DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Zulfiqar Ali Satti announces to contest election for Thesil Nazim post

کنگ آف پولیٹکس راجہ ذوالفقار علی ستی نے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کنگ آف پولیٹکس راجہ ذوالفقار علی ستی نے تحصیل ناظم کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔کہوٹہ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ عوام کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا اعلان کر رہا ہوں ایک ادنیٰ سا کارکن ہوتے ہوئے بھی بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں اگر عوام نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھ کو کامیاب کیا تو انشاء اللہ عوام کا خادم بن کرخدمت کروں گا ان خیالا ت کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کنگ آف پولیٹکس راجہ ذوالفقار علی ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے تمام افراد پڑھے لکھے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں میرے ماموں راجہ واحد (مرحوم) سابق ایم ڈی سوئی نادرن گیس نے کہوٹہ شہر میں سوئی گیس دی جو ایک بڑا کارنامہ ہے تحصیل کہوٹہ اور گر د نواح کی عوام ان کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھلا سکتی میرے دوسرے ماموں بر گیڈئیر جاوید ستی نے تعلیم کے میدان میں تحصیل کہوٹہ میں ایک انقلاب بر پا کر دیا ہے تعلیم کے لیے جو ان کی خدمات ہیں ان سے عوام اچھی طرع واقف ہیں جیوڑہ کے قریب ایک فلاحی ہسپتال المصطفے ٹرسٹ بھی میر ے کزن کے ایڈمرل شفیق کا کارنامہ ہے انہوں نے کہا میرے بارے میں بھی صرف تحصیل کہوٹہ ہی نہیں بلکہ تحصیل کلر سیداں اور کوٹلی ستیاں کی عوام بھی اچھی طرع واقف ہے جس کام میں ایم این اورایم پی اے کے پر جلتے ہیں وہ کام میں الخمداللہ میں خود کرا لیتا ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات کی ہے اس پر پورا اترا ہوں انشاء اللہ عوام کی بھر پور اسرار پر آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کہوٹہ سے تحصیل ناظم کے الیکشن میں حصہ لوں اور جیت کر عوام کی خدمت کروں گا۔

سابق ممبران ایم سی کہوٹہ کا چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سے انکے دفترملاقات مبارک باد پیش کی

Former Member MC Kahuta meet Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and congratulates him in his office

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبران ایم سی کہوٹہ کا چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ سے انکے دفترملاقات مبارک باد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمونسپل کمیٹی کہوٹہ کے سابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،قاضی عبدالقیوم سابق ممبر بلدیہ،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،سابق وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ،ملک محمد زبیر نے راجہ طارق محمود سے ملاقات کی اور انکو چیئر مین بننے پر مبارک باد دی مسلم لیگ ن کے وفد نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کارکردگی کی تعریف کی اس موقع پر راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان کی جرات مندانہ قایدت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پی ٹی آئی عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی۔

انشاء اللہ بہت جلد لیگ ن ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو گئی

PML-N will soon get together on one platform, Raja Gulzar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف صحت یابی کے بعد اپنے ملک میں اپنی عوام کے در میان موجود ہوں گے مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسی مثال نہیں ملتی شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دور میں اربوں کے ترقیاتی کام کیے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں انشاء اللہ بہت جلد لیگ ن ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہو گئی اور آمدہ بلدیاتی اور عام الیکشن میں بھاری اکثیریت سے کامیابی حاصل کرئے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سر گرم رہنماء سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی حکومت ملی امریت نے انکو چلنے نہ دیا سیاست دانوں کی مظبوطی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے آج ہمارے قاہدین پر جھوٹے کیس بنا کر جیلوں میں بند کردیا گیا اسی نواز شریف نے ایٹم بم بنایا موٹر وے بنائی میٹرو بنائی سی پیک کا اربوں ڈالر کا منصوبہ دیا جتنا قرضہ موجودہ حکمرانوں نے ڈیڑھ سال میں لیا اتن گزشتہ پانچ سالوں میں نہ لیا گیا مہنگائی کا طوفان ہے شاہد خاقان عباسی ایک با ہمت مخلص اور جرات مند سیاست دان ہیں انھوں نے اس علاقے کے دیہاتوں میں بھی گیس پہنچائی انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button