DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Land record centre shut down for second day running over demand services rules

کلر سیداں میں بھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروسز رولز اور دیگر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی کام بند رہا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروسز رولز اور دیگر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی کام بند رہا جس کی وجہ سے سائلین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر کلر سیداں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے صرف پیر کے دن ہڑتال کی جاتی رہی لیکن حکومتی بے حسی کے باعث اور اب ہڑتال کا دورانیہ تین یوم تک بڑھا دیا گیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں سے ہماری تنخواؤں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک آن پہنچی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نثار بیگ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ساگری کے قریب گاؤں جھمٹ میں ادا کی گئی

District Sessions Judge Nisar Baig’s mother passed away funeral prayer was offered in village Jhumt near Sagri.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نثار بیگ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ ساگری کے قریب گاؤں جھمٹ میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے سردار طارق مسعود،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد عباسی،سابق سیکرٹری سینیٹ راجہ محمد امین،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،خرم مسعود کیانی،چوہدری آصف محمود لکھن،شیخ ساجد الرحمٰن،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،راجہ جاوید اشرف،ملک اشتیاق کے علاوہ ججز اور عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حافظ سہیل اشرف ملک کے ما موں ملک محمد مسکین انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گئی

Malik M Makeen passed away in village Daryal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کے ما موں ملک محمد مسکین انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد,محمود شوکت بھٹیخ,خالد رشید،چوہدری شفقت محمود,شیخ حسن ریاض,راجہ ظفر محمود,حاجی اخلاق حسین,ملک زبیر,راجہ محمد ثقلین,قمرایاز,عثمان شاہد,جنید بٹ,زین العابدین عباس,ملک اشتیاق،نصیراختربھٹی,مسعود بھٹی,چوہدری توقیراسلم,حاجی محمد اسحاق،تنویر شیرازی,اسد عزیز,حسن سرائیکی,حاجی شوکت علی,حاجی ریاست حسین,راجہ ہمایوں کیانی راجہ اشفاق جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

ماسٹر محمد ارشاد کے بھانجھے محمد اسحاق کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا

Master M Irhad nephew M Ishaq passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)ماسٹر محمد ارشاد کے بھانجھے محمد اسحاق کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں چوہدری محمد عظیم,شیخ حسن ریاض,راجہ ظفر محمود,توقیراسلم,حاجی اخلاق حسین,پیر محمد افضل,یاسر بھٹی,اسد عزیز,شیخ خورشید احمد راجہ ازرم حمید سیالوی,،مرزا اظہر محمود،ٹھیکیدار لطیف بھٹی,قمرایاز اور دیگر نے شرکت کی۔

جشن عید میلا د ا لنبی ﷺ کے مو قع پر ر ا و لپنڈ ی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سید اں نے صفا ئی ستھر ا ئی کے بہتر ین فر ا ئض سر ا نجا م د یے

Waste management company praised for their work during Millad

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)جشن عید میلا د ا لنبی ﷺ کے مو قع پر ر ا و لپنڈ ی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سید اں نے صفا ئی ستھر ا ئی کے بہتر ین فر ا ئض سر ا نجا م د یے ا نچا ر ج آ ر ڈ بلیو ا یم سی ما جد ا سحا ق کی نگر ا نی میں تما م عملہ ڈ یو ٹی پر حا ضر ر ہا ا و ر شہر بھر جلو س کے ر ا ستو ں کی خصوصی نگر ا نی کی ا و ر صفٖا ئی ستھر ا ئی کے سا تھ چو نا بھی ڈ ا لا گیا ا س مو قع پر ا نجمن تا جر ا ن کے ر ہنما ر ا جہ ظفر محمو د،شیخ خو ر شید ا حمد،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س نے ر ا و لپنڈ ی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جشن عید میلا د ا لنبی کے مو قع پر بہتر ڈ یو ٹی سر ا نجا م د ینے پر خر ا ج تحسین پیش کیا۔

میلا د النبی کی ایک تقریب پندرہ نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء غوثیہ مسجد کاہلیاں موہڑہ جنڈی میں ہو رہی ہے

Millad to be held on 15th November in Morra Jandi

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)میلا د النبی کی ایک تقریب پندرہ نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء غوثیہ مسجد کاہلیاں موہڑہ جنڈی میں ہو رہی ہے جس میں ڈاکٹر خلیق شہزاد صابر،انجم ریاض نقشبندی،علی رضا چشتی،حافظ ہارون وحید،خلیفہ محمد شریف نقشبندی،حافظ علی اصغر،منیر عرفانی اور دیگر شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنجو غم کا اظہار

Condolences paid on death of Dr M Ishaq in Dadyal

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تحریک لبیک کلرسیداں کے رہنما راجہ محمد ازرم حمید سیالوی نے ڈڈیال آزادکشمیر میں نوائے وقت کینامہ نگار ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنجو غم کا اظہار کرتے ہوئیکہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان تھے دکھی انسانیت کی خدمت ان کا نصب العین رہا اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔

Show More

Related Articles

Back to top button