DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two beggars con shopkeeper with 90,000 Rps in Kallar bazaar

دو خوبرو لڑکیوں نے بھیک مانگنے کی آڑ میں دکاندار کو 90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)دو خوبرو لڑکیوں نے بھیک مانگنے کی آڑ میں دکاندار کو 90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔محمد عجائب نامی شخص نے بتایا کہ میں مرید چوک منگلورہ روڈ پر ہارڈ ویئر کی دکان کرتا ہوں،ہفتہ کی صبح دس بجے کے قریب دو نوجوان بھکارنیں دکان پر آئیں جنہیں دس دس روپے دے کر میں گاہکوں میں مصروف ہو گیا اور میری مصروفیت کا فائدہ اٹھ کر بھکاریوں نے دراز میں رکھا ہوا پرس جس میں 90 ہزار روپے کی رقم موجود تھی نکال لیا اور کھسک گئیں۔کام سے فارغ ہو کر جب دراز کھول کر دیکھا تو پیسوں سے بھرا پرس موجود نہ تھا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Kallar Syedan; two beggar girls stole 90,000 Rps from hardware shop on Mangloora road owned by Mohammad Ajaib. A police case has been registered.

مسلم لیگ ن کے کارکنان نہ صرف آج راولپنڈی میں منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب میں شریک ہوں گے بلکہ آذادی مارچ میں بھی بھر پور شرکت کریں گے۔

PML-N Supporters to participate Youme Siah and Azaadi maarch

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی کے علاوہ چوہدری نعیم بنارس اور چوہدری شاہد گجر نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نہ صرف آج راولپنڈی میں منعقدہ یوم سیاہ کی تقریب میں شریک ہوں گے بلکہ آذادی مارچ میں بھی بھر پور شرکت کریں گے۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین نوید بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے لیئے میاں نوازشریف،شاہد خاقان عباسی،خواجہ برادران،مریم نواز،رانا ثناأللہ اور دیگر کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ثابت ہوں گی انہوں نے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیئے ازسرنو آزادانہ انتخابات کرائے جاہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے فیصلے درست ہیں اس سے مسلم لیگ ن کو مزید عوامی اور فعال بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ ہو یا آزادی مارچ مسلم لیگ ن بھرپور شرکت کرے گی۔

معین ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima ceremony of Mohin Zaffat celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے گاؤں منگال سے تعلق رکھنے والے کراچی کے معروف صنعتکار جہانگیر اختر بھتیجھے معین ظفر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں پیر تنویرطارق،ظفرمحمود،راجہ محمد الیاس،اعجاز بٹ،سیٹھ عبدالرؤوف،چوہدری توقیراسلم،چوہدری محمد اشفاق،کرنل طلعت شبیر،حاجی محمداسحاق،حاجی ریاست حسین،حاجی شوکت علی،صوفی امجد حسین،صوفی ضابر حسین،ناصر علی،راجہ زین،چوہدری خالد،حاجی امتیاز،مرزااظہر محمود،قمرایاز،ملک کامران عارف،یونس بھٹی،سائیں مشتاق،اکرام الحق قریشی،عبدالعزیز پاشا اور دیگر نے شرکت کی۔

عمرسلیم کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Wallima of Umar Salim celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے صحافی سلیم شہزاد کے فرزند عمرسلیم کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں شیخ حسن ریاض،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،الحاج محمد خالد،شیخ خودشید احمد،اعجاز بٹ،عامر خورشید،رانا زعفران بھٹی،عابد زاہدی،پرنس جاویداقبال اور دیگر نے شرکت کی

کلر سیداں پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر رقم چھیننے کے الزام میں ڈکیتی کے درج مقدمہ میں نامزد چھ ملزمان میں سے چار کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے تین روز جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Six Charged for marriage scam in Kallar

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر رقم چھیننے کے الزام میں ڈکیتی کے درج مقدمہ میں نامزد چھ ملزمان میں سے چار کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے تین روز جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں نکاح خواہ حافظ عامر شہزاد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں گلتاسب،راجہ جہانگیر اور افتخار عرف خارہ قابل ذکر ہیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button