DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Local school in village Balakhar burgled during the night

بھلاکھر میں ایک ہی رات میں چوری کی متعدد وارداتیں،ملزمان نقدی اور دیگر سامان کے علاوہ ریزگار بھی ہمراہ لے گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) بھلاکھر میں ایک ہی رات میں چوری کی متعدد وارداتیں،ملزمان نقدی اور دیگر سامان کے علاوہ ریزگار بھی ہمراہ لے گئے نجی سکول کی کینٹین میں بھی چوری کی واردات۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔نبیلہ انعام نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نواحی گاؤں بھلاکھر میں زمان پبلک اکیڈمی کے نام سے تعلیمی ادارہ چلا رہی ہوں۔گزشتہ روز بیٹے نے فون پر اطلاع دی کہ سکول کی کینٹین میں چوری ہو گئی ہے جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا نہ نامعلوم چور کینٹین کے تالے توڑ کر سات ہزار مالیت کی کاپیاں،رجسٹر،کھانے پینے کی اشیاء اور پانچ سو روپے کی ریزگاری چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered by Nabeela Inam who in her report stated that her school in the name of Zaman Public academy was burgled during the night as thieves fled with cash and goods.

روڈ بلاک کرنے اور گاڑی کے کاغذات اور لائسنس طلب کرنے پر ٹریفک وارڈنز سے بد تمیز کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Police case registered against a driver for abusing a traffic warden

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)روڈ بلاک کرنے اور گاڑی کے کاغذات اور لائسنس طلب کرنے پر ٹریفک وارڈنز سے بد تمیز کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں انسپکٹر محمد قاسم نے تھانہ کلر سیداں کو بھیجے گئے استغاثہ میں تحریر کیا کہ میں دن دو بجے کے قریب چوآ روڈ کلر سیداں میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ چوآ روڈ کے قریب واقع ایک پلازہ کے سامنے بجری سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے روڈ بلاک کی ہوئی ہے جس پر میں اپنے عملے کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ ٹریکٹر ٹرالی بدوں نمبر پلیٹ جس میں بجری لوڈ کی ہوئی تھی نے دونوں اطراف کی ٹریفک کو بلاک کیا ہوا ہے۔ڈرائیور نامعلوم جو کہ صحیح طرح سے ٹریکٹر نہ چلا سکتا تھا نے ٹرالی کو ریورس کر کے پلازہ میں جانے کی کوشش کی تا ہم میں نے فوری طور پر ٹریکٹر ٹرالی کو ہٹا کر روڈٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال کر دی۔ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ خدا بخش سکنہ میلسی ملتان معلوم ہوا سے گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا تو ڈرائیور نے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتک آمیز رویے سے اونجی آواز میں بولنا شروع کر دیاکہ شہر بھر میں ٹریکٹر ٹرالیاں چل رہی ہیں کسی اور کے پاس کونسا لائسنس ہے۔

کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی یقین دہانی کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری

The authorities still continue to crackdown against traders despite assurance by PTI administration

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی یقین دہانی کے باوجود گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ناصر ولایت نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے دو کریانہ سٹورز سمیت ایک سبزی فروش کو مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دہئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے لی گئی تفصیل کے مطابق ضمیر کریانہ سٹور کے مالک کو چار ہزار، وحید مختار کو دو ہزار جبکہ نصر اللہ سبزی فروش کو پندرہ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے سرصوبہ شاہ اور مرید چوک میں اچانک چھاپے مار کر سر صوبہ شاہ میں پانچ دکانداروں کو مجموعی طور پر چھ ہزار پانچ سو جبکہ مریدچوک کلر سیداں میں دو سبزی فروشوں کو پندرہ پندرہ سو روپے جرمانہ عائد کر دیا۔سرصوبہ شاہ میں واقع ثاقب مرغی فروش اور راجپوت کریانہ اسٹور میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے مرتب کر کے تھانہ کلر سیداں ارسال کر دہئے۔ شاہ باغ میں سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے روپ میں نوسرباز نے دوران چیکنگ تین دکانداروں سے مجموعی طور پر بارہ ہزار روپے وصول کرکے جعلی رسیدیں تھما دیں اور رفو چکر ہو گئے۔

کوریا میں جاری کورین ایمبسڈرتیکواینڈو ولڈکپ اختتام پذیر،تحصیل کلر سیداں کی ہونہار کھلاڑی سدرہ بتول پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا

Sidra Batool from Kallar Syedan wins Taekwondo silver medal in Korea

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)کوریا میں جاری کورین ایمبسڈرتیکواینڈو ولڈکپ اختتام پذیر،تحصیل کلر سیداں کی ہونہار کھلاڑی سدرہ بتول پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا سدر ہ بتول نے کہا کہ میر ی کا میابی کے پیچھے میر ے والدین کی دعا اور میر ے کوچ پر ویز اقبال وکی کی محنت کا نیتجہ ہے۔یاد رہے سدرہ بتول کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائند گی کر چکی ہیں۔ سدرہ بتول تحصیل کلر سیداں کے موضع ڈیرہ خالصہ کی رہائشی ہیں مارشل آرٹس کی تربیت اور تعلیم یونیک ماڈل سکول شاہ باغ میں حاصل کی ہے ۔اور J.K.Asشوتوکان پاکستان کی ممبر ہیں۔اور پاکستان آرمی کی ٹیم کی کھلاڑی ہیں۔

حاجی محمد صادق کو کلرسیداں کے قریب صادق آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

Haji M Sadiq passed away in village Sadiq Abbad

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مقامی الیکٹریشن عاطف رضوی کے نانا حاجی محمد صادق کو کلرسیداں کے قریب صادق آباد میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں شیخ حسن ریاض,شیخ خورشید احمد,چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ,راجہ ظفرمحمود,جاوید چشتی,پرنس,جاوید اقبال,سلیمان شمشی,مجیداشرف,عثمان اسلم ایڈووکیٹ,حافظ محمد علی قادر مفتی زاہد یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔

الحاج اسلم بانی علیل ہو گئے

Senior PML-N activist Al haj Aslam Bani admitted in hospital

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)بزرگ مسلم لیگی الحاج اسلم بانی علیل ہو گئے ہسپتال میں ان کو اسٹنٹ ڈال کر گھر منتقل کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button