DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Inauguration ceremony held by Clean team Pakistan in Islam purra jabber

جبر,کلین ٹیم پاکستان کی طرف سے،دیوار مہربانی،کا افتتاح عوام کا کلین ٹیم پاکستان کی انتظامیہ کو خراج تحسین

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کلین ٹیم پاکستان کی طرف سے،دیوار مہربانی،کا افتتاح عوام کا کلین ٹیم پاکستان کی انتظامیہ کو خراج تحسین راجہ جلیل کیانی نے افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلین ٹیم پاکستان اسلام پورہ جبر شہر میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے عوام سے التما س ہے کہ کلین ٹیم پاکستا ن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں سخت سردی کے موسم وہ غریب افراد جو سردیوں کی خریداری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لیے بہترین موقع ہو گا کہ وہ دیوار مہربانی سے استفادہ حاصل کریں دیوار مہربانی کا مقصد گھر میں موجود جرسی کوٹ سویٹر جو استعمال میں نہیں ہیں وہ دیوار مہربانی پر چھوڑ دیا جائے تاکہ کسی غریب کے کام آجائیں آخر میں کلین ٹیم پاکستان کے چیئرمین راجہ اختشام فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایت پراسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ کی ہنگامی کارروائی متعدد ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے

Traders selling goods above set rates handed fines

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کی خصوصی ہدایت پراسلام پورہ جبر میں تحصیلی انتظامیہ کی ہنگامی کارروائی متعدد ناجائز منافع خوروں کو بھاری جرمانے،تفصیلات اے سی حرا رضوان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدارگوجرخان راجہ اشفاق ہمراہ اپنی ٹیم اسلام پورہ جبر میں ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو مجموعی طور پر 15ہزار روپے اور دو کانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ ٹماٹر کا اصل ریٹ160ہے جبکہ اسلام پورہ جبر میں 250کے قریب فروخت ہورہا ہے اسی طرح مولی کا ریٹ 15روپے کلو ہے جبکہ بازا ر میں 40روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور کریانہ سٹور کے مالکان من مانے ریٹ وصول کر رہے تھے تحصیلی انتظامیہ کی کارروائی پر علاقہ عوام نے انہیں خراج تحصین پیش کیا جبکہ تحصیلیدار راجہ اشفاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دوکاندار ناجائز منافع خور اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ان کے ساتھ کسی بھی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button