DailyNewsHeadline

London; Pir Syed Ghulam Mohi Ul Din Shah urs Mubarak to be celebrated in Bradford on 24th November

پیر سید غلام محی الدین شاہ اور حضرت آپا جی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا عرس 24 نومبر کو ہوگا

بریڈفورڈ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آستانہ عالیہ چکوڑی شریف کے معروف روحانی بزرگ پیر سید غلام محی الدین شاہ رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت آپا جی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کا 27 واں سالانہ عرس 24نومبر بروز اتوار غوثیہ چشتیہ اسلامک اکیڈمی بریڈفورڈ میں زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید حسام الدین شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ چشتیہ ،سروریہ، چکوڑی شریف منعقد ہو گا۔ جس میں برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ قراء اور نعت خواں حضرات شریک ہوں گے ۔

حاجی راجہ عبدالخالق خان مختصر علالت کے باعث رضا الٰہی سے وفات پا گئے

Haji Raja Abdul Khaliq Khan of Phiye Sainsa passed away in Slough

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) حاجی راجہ عبدالخالق خان داغ مفارقت دیکر چل بسے۔ برطانیہ میں مقیم بزرگ کشمیری کمیونٹی راہنماء حاجی راجہ عبدالخالق خان مختصر علالت کے باعث رضا الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ انا اللہ وان الہ راجعون۔ موضع پیاہی، سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے سماجی و سیاسی راہنماء حاجی راجہ عبدالخالق خان طویل عرصہ سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ وہ بڑے خوش اخلاق، مہمان نواز اور ملنسار طبعیت کے مالک تھے۔ جب تک صحت و تندرستی رہی کمیونٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، کشمیر کلچرل سوسائٹی کے پروگراموں اور تقاریب میں باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے۔ جبکہ بھارتی ہائی کمیشن لندن یوکے کے باہر کشمیریوں کے احتجاجی مظاہروں میں بھی باقاعدگی کے ساتھ شریک ہوتے رہے۔ حاجی عبدالخالق خان 101 برس کی عمر میں داغ مفارقت دے کر راہی عدم کو سدہار گئے۔ کمیونٹی اپنے ہر دلعزیز اور ہنس مُکھ راہنماء سے محروم ہو گئی۔ انکی وفات سے کمیونٹی میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ وہ تحریک آزادیئ کشمیر کے واقعات اور تاریخ سے واقف تھے۔آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ سلاؤ برانچ کے چیف آرگنائزر و پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ، یوکے کے سابق نائب صدر راجہ جاوید محبوب خان اور راجہ مہتاب خان کے والد محترم، ایڈمنسٹریٹر تحصیل سہنسہ آزاد کشمیر راجہ اظہر رزاق اور راجہ ارزش رزاق خان آف سلاؤ، انگلینڈ یوکے کے تایا جان، راجہ ابرار خان کے انکل حاجی راجہ عبدالخالق خان طبعیت کی ناسازی کے باعث ویکسم پارک ہسپتال سلاؤ میں داخل تھے۔ 15 نومبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات کی خبر سن کر کمیونٹی آبدیدہ اور اشکبار ہو گئی۔جو اپنے عظیم بزرگ راہنماء سے محروم ہو گئی۔ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ انسان فانی ہے۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان کی وفات کی خبر سن کر سوگواروں کا جامع مسجد غوثیہ ڈائمنڈ روڈ سے متصل ہال میں ایک تانتا سا بندھ گیا۔ برطانیہ بھر سے عزیز و اقارب اور اہل محلہ و علاقہ افسوس اور تعزیت کیلئے آنے لگے۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم کی نماز جنازہ 16 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ کو دن کے 10am جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب و امام جامع غوثیہ مسجد اینڈ سلاؤ اسلامک ٹرسٹ سلاؤ مولانا حافظ عدنان ظہیر نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں معروف بزرگ روحانی شخصیت پیر سید کرامت حسین شاہ، اوورسیز کمیشنر اوورفار آزاد کشمیر گورنمنٹ و صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے راجہ زبیر اقبال کیانی، سابق مئیر آف سلاؤ راجہ محمد زراعت، راجہ محمد الیاس خان آف ایلڈرشاٹ، بیرسٹر ظفر علی، کونسلر راجہ صفدر علی، مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان، چوہدری کرامت حسین سابق صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ، راجہ محمد شبیر خان ناڑوی صدر AK MLN UK ساؤتھ زون، راجہ محمد ایوب خان سابق صدر PWAسلاؤ، راجہ ذاکر کیانی ایدووکیٹ، راجہ بشارت خان، چوہدری عبدالرزاق، افتخار چوہدری، مشتاق ملک، راجہ نوید منگا خان، حاجی راجہ خانداد خان، چوہدری اعظم مدینہ ڈیری، چوہدری ارزم، عارف ملک،الحاج محمد عارف سابق صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ، رزاق ملک، ماسٹر راجہ نثار خان (لوٹن)، راجہ مقصود خان (ایلزبری)، راجہ امیر اللہ خان، راجہ گلفراز کیانی، سرفراز کیانی، راجہ امجد خان سابق کونسلر (ویکسم پیریش کورٹ)، حاجی راجہ گلستان خان، حاجی راجہ مصطفی خان، چوہدری زراعت، چوہدری غفار، لالہ گلنواز خان راجہ،راجہ ذوالقرنین خان، راجہ بنارس خان (لوٹن)، راجہ شمریز خان، راجہ شوکت علی خان، حافظ اسرار احمد، راجہ تاج خان، راجہ ساجد خان، اور ملک مظہر علی خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کے ایصال ثواب، بلندیئ درجات، بخشش اور مغفرت کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی۔ حاجی راجہ عبدالخالق خان مرحوم کا جسد خاکی برمنگھم ائرپورٹ یوکے سے اسی روز اسلام آباد پاکستان کیلئے روانہ کر دیا گیا تھا۔ خاندان کے 26افراد میت کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔17 نومبر 2019 ء بروز اتوار کی صبح فتح جنگ نیو ائر پورٹ اسلام آباد پہنچنے کے بعد مرحوم کی میت ایک ایمبیولینس میں رکھ کر سہنسہ آزاد کشمیر کیلئے روانہ کر دی گئی۔ آبائی علاقہ میں ایمبیولینس پہنچی تو ایک کہرام مچ گیا۔ رشتہ دار و برادری اور عوام علاقہ غم سے نڈھال ہو گئے۔اسی دن سہ پہر 3 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button