HeadlineGujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Body of a women kidnaped from Bewal 3 months ago found in Faisalabad

بیول کے نواحی علاقے سے تین ماہ قبل اغوہونیوالی ا عورت کی لاش فیصل آباد سے برآمد

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول کے نواحی علاقے سے تین ماہ قبل اغوہونیوالی ا عورت کی لاش فیصل آباد سے برآمد،علاقے میں خوف و ہراس۔بیول کے نواحی علاقے موہڑہ دھمیال سے اچانک لاپتہ ہونیوالی 55سالہ عورت جو کہ مظہر ملنگی کی اہلیہ بتائی جاتی ہے کی لاش فیصل آباد سے برآمد ہوئی قاتل مرحومہ کی نند کا خاوند ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا اس قتل کا سراغ لگانے میں تھانہ گوجرخان اور خصوصاً قاضیاں چوکی نے اہم کردار ادا کیا مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

Gujar Khan; Body of wife of Mazhar Malangi who was kidnaped from Morra Dhamiyal, Bewal 3 months ago has been found in Faisalabad.

عسکری سکول کے ایم ڈی چوہدری الیاس کا خوشدامن کے انتقال

Ch Ilyas mother in law passed away in village Pangaran

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مہناج ماڈل سکول اسلام پورہ جبر کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین اور حاجی گلفراز خان نے عسکری سکول کے ایم ڈی چوہدری الیاس کے خوشدامن کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پنجگراں میں جا کر تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلنددرجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

مرکزی جامع مسجد محلہ بالا قاضیاں میں میلاد مصطفی

Millad held at Jammia Masjid Mohalla Bala, Qazian

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مرکزی جامع مسجد محلہ بالا قاضیاں میں میلاد مصطفی کے حوالے سے زیر سرپرستی قاضی شفیق الرحمن ایک محفل کا انعقاد کیا گیا مسجد کو زیر نگرانی قاضی بدر زمان محلہ کمیٹی جمیل چوہان،مبین،حسن،امر،قاضی فخرنوید مغل نے دلہن کی طرح سجایا گیا محفل کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز عشاء،زیر صدارت حافظ ولید خالد تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا محفل میں خصوصی شرکت سابق امیدوار ایم این اے 58چوہدری محمد عظیم،قاضی طارق،قاضی عدنان مسعود،قاضی جمال،قاضی ہسنات،پروفیسرجاوید اختر،قاضی احسان نے شرکت کی بارگاہ رسالت میں حدیہ نعت کا نذرانہ صابری بردارن،اور طالب حسین چشتی نے پیش کیا نقابت کے فرئض انجم منیر الحسن شازلی نے سرانجام دئیے خصوصی خطاب مفتی محمد اشفاق سعیدی ایڈیٹر طلوع مہر گولڑہ شریف خطیب اعظم لیہ کا ہوا جنہوں نے آپ ﷺ کی سیرت اور ولادت کے پہلو پر آگاہ کیا محفل کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا اور مسجد کی سجاوٹ کرنے والوں نوجوانوں میں آغا قاضی کلیم احمد اور حافظ ولید خالدکے دست شفقت سے ٹرافیاں تقسیم کی گی۔

عدالت کافیصلہ حق اور سچ کی فتح

Sheikh Tariq Sethi praises court ruling

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ عدالت کافیصلہ حق اور سچ کی فتح،نااہل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ،عمران خان انتقامی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔حالیہ عدالتی فیصلے نے حکمرانوں کی متعصبانہ پالیسیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑدیافیصلے نے ثابت کیا کہ حکومت کے پاس انتقامی کاروائیوں کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں لیکن عمران خان اینڈ کمپنی یاد رکھے کہ اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں ہر منفی حربے کے باوجود کسی مسلم لیگی کارکن سے لیکر لیڈر تک کسی کے حوصلے پست نہ کر سکے جو نواز شریف کی قیادت پر کھلے اعتماد کا اظہار ہے نواز شریف ڈرنے اور بھاگنے والا نہیں کارکنوں اور عوام کو پوری امید ہے ان کا قائد مکمل صحت یابی کے بعد پاکستان آکر طاغونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close