DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inaguration ceremony of Prince bakers and sweets at Panjar Chauk

پنجاڑ چوک میں پرنس بیکرزاینڈ سویٹ کا افتتا ح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
۔ گذ شتہ روز ملک رفاقت اور ملک نذاکت حسین کی طرف سے کھولے گئے پنجاڑ چوک میں پرنس بیکرزاینڈ سویٹ کا افتتا ح ہوا۔افتتاح بدست پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد، ملک کرامت حسین اور ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی نے افتتاح کیا اس موقع پر راجہ ظفر تاج، راجہ ندیم تاج، راجہ عامر یعقوب، راجہ شاہد تاج،راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ، صحافی ملک عامر محمود سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر تمام شر کاء نے ملک رفاقت اور ملک نذاکت حسین کے نئے کاروبارمیں بر کت کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے نوجوان سیاسی شخصیت راجہ ارسلان ظہیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

A Delegation led by Raja Arsalan Zaheer meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے نوجوان سیاسی شخصیت راجہ ارسلان ظہیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ راجہ ارسلان ظہیر نے راجہ صغیر احمد اپنے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفامر کے حوالے سے بتایا جس پھر انہوں نے فی الفوریوسی ہوتھلہ جگھوٹ خالصہ میرا مہناس میں نیاء ٹرانسفامر نصب کر ا دیا جبکہ دیگر مسائل بھی جلد حل کر نے کا یقین دیلایا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یوسی ہوتھلہ جگھوٹ خالصہ میرا مہناس سے ایک وفد راجہ ارسلان ظہیر کی قیادت میں مٹور جا کر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ جاوید، راجہ اظہر اقبال، راجہ زاہد اقبال، راجہ نصرت حسین، راجہ سعید احمد،راجہ نصر محمود برادران اور دیگر مہناس راجپوت فیملی کے معززین موجود تھے۔ راجہ ارسلان ظہیر نے راجہ صغیر احمد اپنے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفامر کے حوالے سے بتایا جس پھر انہوں نے فی الفوریوسی ہوتھلہ جگھوٹ خالصہ میرا مہناس میں نیاء ٹرانسفامر نصب کر ا دیا جبکہ دیگر مسائل بھی جلد حل کر نے کا یقین دیلایاوفد کے تمام معززین نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو ایک سال پندرہ کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے پر شکر یہ

MPA Raja Sagheer Ahmed thanked for his contributions in PP7

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو ایک سال پندرہ کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے پر شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ راجہ صغیر احمد واحد ایم پی اے ہیں جنہوں نے پہلے ایک سال میں پندرہ کی خطیر گرانٹ سے حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق کام کر اکر حلقے کی عوام کے دل جیت لیے ان خیالات کا اظہارایم پی اے راجہ صغیر احمد کے چیف سپوٹرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق15کروڑ کے کام کر اپنے ووٹروں سپورٹروں اور حلقے کی عوام کے دل جیت لیے حلقے میں سٹرکوں کی رپیرینگ، نئی گلیات کی تعمیر، واٹر بور، سکولوں کی چار دیواری، اور بر ساتی نالوں پر پلیوں کی تعمیر کرا کے راجہ صغیر احمد نے عوام کے مسائل میں کمی لانے میں اہم کر دار ادا کیا انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اس زیادہ خطیر گرانٹ کے کاموں کے منصوبے منظور کیے ہیں جو آمدہ چند ماہ میں کام شروع ہو جاہیں گے جبکہ ہر یونین کونسل میں 60لاکھ کی خطیر گرانٹ بھی جاری کئی گئی جن پر جلد کام شروع ہوجاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدانشاء اللہ عوا م کے تمام مسائل حل کر یں گئے۔

کہوٹہ میں سوئی گیس کا کام کر انے پر راجہ خورشید ستی اور سردار ارشد مجید کا شکریہ

Raja Khurshid Satti and Sardar Arshad Majeed thanked for gas supply work taking place in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں سوئی گیس کا کام کر انے پر راجہ خورشید ستی اور سردار ارشد مجید کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہریوں الطاف حسین، آفتاب حسین، عثمان احمد،محمد فیضان،طاہر محمود،محمد جاوید،محمد تنویر، حافظ محمد حسین،طیب جہانگیر، محمد ہارون، محمدعلیم اور دیگر شہریوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں سوئی گیس کا کام کرانے پر فوکل پرسن سوئی گیس راجہ خورشید احمد ستی اورپی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجیدکا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ راجہ خورشید احمد ستی اور سردار ارشد مجیدکا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے انہوں نے بلا رنگ و نسل سیاسی جماعتوں کو بلائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہم ایم این اے صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے راجہ خورشید احمد ستی اور سردار ارشد مجیدجیسے فرض شناس،ایماندار افراد پر فرض منصبی سونپنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button