DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Assistant Director Agriculture (Extension) Kallar Syedan Basharat Mehmood Awan speaks to the media on Farmer’s Day

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے کسان ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور کسانوں کو عملی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے انقلابی قدم اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نمائشی پلاٹس لگائے گئے ہیں اور بوائی سے لے کر گہائی تک کے تمام اخراجات حکومت خود برداشت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو ہر قسم کے سستے زرعی آلات کی فراہم کیساتھ ساتھ کسانوں کی رجسٹریشن بھی کی جا رہی ہے جس کے بعد وہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی سکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گئے۔ کسانوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف اوقات میں فارمرز ٹریننگ پروگرامز بھی منعقد کیئے جاتے ہیں جن میں ان کے مسائل کو گہرائی سے سنا جاتا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے بہترین و مفید مشورے دیئے جاتے ہیں۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی قسم کی زرعی پیداوار کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کیا جائے جو کہ بیماری اور ماحولیاتی سختیوں کے خلاف قوت مدافعت کی صلاحیت رکھتا ہو اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کا متحمل ہو تا کہ بڑھتی آبادی میں خواراک کو ضرورت کو نہ صرف پورا کیا جا سکے بلکہ اچھی اور معیاری پیداوار کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

روات کے گاؤں کورٹانہ میں سوئی گیس کی فراہمی

Gas supply inauguration ceremony held in village Kortana, Rawat

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے کہا پے کہ حکومت کو لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم مسائل کو کم کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز روات کے گاؤں کورٹانہ میں سوئی گیس کی فراہمی سے خطاب کرتے ہوئیکیا اس موقع پر پیر سید حسین شاہ کاظمی,راجہ ناصر,چوہدری وحید,نعیم کیانی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم صحت ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جارہی ہے مگر ہیں اس وقت بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے اور ہم ان مسائل پر بتدریج قابو پا لیں گے حکومت ملک کی معاشی پالیسی درست سمت میں کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے عالمی مالیاتی اداروں نے ہماری حکومتی پالیسیوں کو سراھا ہے ہم بہت جلد مشکلات پر قابو پا لیں گے مایوسی کی کوئی بات نہیں۔

راجہ صغیراحمد کاگورنمنٹ ٹیکنیکل سنٹر بوا?ز کلر سیداں کے دورے کے موقع پر خطاب

Raja Saghir Ahmed visits Government Technical Center

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے کہا ہے کہ فنی تربیت سے ہی ملک سے غربت ختم کرنے میں بڑی مدد ملے گی نوجوان فنی تعلیم کے حصول کے لیئے حکومتی اداروں سے فا?دہ اٹھا?یں انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل سنٹر بوا?ز کلر سیداں کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں حکومت کے ٹیوٹا ادارے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر رہے ہیں طلبہ طالبات اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کلرسیداں اور گرودنواح میں مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ روزمرہ کا معمول بن گئی

Overloading in passenger vehicle’s becomes a routine

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں اور گرودنواح میں مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ روزمرہ کا معمول بن گئی ہے کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ,بیول براستہ چواخالصہ کلر سیداں سے دوبیرن کلاں جانے والی گاڑیاں اڈوں سے ہی مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر سوار کرکے نکلتی ہیں اور قانون کا سرعام مذاق اڑایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ کسی روک ٹوک کے بغیر جاری ہے دن دیہاڑے قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہیں شہریوں نے اعلے حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button