DailyNewsKahuta

Kahuta; Press club Kahuta members hold meeting with newly appointed DSP Police Malik Tariq

پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیدران کی نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی سے ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیدران کی نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی سے ملاقات۔صحافیوں کی طرف سے مسائل کی نشاندی پر ڈی ایس پی ملک طارق نے شہر کی جامع مساجد میں کھلی کچہری لگانے کا اعلان۔ٹمبر مافیا، لکڑی چوروں اور منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد قانون کی گر فت سے بچ نہیں سکیں گے ان خیالا ت کا اظہار تھانہ کہوٹہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی اوملک طارق محبوب نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ندیم الحسن کے پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیدران صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنر ل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،احتشام کیانی، ارسلان کیانی، افتخار غوری، افضال شمسی، راجہ شاہد اجمل،کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں لکڑی غیر قانونی کٹائی، با اثر ٹمبر مافیااور با اثر قبضہ مافیاکے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ ایس ڈی پی اوملک طارق محبوب نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کہوٹہ کے باہر کالج کے چھٹی ٹائم اور صبح کے کھڑے ہونے والے اوباش منچلوں کی جانب سے سکول کی طالبات کو آوازیں کسنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔صحافی درست نشاندی کر یں میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں محفل میلادﷺ۔

Millad celebrated in Dera Mushtaq Shah bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں محفل میلادﷺ۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔ملکی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلادﷺکی ایک بارونق محفل منعقد ہوئی جس میں ساعی، بملوٹ،کھرانگ، دکھالی، لونہ، پیکاں، کلاہنہ،ٹیری اور دیگر ڈھوکوں سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیﷺ نے شر کت کی اس موقع پر سید نجم الحسن نقوی، ساہیں خضر، حافظ سر فراز، محمدیاسر، محمد زاہد، جلیل احمد، طاہر محمود، سید امتیاز شاہ اور دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر علائے کرام نے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے اصل اصولوں پر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

ملک کو میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے

Nation needs Mian Nawaz Sharif, Raja Hamid Mumtaz Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام قائد محترم میاں محمدنواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں،ملک کو میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ حامد ممتاز جنجوعہنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو پتہ ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے شمار خدمت کی ن لیگ نے اس ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، گیس کی لوڈ شیدڈنگ ختم کی، میٹرو بسیں چلاہیں، سڑکوں کے جال بچھاہیں اور اب موجود ہ حکومت کی یو کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو بلا وجہ قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کی ہیں اب ان کی صحت بے حد خراب ہے اس لیے ملک کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ میاں نواز محمد شریف اور شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button