HeadlineGujarKhanDailyNews

Gujar Khan; Ex councillor and long running servant of drabar Bangali Shareef, Sufi Qurban Hussain passed away in village Jhangi Phero

دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف کے دیرینہ خادم اور سابق کونسلر یوسی راماں صوفی قربان حسین چوہان طویل علالت کے بعدگذشتہ روز جھنگی پھیرو میں انتقال کر گئے

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف کے دیرینہ خادم اور سابق کونسلر یوسی راماں صوفی قربان حسین چوہان طویل علالت کے بعدگذشتہ روز جھنگی پھیرو میں انتقال کر گئے،مرحوم،یعقوب ساجد چوہان،محمد ایوب چوہان،محمد یونس چوہان مرحوم کے برادر اکبراور محمدخالدچوہان کے والد گرامی تھے،نماز جنازہ پیر سید ساجد سلطان علی شاہ ہمدانی نے پڑھائی،جس میں سجادہ نشین دربار بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی،پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی،سابق چیئرمین مرزا عنایت اللہ،حاجی چوہدری عبدالغنی،صحافیوں فیصل عرفان،اعجاز خان چوہان،عثمان ابرار چوہان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بعد ازاں مشائخ بھنگالی شریف کی جانب سے مرحوم کی قبر پر چادر بھی چڑھائی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
Close