DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; residence of M Yasin robbed by four armed men in Mohalla Adil Abbad

کلر سیداں کے نواحی محلے میں ڈکیتی کی واردات میں چار نقاب پوش مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی محلے میں ڈکیتی کی واردات میں چار نقاب پوش مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی اور تمام افراد کو گھر میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ واردات محلہ عادل آباد کلر سیداں میں پیش آئی جہاں محمد یاسین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو درخواست میں تحریر کیا کہ میں تقریبا اڑھائی سال سے کرائے کے مکان محلہ عادل آباد کلر سیداں میں رہ رہا ہوں۔مورخہ 9 فروری،میں اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا جبکہ دوسرے کمرے میں میرے والدین سوئے ہوئے تھے۔تقریبا شب 12 بجے کے قریب میرے گھر میں کسی چیز کے ٹوٹنے اور والدین کے شور شرابہ کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں جس پر میں نے فورا اپنے کمرے کا دروازہ کھولا تو سامنے ایک شخص مسلح پسٹل نقاب پہنے کھڑا تھا جبکہ اس کے تین ساتھی جو مسلح پسٹل تھے میرے والدین کے کمرے میں موجود تھے اور انہوں نے والدین کو کمرے کے اندر ہی گن پوائنٹ پر یرغمال بنا رکھاتھااور پھر انہوں نے مجھے اور میری بیوی کو اسلحہ کی نوک پر زد و کوب کیا اور مجھے نیچے بیٹھا دیا اور گھر میں موجود پانچ تولے سونا، 35/40 ہزارروپے کی نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لئے اور جاتے وقت ہمیں کمرے میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا دی۔

موٹر سائیکل اور ویگو گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Motorcyclist M Rameez of barki Chohan killed in a fatal accident sui Cheemian

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)موٹر سائیکل اور ویگو گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں اور گوجرخان کے سنگم پر واقع جگہ سوئی چیمیاں میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار محمد رمیض ولد محمد ضمیر سکنہ بڑکی چوہان گوجرخان اپنے ساتھی طارق محمود کے ہمراہ کلر سیداں سے چوک کی جانب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رمیض نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ طارق محمود نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ویگو گاڑی نمبری اے ڈی ایف 993 جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے بائیس فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیئے کلرسیداں شہر کے بوائز اور گرلز سیکنڈری سکولوں کے تمام امتحانی سنٹرز ختم کر دیئے

Rawalpindi Board of Education announces closure of all Boys and Girls Secondary School Centers in Kallar for the Matric Examination, which begins on February 22.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے بائیس فروری سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیئے کلرسیداں شہر کے بوائز اور گرلز سیکنڈری سکولوں کے تمام امتحانی سنٹرز ختم کر دیئے اور اعلامیہ کے مطابق کئی دھائیوں سیگورنمنٹ ھائی مدارس بوائز اور گرلز کلرسیداں میں قائم امتحانی سنٹرز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آج بروز منگل اجلاس طلب کرلیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین کی جاری پریس ریلیز میں کلرسیداں کے سرکاری سکولوں کے امتحانی سنٹرز ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ذاتی مفادات پر مبنی اقدام قرار دیا اور کلرسیداں کے شہریوں تاجروں اور ارکان اسمبلی سے اس کا فوری نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے صورتحال پر غور کرنے کے لئے ٹیچرز یونین نے ایک ہنگامی اجلاس آج بروزمنگل گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کلرسیداں میں طلب کرلیا ہے۔

کلرسیداں پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کاروائی ملزم پتنگیں چھوڑ کر بھاگ نکلا

Kite flying seller flees after police raid

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کاروائی ملزم پتنگیں چھوڑ کر بھاگ نکلا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا سب انسپکٹر سجاد حسین کو مخبر نے اطلاع کی کہ ڈھوک صابری میں محمد اؤرین العزیز دوکان کے باہر چارپائی بچھا کر پتنگیں فروخت کررہا ہے ملزم پولیس کو آتا دیکھ کے بھاگ نکلا پولیس نے ڈیڑھ سو پتنگیں قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

کلرسیداں میں موٹر سائیکل چوروں کے مستقل ڈیرے

Motorcycle belonging to M Muhtaq stolen outside his home in Lonni Jandra

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں موٹر سائیکل چوروں کے مستقل ڈیرے گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری یہ واقعہ کلرسیداں شہر میں لونی جندراں میں پیش آیا محمد مشتاق ولد محمد اکبر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے باہر گلی میں اپنا موٹر سائیکل کھڑا کیا تھا جسے نامعلوم ملزمان چرا کر لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یادرھے کہ کلرسیداں میں آئے روز موٹر سائیکل چرانے کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

ملک زبیر احمد کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Wallima of Malik Zubair celebrated at shaadi hall in Kallar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)یوسی چنگا بنگیال کے سابق کونسلر ملک محمد فیاض کے بھتیجے ملک زبیر احمد کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ جاوہداخلاص،چوہدری محمدعظیم،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،بابو ظفر اقبال راجہ،ملک محمد یاسر،چوہدری جمیل وارثی،راجہ زاھد خورشید،شوکت وارثی،ملک محمدفیاض،صاحبزادہ بددمنیر،ملک جمیل عادل،چوہدری توقیراسلم،الحاج خالد رضا،تنویراختر شیرازی،ملک عنصر خان،مسعود بھٹی،چوہدری خالد،چوہدری اشفاق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ذوہیب اکرام کو لیبر ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر کے اس کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری

Zoheb Ikram nominated General Secretary of Labor Wing District Rawalpindi, formal notification issued

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)صدرپی ٹی آئی شمالی پنجاب لیبر ونگ محمد منیر ملک اور جنرل سیکرٹری ملک وسیم نے کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے رہنماذوہیب اکرام کو لیبر ونگ ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری نامزد کر کے اس کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذوہیب اکرام نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر شمالی پنجاب لیبر ونگ نے انہیں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کر کے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button