DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed has suspended all his appointed focal persons

ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے تمام فوکل پر سنز معزول کر دیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے تمام فوکل پر سنز کو معزول کر دیے۔تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے عوام کی سہولیات کے لیے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں میں اپنے طرف سے چند ایک افراد کو صوبائی حکومت کے محکموں کا فوکل پرسن بنایا تھا جن کی ڈیوٹی یہ تھی کہ وہ اپنے اپنے زمہ آنے والے محکموں میں اپنے حلقے کی عوام کے کام کراتے تھے گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے لیٹر پیڈ پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق انہوں نے اپنے تمام فوکل پرسنز کو معزول دیا۔ راجہ صغیر احمد نے کہا عوام کی خدمت ہمارے خاندان کی پہنچان ہے مجھے خود عوام کی خدمت کر نے سکون ملتا ہے اس لیے میں نے تمام محکموں کے فوکل پر سن ختم کر دیے ہیں حلقے کی عوام نے اپنا ووٹ مجھے دیا تھا اس لیے ان کے مسائل حل کر نا بھی میرا حق بنتا ہے میرا فون نمبر 03335531500اور03005531500ہے حلقے عوام مجھے سے خود رابطہ کر یں اور میرا آفس مٹور باوا فرید سیکرٹریٹ ہے عوام جس وقت مر ضی چاہیں آہیں اور اپنے مسلے مساہل بتا ہیں انشاء اللہ ان کو بھر پور طریقے سے حل کر وں گا۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed has suspended all his appointed focal persons and said he will personally deal with any complaints by calling or seeing at him at his office.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان کا محمد قذافی اور ندیم چوہان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار

Ex MPA Col M Shabbir Awan arrives in Kahuta to pay condolences to M Qazafi and Nadeem Chohan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان کا محمد قذافی اور ندیم چوہان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیرا عوان نے کہوٹہ کو دورہ کیا اور گذشتہ دنوں فوت ہونے والے محمدقذافی کے بھائی ناصر اور ندیم چوہان کے بھائی تحسین چوہان کی وفات پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک شاہ زیب اعوان،ایم ذرین اعوان، مرزا اشرف بیگ،محمد طاہر غوری،سید عمران علی شاہ، محمد طاہر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیراحمد جنجوعہ بھی موجود تھے

ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹور عوام کے لیے عذاب بن گیا۔بگلہ راجگان، ممیام،اوترینہ،کلیٹیہ،بھہند،بیندلہ میں دو دن بجلی بند عوام اندھرؤں میں زندگی گزارنے پر مجبور

Public suffering at the hands of SDO sub division Nara Mator

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ۔۔۔۔
ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹور عوام کے لیے عذاب بن گیا۔بگلہ راجگان، ممیام،اوترینہ،کلیٹیہ،بھہند،بیندلہ میں دو دن بجلی بند عوام اندھرؤں میں زندگی گزارنے پر مجبور۔ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹور فون سننا اپنی توہین سمجھتا ہے۔سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس جنجوعہ اور دیگر اہلیان علاق نے محکمہ واپڈا کے فرض شناس ایکسین سے نخریلے ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ دددنوں سے ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکے علاقوں گلہ راجگان، ممیام،اوترینہ،کلیٹیہ،بھہند،بیندلہ میں تاریں ٹوٹنے کیوجہ سے بجلی تر سیل بند ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکو کمپلین در ج کرانے کے لیے جب ان کے فون نمبر 03058880973پر رابطہ کیا گیا تو بیل جانے کے باوجود فون نہیں اٹھا یا۔سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس جنجوعہ اور دیگر اہلیان علاق نے محکمہ واپڈا کے فرض شناس ایکسین سے نخریلے ایس ڈی او محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button