DailyNewsKallar Syedan

Millad held at Elementary high school Kallar Syedan

محفل میلاد النبی ﷺ کی ایک پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی۔

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
محفل میلاد النبی ﷺ کی ایک پروقار تقریب گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض زاہد فاروق نے سرانجام دیے جبکہ تلاوت حافظ ظفیر اللہ، ہدیہ نعت مہد حسن، عبدالصبور اور دیگر نے پیش کیں۔ اس موقع پر بچوں نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقاریر بھی کیں۔ تقریب سے سید صدام حسین شاہ، ارشد محمود بھٹی، نسیم حسن جبکہ خصوصی خطاب خطیب نکتہ داں عالم شعلہ بیاں مولانا علامہ پیر سیّد مسعود حسین شاہ مشہدی نے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سہیل رضا، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر سکندر فیاض، سینئر ھیڈماسٹر ملک اکرم ضیا، سابق پرنسپل شہزاد، مدرس احسان، ثاقب ظہور، ظہیر احمد، عبدالرزاق، طارق محمود، محمد کاشف سعید، زین العابدین، محمد مرسلین، محمد عارف، تنویر اقبال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button