DailyNewsKallar Syedan

Sadda Kamal; Dua e Qul observed for late mother of Raja Taj of Slough (See video report)

اجی راجہ محمد تاج کی والدہ مرحومہ مغفورہ کی دعائے قل کی تقریب سدا کمال میں منعقد

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)حاجی راجہ محمد تاج، راجہ محمد طارق، راجہ محمد آصف اور راجہ محمد نصارت کی والدہ مرحومہ کی دعائے قل کی تقریب ان کی رہائش گاہ سدا کمال میں منعقد ہوئی۔ نقابت کے فرائض محمد مرسلین نے سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز قاری یاسر مشتاق نعیمی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ ہدیہ نعت محمد نوید چشتی اور دیگر نے پیش کی۔ خصوصی خطاب مفتی وسیم عطاری نے کیا۔ اجتماعی دعا سید حضر حسین شاہ آف لٹوری نے کرائی۔ تقریب میں سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، ملک پرویز، حاجی غلام ظہیر، پرویز اختر قادری، راجہ محمد فاروق، راجہ محمد ارشد، راجہ شفیق، راجہ لطیف، چوہدری طارق تاج، نمبردار عبدالعزیز، ارشد محمود بھٹی، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد شبیر، نمبردار محمد افضال، راجہ سعید، راجہ توحید طارق، راجہ محمد زیشان افسر، چوہدری گلتاسب، گرداور چوہدری عبدالقدوس، گرداور خان بشیر، ماسٹر تنویر، ماسٹر منیر، صوبیدار الطاف، ملک اشفاق، پرویز اختر، محبوب بھٹی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لواحقین اور پسماندگان نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے جامع مسجد سدا کمال اور درس گاہ سدا کمال کے لیے سترہ لاکھ کا عطیہ بھی دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button