DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Mian Nawaz Sharif will soon recover his health and will be amongst people, Raja Nadim Ahmed

میاں نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گئے، راجہ ندیم احمد

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، انوار الحق راجہ سے) میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر جلد عوام کے درمیان ہوں گئے۔موجودہ حکمران نواز شریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکا ل سکتے، پاکستانی قوم ان پر اپنی جان نچھاور کر نے پر تیار رہے۔ان خیالات کاا ظہار سابق چیرمین یو سی دوبیرن کلاں اور مسلم لیگ(ن) تحصیل کلر سیداں کے رہنما راجہ ندیم احمد نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا میاں نواز شریف قومی اثاثہ ہیں یہی وجہ ہے پوری قوم انکی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔انھوں نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنا یا اور سڑکوں اور موٹر ویز کا جال بچھا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گا مزن کیا۔ راجہ ندیم احمد نے کہا کہ مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور وہ انشاء اللہ جلد وطن واپس آکر پارٹی کی قیادت دوبارہ اپنے ہاتھوں میں لیں گئے۔اور مخالفین کے خواب چکنا چور ہوں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button