DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Poet Jamil Qalandar passed away, Namaz e janaza held at Kallar sports ground

معروف پوٹھوھاری شاعر و ادیب دلپذیرشاد مرحوم کے شاعر فرزند جمیل قلندر انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر گراؤں ڈ میں ادا کی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف پوٹھوھاری شاعر و ادیب دلپذیرشاد مرحوم کے شاعر فرزند جمیل قلندر انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر گراؤں ڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف,اعجاز بٹ,شیخ حسن ریاض,چوہدری توقیراسلم,مسعود بھٹی,مرزا اظہر محمود،راجہ ظفر محمود,راجہ شاہد بکھڑال,شیخ سلیمان شمسی،عبدالجبار صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ عمرارشد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Raja Umar Arshad of Choa Khalsa and Birmingham wallima held with social and political personalities

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق ناظم و چیئرمین یوسی چواخالصہ راجہ محمد ریاست کے پوتے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم راجہ محمد ارشد کے فرزند راجہ عمرارشد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف,پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر نیئر حسین بخاری,سابق ارکان اسمبلی کرنل شبیراعوان,انجینئر قمرالسلام راجہ,ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود,راجہ طاہر بشیر,چوہدری ظہیر محمود,اعجازبٹ,زبیر کیانی,سیدراحت علی شاہ,چوہدری شفقت محمود,حافظ سہیل اشرف,محمد ظریف راجہ,پرویزاختر قادری,راجہ جاوید نگڑیال,صوفی بشیر خان,الحاج غلام ظہیر,طیب ایڈووکیٹ,عابد زاہدی,راجہ محمد ثقلین,عاقب علی,راجہ اظہر محمود,اسد عزیز,گلفراز بٹ,شیخ سلیمان شمسی،شیخ دانش لیاقت،مسعود بھٹی,خان شبیر,راجہ ربنواز,شیخ محمد حنیف,الحاج حبیب بھٹی,چوہدری امتیاز حسین,صوبیدار میجر عبدالرزاق,اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

راجہ صغیراحمد نے تحصیل کلرسیداں اور کہوِٹہ کے اپنے تمام فوکل پرسنز کو ڈی نوٹیفائیڈ کردیا

Raja Sagheer Ahmed suspends hi focal persons in Tehsil Kahuta and Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے تحصیل کلرسیداں اور کہوِٹہ کے اپنے تمام فوکل پرسنز کو ڈی نوٹیفائیڈ کردیا ہے ان کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فوکل پرسن کی کارکردگی غیر تسلی بخش تھی اب عوام مسائل کے لیئے خود ب راہ راست مجھ سے یا مٹور میں بابا غلام فرید سیکریٹریٹ میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں

ڈینگی کی وجہ سے دوکانوں،ہوٹلوں اور کارخانوں اور دیگر کو 46 ہزار سے زائد کا جرمانہ

Hotels and shop owners fined around 46,000 Rps for dengue offences

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کلرسیداں راجہ عبدالجبار نے ماہ اکتوبر میں کلرسیداں کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش صورت حال اور ڈینگی کی وجہ سے دوکانوں،ہوٹلوں اور کارخانوں اور دیگر کو 46 ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا،26کے چالان ہوئے 4کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے،21مراکز کو سیل کیا گیا جبکہ 84افراد کو صورت حال بہتر بنانے کے لیئے نوٹسز جاری کیئے مقامی حلقوں نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کی کارکردگی کو سرا ہا ہے

شاہد عباسی کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا

Prayers for ex PM Shahid Khaqan Abbassi after successful operation

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمینز یوسیز محمد زبیر کیانی,محمد نوید بھٹی اور سید راحت علی شاہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ ان کی عوام دوستی شرافت اور دیانت کے معترف ہیں انہوں نے ہی ملک کو انرجی بحران سے نجات دلائی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جو روشناں آج بحال ہیں ان کا سارا کریڈٹ شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے انہوں نے شاہد عباسی کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے۔

روات اور کلر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر

Rawat and Kallar region electricity supply hit by bad weather

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے جہاں مختلف امراض کا خاتمہ ہوا اور عملا موسم سرما کا آغاز ہوا وہیں روات اور کلر کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔باغات بالخصوص زیر کاشت سبزیوں کو ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے روزنامہ نوائے وقت کے سب ایڈیٹر ریاض اختر سے ان کے برادر نسبتی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے
لیئے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button