DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawalpindi Waste Management Companies workers, attacked and injured by a man with axe

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں کے دو خاکروبوں سلامت مسیح اور سجاد ریاض پر ایک مخبوط الحواس شخص نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلر سیداں کے دو خاکروبوں سلامت مسیح اور سجاد ریاض پر ایک مخبوط الحواس شخص نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا گیا جہاں ایمرجنسی میں موجودمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر داؤد نے پولیس رپورٹ کے بغیر ان کی مرہم پٹی سے انکار کر دیا اور کہا کہ انہیں تھانے لے جاؤ اور پولیس ملازمین کے ہمراہ دوبارہ ہسپتال آؤجس پر ان کے ساتھی زخمیوں کو تھانے لے کر چلے گئے اور پولیس رپورٹ کے ہمراہ جب دوبارہ ایمرجنسی واپس آئے تو ڈاکٹر نے ایک بار پھر یہ کہہ کر مر ہم پٹی کرنے سے انکار کر دیا کہ وہ پولیس کے بغیر کسی رپورٹ کو نہیں مانتے بعد ازاں منت سماجت کے بعد زخمیوں کی مرہم پٹیاں کی گئیں جس پر ملازمین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کیخلاف نعرے بازی کی اور شدید قسم کا احتجاج کیا۔اس دوران ہسپتال کے ملازمین نے انہیں ہسپتال سے باہر نکال دیا جس کے بعد وہ روڈ پر احتجاج کرنے کے بعددوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئے اوراپنااحتجاج جاری رکھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان کی خواتین بھی گھروں سے ہسپتال پہنچ گئیں اور ان کے احتجاج میں شامل ہو گئیں۔ انچارج ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کلرسیداں ماجد وحید اپنے دیگر سینئر اسٹاف کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال انتظامیہ سے مذاکرات کئے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کروائیں گے اور اگر میڈیکل آفیسرقصور وار پایاگیاتو اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد خاکروبوں نے وقتی طور پر احتجاج ختم کردیا۔ادھر جوچھہ ممدوٹ کے رزاق نامی رہائشی جس کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے کیخلاف کارروائی کیلئے تھانہ کلر سیداں میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

Kallar Syedan; Rawalpindi Waste Management Companies workers, Salamat Masih and Sajad Riaz were attacked with axe and injured by a man named as Razaq of Jocha Mamdot.

مہنگائی کے خلاف جاری آپریشن،گیارہ دوکانداروں کے خلاف کاروائی

Continued operation against traders selling goods expensive, 11 shopkeepers charged

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مہنگائی کے خلاف جاری آپریشن،گیارہ دوکانداروں کے خلاف کاروائی،کلر سیداں میں دال ماش اور مرغ مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج,سرصوبہ شاہ میں دوسرے روز بھی سبزی فروٹ کی تمام دوکانیں بند رہیں دوبیرن کلاں میں سبزی فروٹ کے نرخوں میں مسلسل اضافہ,تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں مہنگائی کے خلاف جاری بھرپور آپریشن میں دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں انہیں بھاری جرمانوں کے علاوہ مقدمات کا بھی سامنا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر کلرسیداں پولیس نے راجپوت کریانہ سٹور کے ثاقب ولد ذوالفقار کے خلاف دال ماش اور مرغ فروش شیاب کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ادہر انتظامی کاروائیوں کے خلاف دوسرے روز بھی سرصوبہ شاہ میں سبزی اور فروٹ کی دوکانیں بند پڑی ہیں اور مقامی لوگوں کو خریداری کے لیئے ملحقہ قصبوں میں جانا پڑ رہا ہے ادہر قصبہ دوبیرن کلاں میں انتظامی کارواہیوں کے باوجود گرانفروشی کا عمل جاری ہے جب بھی افسران یہاں کا رخ کرتے ہیں اور دوکاندار دوکانیں بند کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں ان کی واپسی پر دوکانیں دوبارہ کھول کر لوٹ مار شروع کردی جاتی ہے۔ ادھر تحصیل انتظامیہ نے سموٹ میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر نو دوکانداروں کے خلاف بھی احکاما ت جاری کر دیئے ہیں۔

کلرسیداں میں دو واقعات میں چار افراد کو مار پیٹ کرکے شدید زخمی کردیا

four injured in domestic row in two separate incidents

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں دو واقعات میں چار افراد کو مار پیٹ کرکے شدید زخمی کردیا گیا پہلے واقعہ میں ملتان سے رخصت پر آنے والے محمد تصویر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملتان سے کلر سیداں ایا جہاں سے بھائی کے ہمراہ گاؤں بناہل آ رہا تھا کہ راستہ میں لینڈ روور گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے ہم دونوں بھائی باہیک سے گر گئے تو لینڈ روور میں موجود زبیر, ریاض اور تبریز نے ہمیں مارا پنٹا اور تشدد کانشانہ بنایا اور اسلحہ نکال لیا ادہر گاؤں باغجمیری کے محمد ریاض نے پولیس کو بتایا کہ وہ پنوں مارکیٹ میں محمد عارف کے ساتھ موجود تھا کہ محمد رفیق ولد فضل حسین سکنہ ممیام کلہاڑی سے مسلح ہوکر آگیا اس نے آتے ہی ہم پر حملہ کرکے ہمیں زخمی کردیا کلرسیداں پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے کوارڈینیٹرملک اکمل اسحاق کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Wedding of sister of Malik Akmal Ishaq celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے کوارڈینیٹرملک اکمل اسحاق کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس، محمد ظریف راجا،جا سم کنو ل ر ا ہی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفرمحمود،شیخؒحسن سر ا ئیکی،چو ہد ر ی شا ہد گجر،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،مسعو د ا حمد بھٹی،ملک جلیل،ر ا جہ فیصل،شیخ سلما ن شمسی،ملک جمیل عا د ل،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ توقیر احمد، صبو ر ملک،جاوید اقبال پرنس اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد بشارت راجہ نے لیب اٹینڈینس ایسو سی ایشن کے چیئرمین ندیم باری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو

Muhammad Basharat Raja meets with delegation led by Lab Attendance Association chairman Nadeem Bari

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو حکومت اپنی ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کا راز سرکاری ملازمین کے دن رات کی محنت ہے سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت لیبارٹری اٹینڈینٹس کے ہزاروں ملازمین کی اپ گریڈیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیب اٹینڈینس ایسو سی ایشن کے چیئرمین ندیم باری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر قریشی،نجف نواز،راشد حسین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ صوبہ بھر میں سات ہزار تین سو بیاسی ملازمین گزشتہ دو برس سے اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہیں اور وہ اپ گریڈیشن میں تاخیر پر شدید پریشانی کا شکار ہیں،محمد بشارت راجہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے جلد مثبت پیش رفت کرے گی کیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ حکومتی وژن کی کامیابی کے لیئے سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنا اشد ضرور ی ہے،وفد نے یقین دہانی کرانے پر محمد بشارت راجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button