DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; EX PM Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Kallar Syedan and deplores current government for being blind and taking political revenge

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں ملاقات کرنے والے کلرسیداں کے محمد ظریف راجا اور سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے والے ذہنی مریض ہیں جو نوازشریف سزا کے اعلان کے بعد جیل جانے کے لیئے اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ پر پاکستان آگیا تھا اس پر حکومتی وزرا نے نہ صرف سیاست کی بلکہ میاں نوازشریف کی علاج کے لیئے بیرون ملک جانے میں بھی رکاوٹیں کھڑی کیں یہ حکمران انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز احتساب عدالت میں ملاقات کرنے والے کلرسیداں کے محمد ظریف راجا اور سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت اور احستاب کا مشترکہ ایجنڈا سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں جبکہ سارے چور ڈاکو اور کرپٹ لوگ حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ نیب آج تک ان پر کوئی الزام عائد ہی نہ کرسکا ان کو خود سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ میرے خلاف کیس کیسے تیار کریں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کی خدمت کی میری وزارت عظمی کے دور میں کوئی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا محض الزامات اور میڈیا ٹرائل سے کسی کو سزا بھی نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ سن کے حوصلے بلند ہیں اور انہیں اپنی عوام کی خدمت پر ہمیشہ فخر رہے گا شرمندہ وہ ہوں جو ڈیڑھ برس کی حکومت میں قوم کو مہنگائی میں اضافہ کے سوا کچھ بھی نہ دے سکے۔

Kallar Syedan; EX PM Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Kallar Syedan which included Muhammad Zarif Raja and M Naveed Bhatti and deplored current government for being blind and taking political revenge

کلرسیداں کے نوجوان نعت خواں محمد رضوان چشتی پولینڈ کے جعلی ویزے پر دوبئی جاتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار

Well known Kallar naat reciter M Rizwan Chishti arrested at Islamabad airport while going abroad with fake visa

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے نوجوان نعت خواں محمد رضوان چشتی پولینڈ کے جعلی ویزے پر دوبئی جاتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار,مقدمہ درج,تفصیلات کے مطابق محمد رضوان سکنہ کلرسیداں دوبئی جانے کے لیئے پرواز پی کے 211 کی بورڈنگ کے لیئے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے تو وہاں عملے نے شک پڑنے پر ان سے پولینڈ کے بارے میں تفتیش کی تو راز کھلا کہ ان کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگا پولینڈ کا ویژا اسٹکر جعلی ہے محمد رضوان نے ایف آئی اے کے حکام کو بیان دیا کہ اس نے پولینڈ جانے کے لیئے ملک ندیم احمد سکنہ کلرسیداں کو گواھان کی موجودگی میں اپنا پاکستانی پاسپورٹ,چارعدد تصاویر اور چودہ لاکھ روپے دیئے تھیسات نومبر کو اس کا پاسپورٹ اس کے حوالے کیا گیا جس پر دوبئی اور پولینڈ کے ویزے لگے ہوئے تھے اور بتایا گیا کہ جب میں دوبئی پہنچوں گا تو ادہر سے پولینڈ کے لیئے روانہ ہونا ہے ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر گیارہ دکانداروں کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے

Eleven shopkeepers charged for selling goods above set rates

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولایت کی ہدایت پر چیف آفیسر کلر سیداں خالد خورشید اور نائب تحصیل دار راجہ محمد مسعود جنہیں سپیشل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اختیارات سونپے گئے ہیں نے کلر سیداں،بنک چوک کنوہا،چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں پرائس چیکنگ کے دوران اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر گیارہ دکانداروں کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے جس پرپولیس نے دکاندار بابر حسین،کیفرڈ اسلم مسیح،عمران حسین،محمد عباس،طاہر حسین،دکاندار محمد رؤف،محمد لطیف،محمد فمیل،وقاص،سید خان،مومنہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لئے۔دوران چیکنگ مذکورہ دکاندار دال مسورو دال ماش سمیت ٹماٹر،لیموں، امرود،چینی مقررہ ریٹ سے زائد قیمتوں پر فروخت کرتے پائے گئے۔

تحصیل کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں منیاندہ،سموٹ،دوبیرن کلاں،چوآ
خالصہ،گف،بھلاکھر،کنوہا،غزن آباد،بشندوٹ اور یوسی نلہ مسلماناں میں گلیات کی تعمیر کیلئے 74،74 لاکھ روپے کی گرانٹ

Ten union councils of Kallar Syedan given 74 Lakh rps grant each for road works

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں منیاندہ،سموٹ،دوبیرن کلاں،چوآ
خالصہ،گف،بھلاکھر،کنوہا،غزن آباد،بشندوٹ اور یوسی نلہ مسلماناں میں گلیات کی تعمیر کیلئے 74،74 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کر دی ہے جس پر سینئر سب انجینئرملک ندیم اکرم نے گلیات کی تعمیر کیلئے سروئے شروع کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 30 نومبر تک مجوزہ منصوبوں کی تفصیل بھی طلب کر لی
ہے۔

ملک عابد ارشاد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک میجر کے قریب ادا کی گئی

Malik Abid Arshad passed away in Dhok Major

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتا ہے،یوسی لوھدرہ کے معروف سیاسی سماجی رہنما ملک عابد ارشاد کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے ایک روز بھی ان کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ڈھوک میجر کے قریب ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی مود شوکت بھِی,محمد زبیر کیانی,محمد نوید بھٹی,چوہدری محمد خلیل,چوہدری عامر جمشید,راجہ شہزاد یونس,ملک نوراحمد,راجہ محمد یونس,دوست محمد مہمند,شیخ ساجد الرحمان,راجہ جاویداشرف,نمبردار طارق,ملک شوکت علی اعوان,کرنل محمد یاسر میجر محمد سلیم,ظفرکیانی,ملک محمد یوسف,چوہدری عامروسیم,بابو غضنفر علی,راجہ نصیر گہر,تیمور کیانی,چوہدری ساجد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ محمد صدیق نے گاؤں ڈیرہ خالصہ میں آزادکشمیر حکومت کے فنڈز سے تعمیر گلی کا افتتاح

Road inauguration ceremony held with Raja M Saddique in Dera Khalsa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آذاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق نے گاؤں ڈیرہ خالصہ میں آزادکشمیر حکومت کے فنڈز سے تعمیر گلی کا افتتاح کیا منصوبے پر تین لاکھ کی لاگت آئی اس موقع پر چوہدری غلام سرور,راجہ افتخار ملنگی,راجہ لطیف,مرزا ساجد اور خان شبیر بھی موجود تھے۔

صہیب شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Wedding of Sohaib Shah celebrated

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)چیئرمین الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کلرسیداں سیدزبیر علی شاہ کے بھانجے صہیب شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں کرنل آصف،پیر سید حامد علی شاہ،سا بق و ا ئس چیئر مین بلد یہ چو ہد ر ی ضیا ر ب منہا س، شیخ حسن ر یا ض،عا طف ا عجا ز بٹ،محمد ا عجا ز بٹ، نو ید ا ختر مغل،سید جنید عباس شا ہ،سید محمو د حسین شا ہ،سید تجمل حسین شا ہ،کلر با ر کو نسل کے صد ر سید سبط ا لحسن شا ہ،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،یا سر مسعو د بھٹی،ر ا نا ز عفر ا ن،محمد ا و یس،خا لد محمو د، صبور ملک،قیصراقبال ادریسی،جاوید اقبال پرنس،پرویز اقبال وکی،ملک یاسر اور دیگر نے شرکت کی۔

ریسکیو 1122کلر سیداں کے کمپونٹی سٹاف کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی

Safety training given by rescue services 1122 at girls high school Nothia

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ریسکیو 1122کلر سیداں کے کمپونٹی سٹاف کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ میں اساتذہ اور طالبات کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیچرز و طالبات کو عملی زندگی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔سکول کی ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد نے اس اہم تربیت کیلئے ان کے سکول کا چناؤ کرنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button