DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two police officials run over by speeding vehicle near Mankila bridge, One policeman dead while second is fighting for his life

روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار کار نے روات پولیس کے دو اہلکاروں کو کچل ڈالا ایک شہید دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ مانکیالہ پل پر پیش آیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار کار نے روات پولیس کے دو اہلکاروں کو کچل ڈالا ایک شہید دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ مانکیالہ پل پر پیش آیا تفصیلات کے مطابق روات تھانے میں تعنیات سپاہی قیصر اورنگزیب کرکٹ اسٹیڈیم پر لگی ڈیوٹی کے لیئے اپنی موٹرسائیکل پر کلرسیداں سے راونہ ہوا راستے میں اس نے ایک دوسرے اہلکار علی رضا کو بھی ساتھ بٹھا لیا جب وہ مانکیالہ پل پر پہنچے سامنے سے گاڑی کو اورٹیک کرنے والی کار نے ٹکر مار دی۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ سپاہی قیصر اورنگزیب موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ سپاہی علی رضا سکنہ موہڑہ بختاں اور حادثے کا زمہ دار گاڑی ڈرائیور بھی زخمی ہو گئے۔ کلر ٹریفک انچارج عمران خان نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ایس ایچ او روات کاشف اقبال اور نصیرالرحمان نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کلرسیداں منتقل کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے ڈویژنل رہنما ہارون کمال ہاشمی، محمد اعجاز بٹ، قمر ایاز، شیخ حسن ریاض، عابد زاہدی، چوہدری توقیر اسلم،مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ ازرم حمید سیالوی، مسعود احمد بھٹی کے علاوہ معززین علاقہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحوم پولیس اہلکار فٹبال کا بھی معروف کھلاڑی تھا اور دو بچیوں کا باپ تھا۔

کلرسیداں کے نواحی علاقہ بناہل میں دس یوم قبل13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے ایک مقدمہ میں چار نامزد ملزمان میں سے تین نے عبوری ضمانتیں کروا لی

Three of the four designated suspects have been granted interim bail in a gang-rape case involving a 13-year-old girl 10 days ago in village Banhal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے نواحی علاقہ بناہل میں دس یوم قبل13 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے ایک مقدمہ میں چار نامزد ملزمان میں سے تین نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں جبکہ مرکزی ملزم ابھی تک مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ادھر متاثرہ لڑکی مسماۃ (ت) نے مقامی عدالت میں اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ چار افراد باری باری اس کی عصمت دری کرتے رہے اور مزاحمت کرنے پر منہ پر تھپڑ بھی مارتے رہے۔یاد رہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نور حسین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔یکم فروری کو میرا بیٹا بیمار ہونے کی وجہ سے میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا اور ہسپتال سے تاخیر سے فارغ ہونے کی وجہ سے رات اپنے ماموں کے گھر اسلام پور جبر میں بسر کی۔میری بیٹیا ں گھر میں اکیلی تھیں۔رات کے وقت مجھے میری ایک بیٹی نے فون کر کے بتایا کہ میری بڑی بیٹی (ت) بوقت قریبا پونے چھ بجے شام،گھر سے غائب ہے۔دوسرے دن میں گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ میری بیٹی گھر پہنچ گئی ہے جس نے بتایا کہ مسمی غالب اور ضیافت گھر سے ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گئے ہیں وہاں پر انہوں نے یاسر اور خالق کو بھی بلوا لیا اور پھر مسمی ضیافت اور غالب باری باری زیادتی کا نشانہ بنایااور مسمیان یاسر اور خالق ان کی مدد کرتے رہے۔بیٹی نے شور شرابہ کی کوشش کی تو انہوں نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔ملزمان نے کمرہ میں لائٹ بجھا رکھی تھی اور موبائل فون کی لائٹ استعمال کرتے رہے جس سے ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے تھے۔گاؤں میں گمشدگی کی خبر پھیلی تو ملزمان پریشان ہو گئے اور اور اسی دوران موقع ملتے ہی میری بیٹی صبح تقریبا چار بجے بھاگ کر گھر پہنچی۔

بلدیہ کلرسیداں نے اپنے اکتیس کروڑ سے زائد کی رقم نئے اکاؤنٹس میں منتقل کردی

Municipality Kallar Syedan transferred more than 31 million dollars into new accounts

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) صوبائی محکمہ بلدیات نے تمام ماتحت اداروں کو ازسر نو بنک اکاؤنٹ کھولنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جن میں تمام کارپوریشنز میونسپل کمیٹیز،یوسز سمیت تمام بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود چار اکاؤنٹس میں مزید دو کا اضافہ لرکے اسے چھ اکاؤنٹس میں تبدیل کردیا گیا لہذا تمام ادارے ازسر نو پنجاب بنک میں نئے اکاؤنٹس کھول لیں جن کا مقصد انہیں نئے بلدیاتی آرڈیننس سے ہم آہنگ بنانا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ کلرسیداں نے اپنے اکتیس کروڑ سے زائد کی رقم نئے اکاؤنٹس میں منتقل کردی ہے۔

کلر سیداں کے معروف قانون دان سردار محمد اسحاق خان کی چوتھی برسی ان کے آبائی گاؤں سروہا چوہدریاں (کلر سیداں) میں منائی گئی

4th Death anniversary of Sardar M Ishaq Khan observed in his village Saroha Chaudhrian

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے معروف قانون دان سردار محمد اسحاق خان کی چوتھی برسی ان کے آبائی گاؤں سروہا چوہدریاں (کلر سیداں) میں منائی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس مسٹر جسٹس طارق مسعود، شاہد عباسی جسٹس لاہور ہائی کورٹ،ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک مصطفی،کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس،نوید مغل اور ججز صاحبان اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی۔

زمینوں کے درینہ تنازع پر ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں ایک شخص نے ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی

Police case registered by Zulfiqar Hussain over land dispute

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) زمینوں کے درینہ تنازع پر ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے خوف و ہراس پیدا کرنے کے الزام میں ایک شخص نے ملزمان کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔ذوالفقارعلی ولد افضال احمد سکنہ کلر سیداں نے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میرے والد مرزا افضال اور ناصر پرویز،عشرت سعید،جاوید اقبال،رضوان پرویز کے درمیان زمینوں سے متعلقہ دیوانی کیس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی پیروی کیلئے میں اپنے والد کی جگہ مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔مورخہ 2 فروری بوقت 9 بجے شب،میں اپنے گھر کے صحن میں موجود تھا کہ اچانک باہر سے کسی نے یو ایس بی گھر کے اندر پھینک دی۔میں نے یو ایس بی کو لگاکر دیکھا تو اس میں ویڈیو ریکارڈنگ ناصر پرویز کی موجود پائی اور انکشاف ہوا کہ ناصر پرویز کسی نامعلوم شخص کے ذریعے مجھے جان سے مارنے کی سپاری دینے،زخمی کرنے اور میرے گھر میں آتش گیر مادہ پھینک کر مجھے نقصان پہنچانے کی منظم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے میں سخت خوف و ہراس کا شکار ہوں۔

کلرسیداں میں کار اور مسافر گاڑی میں تصادم کار تباہ

Car badly damaged in a accident with wedding guest loaded car

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں کار اور مسافر گاڑی میں تصادم کار تباہ،حادثہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے پیش آیا سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر ملک یاسر ایک شادی میں شرکت کے لیئے کلرسیداں آرہے تھے کہ ہسپتال کے قریب انہیں کلر سیداں سے راولپنڈی جانے والے مسافر ٹویوٹا نے ٹکر ماردی جس سے کار تباہ ہو گئی جبکہ مسافر اور دیگرمحفوظ رہے۔

ہالینڈ میں مقیم راجہ فقیر محمد کے بھتیجے اور گاؤں کھڈ کے صوفی محمد منیر کے فرزند عبدالباسط رسشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Abdul Basit of village Khadd celebrated

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ہالینڈ میں مقیم راجہ فقیر محمد کے بھتیجے اور گاؤں کھڈ کے صوفی محمد منیر کے فرزند عبدالباسط رسشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ محمد علی،کرنل شبیراعوان،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری صداقت حسین،محمد اعجاز بٹ،توفیق تاج کیانی،شہباز بھٹی،تنویر ناز بھٹی،سردار محمد آصف،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،شاہد گجر،ملک طیفور،نوید مغل،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری بابر ضمیر،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

تبدیلی کے نام پر ملک پرمسلط ہونے والوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا, راجہ جاویداخلاص

In the name of change, the country has been brought to the brink of destruction, Raja Javid Khalsa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ملک پرمسلط ہونے والوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ملک میں مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیا بے تحاشہ لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا تجاوزات کے نام پر بے گھر کردیا گیا ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے آلو سبزی چینی آٹا گھی تک لوگوں کی قوت خرید سے باہر نکل چکے ہیں انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا الیکشن چرایا گیا ہمیں تو تین ماہ پہلے ہی کہ دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی میں چلے جاؤ یا شکست قبول کر لو آج عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں چولھے بجھ چکے ہیں صنعتیں بند پڑی ہیں سی این جی دستیاب ہے نہ گھروں میں گیس ملتی ہے البتہ بجلی گیس کے نرخوں میں بھاری اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کا ساتھ دینے پر فخر ہے انہیں راستے سے ہٹانے والے خود مٹ گئے مگر نوازشریف آج بھی کروڑوں دلوں میں آباد ہیں۔

ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج

One Dish violation Shaadi hall manager being charged

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج۔اے سی کلرسیداں نے گزشتہ روز چوآروڈ کے شادی ہال کا دورہ کیا جہاں پر پانچ ڈشزمہمانوں کو پیش کی جارہی تھیں اور منیجر اس بارے میں معقول جواب نہ دے سکا جس پر کلرسیداں پولیس نے اے سی کی درخواست پر شادی ہال کے منیجر کے خلاف شادی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button