DailyNewsKahuta

Kahuta; Seamless deforestation will not be tolerated in Kahuta and the surrounding areas

کہوٹہ اور گردونواح میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ اور گردونواح میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا لکڑی چوروں نے جگہ جگہ ٹال بنائے ہوئے ہیں جہاں سے روزانہ لاکھوں روپے کی لکڑی چوری کی جا رہی ہے محکمہ گذارہ اور محکمہ جنگلات کی کٹائی نہ روکی گئی تو نہ صرف لکڑی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا بلکہ محکمہ کے اہلکاران کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما راجہ خورشید ستی نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ معززین علاقہ پی ٹی آئی کے راہنما راجہ وحید،راجہ الطاف اور صحافی برادری بھی موجود تھی راجہ خورشید ستی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن درخت لاگان اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے مگر بد قسمتی سے تحصیل کہوٹہ میں گنے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے جس میں محکمہ جنگلات اور دیگر لوگ ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ گذارہ کمیٹیاں فرضی ناموں سے بنائی گئی ہیں اور کروڑوں روپے ڈی ایف او کے فنڈز میں ہیں جسکو عوام کے مفاڈات کے بجائے کرپشن کی نظر کیا جا رہا ہے اب کسی سے کوئی رعایت نہیں بخشی جائیگی۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi appeared in NAB court

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی۔ حلقہ این اے ستاون سے ن لیگی رہنماؤں، سابق بلدیاتی نمائندوں اور ن لیگی کارکنوں کی شر کت۔گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے حلقہ این اے ستاون سے کثیر تعداد میں ن لیگی رہنماؤں کی شر کت کی اس موقع پر سابق وزیر اطلاعت پرویز رشید، سابق وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مریم اورنگ زیب، طاہرہ اورنگزیب، مفتاع اسماعیل سابق مشیر خزانہ، سعدیہ عباسی، نادر خاقان عباسی، کرنل (ر) مسعود عباسی، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، سابق ایم پی اے ٹیکسلا حاجی عمر فاروق، مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما محمد ظریف راجہ،سابق معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،سابق چیئرمین یوسی لودھراں نویدبھٹی،،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمدبشیر،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین،ن لیگی رہنماء آفتاب کیانی آف نارہ، ن لیگی کارکن راجہ بابر آف تھوہا،راجہ ذوالفقار علی ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق کونسلر راجہ گلزا ر احمد،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ بخاری، حید ر شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑے خوشگوار اور پر مسرت لہجے میں گفتگو بھی کی۔ اور کہا کہ یہ سب تماشے لگائے گئے ہیں۔ سابق مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پر لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے۔ صرف شیخ رشید جیسے شخص کی شکائت پر شاہد خاقان عباسی جیل میں ہے۔ رول آف لاء ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگ زیب نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مینڈیٹ چوری کرکے ملک پر مسلط کیا گیا۔ قاتل اور دہشتگرد وں کی طرح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاستدانوں کو لایا جارہا ہے۔ یہ انتقامی کاروائی سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دن بہت پہلے گنے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button