DailyNews

Bradford; Millad procession to be taken out on 24th November in Keighley

کیتھلے میں میلاد مصطفی ﷺ کا جلوس 24نومبر کو نکالا جائے گا

کیتھلے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے زیر اہتمام جشن میلاد مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس کا آغاز مرکزی جامع مسجد کیتھلے سے 24نومبر بروز اتوار دن کے گیارہ بجے ہوگا۔ جلوس ہر سال کی طرح اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد پر اختتام پذیر ہو گا جہاں نماز ظہر کے بعد میلاد مصطفی صلی اللہ وعلیہ کے عنوان سے علامہ مفتی خورشید عالم صابری کی صدارت میں عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوگی جس میں برطانیہ بھر سے جیّد علماء مشائخ شرکت کریں گے اس موقع پر الحاج شوکت میرپوری کی صدارت میں مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کا اجلاس بھی ہوا جس میں، الحاج علی اکبر چشتی، الحاج ظفر اقبال جماعتی، حاجی محمد طارق، حاجی محمد ارشد، چوہدری محمد اسلم، چوہدری آصف، چوہدری محمد ناظم اعظم، حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جلوس اور جلسے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button