DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmed meets with Chief Minister Usman Buzdar

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکی ملاقات حلقہ پی پی سیون کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا تمام مسائل حل کر نے کی یقین دھانی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی 6میجر لطاسب ستی بھی موجود تھے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار کو اپنے حلقہ پی پی سیون کی دونوں تحصیلوں کہوٹہ اور کلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں کے مسائل سے آگاہ کیااور ان کو کہاکہ ہمار ا حلقہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہت پسماندہ ہے یہاں پر اعلیٰ قسم کے یونیورسٹی، کالج اور ہسپتال کی ضرورت ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدارنے تمام مسائل سننے کے بعد ان کو جلد حل کر نے کا یقین دیلایا۔

Kahuta; Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmed met with Chief Minister Usman Buzdar to discuss current issues relating to PP7 constituency. According Raja Sagheer Ahmed the Cm promised to resolve all issues relating to development in the PP7 constituency currently held by the PTI.

تحریک لبیک یارسول ﷺ کہوٹہ کے رہنماء راجہ عمران وحید کایوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ سے اظہار تعزیت

Raja Imran Waheed pays condolences to Rafaqat Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک لبیک یارسول ﷺ کہوٹہ کے رہنماء راجہ عمران وحید کایوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ سے اظہار تعزیت۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ کے والد محترم کیپٹن محمد حسین،ماموں راجہ گلشن ضمیر اور ان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر تحریک لبیک یارسول ﷺ کہوٹہ کے رہنماء راجہ عمران وحیدنے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر یوتھ کے جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

Picture of the day

Show More

Related Articles

Back to top button