DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Nan Bhai in Kahuta call off their strike after intervention of Raja Waheed Ahmed Khan

نان بھائیوں نے ہڑ تال ختم کر دی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء “محسن کہوٹہ “راجہ وحید احمد خان کی ذاتی کوششوں سے نان بھائیوں اورانتظامیہ میں کامیاب مذاکرات۔نان بھائیوں نے ہڑ تال ختم کر دی۔ اہلیان علاقہ کا پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء “محسن کہوٹہ “راجہ وحید احمد خان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ شہر کے نان بھائی حضرات نے انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کاروائی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شٹر ٹاؤن ہڑتال کر دی جس پر نان بھائی حضرات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور کلر چوک سے اے سی آفس تک احتجاج کیا جس میں کہوٹہ شہر کے نان بھائیوں کے علاوہ پنڈی اور اسلام آباد سے بھی یونین کے افراد نے شر کت کی اس موقع پرسابق ممبر ایم سی کہوٹہ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء “محسن کہوٹہ “راجہ وحید احمد خان نے فی الفور آکر نان بھائیوں اورانتظامیہ میں کامیاب مذاکرات کرائے جس پر انہوں نے ہڑتال ختم کر دی۔

Kahuta; The Nan Bhai working in Kahuta region have called off their strike after a consultation between them and local authorities was successful due to efforts of Raja Waheed Ahmed Khan (PTI).

پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ

Raja Shaheryar Janjua holds reception for PTI leaders

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ۔ سیاسی،سماجی اور عسکری شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلقہ پی پی سیون کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیکس میجر لطاسب ستی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمو د مر تضیٰ، کرنل راجہ طلعت، کرنل اجمل، کرنل راجہ ارشد، کرنل ظفرعباسی،سابق چیئرمین چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی عارف عباسی،پی ٹی آئی رہنماء “محسن کہوٹہ “راجہ وحید احمد خان،فوکل پر سن سوئی گیس راجہ خورشید ستی، فوکل پر سن واٹر سپلائی راجہ الطاف حسین، فوکل پر سن ہیلتھ راجہ ارشد محمود،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ آف مٹور، راجہ واحد سمندر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔میزبان پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ نے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں محفل میلاد ﷺ

Millad held at Dar Alaloom Qadria Jillania in Jiora

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں محفل میلاد ﷺ۔ملک کے نامور علمائے کرام، نعت خواں، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی۔گذشتہ روزکہوٹہ کے معروف دینی تعلیمی ادارے دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتمم ادارہ ہذاممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام محفل میلاد ﷺمنعقدہوئی جس میں ملک کے معروف عالم دین پیر سید عظمت حسین شاہ گیلانی،سید شہزادحسین شاہ، سید ثقلین شاہ،مولانا افضل رضوی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض،مسلم لیگ ن یوسی بیورراجہ نذاکت حسین،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم، سردار طاہر،مولانا غلام حسین قادری، پروفیسر شاہپال سمیت کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی۔ محفل پاک سے خطاب کر تے ہوئے پیر سید عظمت حسین شاہ گیلانی، ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری،مولانا افضل رضوی اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ حب رسول ﷺ شرط ایمان ہے ہمارے نبی ﷺ ظاہری باطنی حقیقی مصنوعی اور ہر لحاظ سے نہ صرف کامل واکمل جمیل و اجمل حسین و حسن ہیں بلکہ پوری امت اور پوری انسانیت کے محسن اعظم ہیں انہوں نے کہا کہ نبی کر یمﷺ کا میلاد منانے والے دنیاوآخرت میں سرخروہو نگے جہاں ذکر کی محفل ہوتا ہے اس محفل کو فر شتے گھیرے میں لے لیتے ہیں حضور نبی کر یمﷺکا میلا د منانے والے دنیا آخرت میں سر کرو ہو ں گے،جہا ں ذکر کی محفل ہوتی ہے اس محفل پر رحمتوں کا نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ فر شتو ں کی محفل میں اس ذکر و تذکر ہ کر تے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہاوی بر حق حضورنبی کریم ﷺ جو پیغام ہدایت اللہ رب العز ت کی طرف سے لائے سراپا خیر وامن سلامتی نیکی اور بھلائی ہے اس سے انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ہیں ہر شخص سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکراسوۂ نبوی ؐ کی روشنی میں حالات زمانہ کا اور اک کرے اورمیانہ روی فلاح عامہ باہمی اخوت و محبت اور امن وسلامتی کے جذبہ کو فروغ دیا جائے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی عدنان شوکت کے فرزند احمد فقیح بین الاقوامی کینگروسائیس مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

Boxer Ahmed Fakhi of Moawara wins gold medal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی عدنان شوکت کے فرزند احمد فقیح بین الاقوامی کینگروسائیس مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔گذشتہ دنوں بارویں بین الاقوامی کینگروسائیس مق2019کے مقابلوں میں دنیا بھر سے طالبعلوں نے حصہ لیا کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی عدنان شوکت کے فرزند احمد فقیح بین الاقوامی کینگروسائیس مقابلے میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے 120میں سے120نمبر حاصل کیے اور پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔کہوٹہ سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے احمد فقیح اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے یاد رہے ہونہار طالبعلم احمد فقیح کہوٹہ الیکٹرونک میڈیا کے معروف صحافی راجہ پر ویز اقبال کے بھتیجے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button