DailyNewsKallar Syedan

Sadda Kamal; Dua observed for late Raja Mohammad Ijaz of Slough in village Sadda Kamal (See video report)

نمبردار محمد اعجاز یو کے کے ایصال ثواب کے لئے خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا

سدا کمال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نمبردار محمد افضال،نمبردار محمد گلفراز،نمبردار محمد عثمان کے بھائی،راجہ ارشد محمود یو کے کزن،برطانیہ میں مقیم سدا کمال کے رہائشی نمبردار محمد اعجاز جو گزشتہ ہفتے برطانیہ میں انتقال کر گئے تھے،ان کے ایصال ثواب کے لئے خوبصور ت محفل کا اہتمام کیا گیا،محفل کا آغاز مرحوم کے صاحبزادے نے تلاوت کلام پاک سے کیا،خصوصی خطا ب علامہ محمد نواز چشتی خطیب اعظم بھڈانہ گوجرخان نے اپنے مخصوص انداز میں فرمایا،جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم پی اے محمد شبیر اعوان،سابق ٹاؤن ناظم و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ ملک سہیل اشرف،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابو محمد اقبال،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،چوہدری نصرت اقبال بھٹھی،سابق چیئرمین فاروق بھٹھی،ملک پرویز آف کنگر،نمبردار عبد العزیز،پرویز اختر بھٹی،مدارس ارشد محمود بھٹی،سابق مدارس ملک محمد اشفاق،چوہدری طارق محمود،چچا محمد خان لاہوری سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button