمام علمی وعوامی حلقوں نے میری بطور ڈویژنل صدر نامزد گی کاخیرمقد م کیاہے مبارک بادپیش کی ہے اورمیری حوصلہ افزائی کی ہے ان سب کاشکریہ اداکرتاہوں تقریب کے مہمان خصوصی محمدسلیم صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول بٹلی ڈڈیال نے اپنے خطاب میں میزبان تقریب کاشکریہ اداکیا تقریب سے سیاسی وسماجی راہنما واجدحسین اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے انجام دیے مدرس عبدالباسط نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کاآغاز کیااللہ دتہ بسمل نے ہدیہ نعت پیش کیاتقریب میں سینئرصحافیوں مرزامحمدنذیرغضنفرعلی راجہ عمران بلال اور عدیل رفیق بھٹی نے بطور خاص شرکت کی تقریب میں چودھری محمدایوب عثمان ایوب چودھری محمدتاج جاویداقبال طارق محمود محمدقاسم آف محمودآباد سمیت دیگرمہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آخرمیں میزبا ن تقریب حاجی چودھری راسب علی کے بھائی چودھری لیاقت علی (ر) مدرس کی وفات پرسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیاگیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی گئی مرحوم کوان شاندارخدمات پرخراج عقیدت پیش کیاگیا

Show More

Related Articles

Back to top button