DailyNewsKahuta

Kahuta; Zakat ishar committee holds first meeting under Presidency of Ghulam Hussain Khan

ضلعی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی غلام حسن خان کی صدارت میں زکوۃ عشر کمیٹی کا پہلاتعارفی اجلاس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلعی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی غلام حسن خان کی صدارت میں زکوۃ عشر کمیٹی کا پہلاتعارفی اجلاس۔ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصلیوں سے چیئرمینوں ضلعی ممبران نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز زکوۃ عشر کمیٹی راولپنڈی کے آفس میں ضلعی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی غلام حسن خان کی صدارت میں زکوۃ عشر کمیٹی کا پہلاتعارفی اجلاس منعقد ہو ا جس میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے منتخب چیئرمینوں راجہ بابو ظفر اقبال کلر سیداں، ملک شاہد محمود اعوان کہوٹہ،صاحبزادہ پیر محمودعباسی ٹیکسلا، ملک وحیدگوجرخان،مسز معروف سلیم لالہ زار، کلثوم چوہدری، پر ویز عباسی مری، چوہدری جلیل کوٹہ کلاں اور ملک زبیرچھنی اعوان کہوٹہ نے شرکت کی۔اس موقع پر آفس میں تعارف کیا گیا اپنے خطاب میں ضلعی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی غلام حسن خان نے کہا کہ ہم پر جو زمہ داری ڈالی گئی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے۔

عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے عملی سیاست میں آیا ہوں

I have come into practical politics with the spirit of selfless service to the people, Major Sher Yar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے عملی سیاست میں آیا ہوں عوام نے موقع دیا کہ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل کروں گا۔اپنی یونین کونسل کی عوام کے مسائل سے اچھی طرع واقف ہوں اگر عوام نے مجھے منتخب کیا انشاء اللہ اپنی عوام کی امنگوں پر پورا اتروں گا ان خیالات کا اظہارمیجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اللہ پا ک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام کا بھر پور ساتھ ہے جس الیکشن ہو نگے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کی تمام ڈھوکوں سے واقف ہوں اور وہاں کے مسائل سے بھی واقف ہوں انشاء اللہ عوام کی خدمت کا موقع ملا تو بہترسے بہتر خدمت کروں گا۔

پریس کلب لیاقت باغ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار

PMl-N to hold protest in Laiqut bagh in solidarity with Kashmiri

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن ڈویژن کا اجلاس آج دن ایک بجے پریس کلب لیاقت باغ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہارکر یں گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اعوان، سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد ظریف راجا،ن لیگ کے رہنماء راجہ عتیق سرور، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ محمد بشیر، ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل،ایم پی اے میڈم زیب النسا ء اعوان،سابق ایم پی اے تحسین فواد،ماسٹر صابر عباسی سمیت دیگر کثیر تعداد میں ن لیگی رہنماؤں نے شر کت کی اس موقع پر تمام لیگی رہنماؤں نے آج دن ایک بجے پریس کلب لیاقت باغ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہارکر نے کا عزم کیا ہے۔

عوام قائد محترم میاں محمدنواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں

Pryers for Mian Nawaz Sharif

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میاں نواز محمد شریف کی صحت کے حوالے سے راجہ ندیم احمد، مر زا محمد مسعود، راجہ علی اصغر، راجہ سعید احمد، راجہ سخاوت علی اور راجہ حامد ممتا ز اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام قائد محترم میاں محمدنواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کر یں،ملک کو میاں محمد نواز شریف کی ضرورت ہے میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مر زا محمد مسعود، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد،معروف لیگی رہنماء و سوشل ورکر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حامد ممتا زجنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو پتہ ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بے شمار خدمت کی ن لیگ نے اس ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، گیس کی لوڈ شیدڈنگ ختم کی، میٹرو بسیں چلاہیں، سڑکوں کے جال بچھاہیں اور اب موجود ہ حکومت کی یو کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو بلا وجہ قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کی ہیں اب ان کی صحت بے حد خراب ہے اس لیے ملک کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ میاں نواز محمد شریف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button