DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Student motorcyclist smashes in to a car on Bewal road near Morra Kaniyal

بیول روڈ پر ایکسِڈنٹ، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار طالبعم کار سے ٹکرا گئے

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
بیول روڈ پر ایکسِڈنٹ، تیز رفتار موٹرسائیکل سوار طالبعم کار سے ٹکرا گئے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیول کے طالبعلم موضع منجوٹھہ کے رہائشی محمد اکرام سکول سے چھٹی کے وقت اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائکل پر سوار واپس اپنے گھر کو جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کےباعث نئی آبادی کے قریب موہڑہ کنیال سے بیول کی جانب آتی ہوئی کار سے جا ٹکرائے جس سے موٹر سائیکل پر پیچھے سوار ہوا میں اچھلتا ہوا کار کی ونڈ سکرین سے جا ٹکرایا جس سے کا کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اور اس جوان کو سر میں شدید چوٹیں آئیں جسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا جب کہ دوسرا جوان محفوظ رہا ۔کار ڈرائیور حاجی صدیق نے بتا یا کہ یہ جوان تیزی سے آ رہے تھے اور ایک رکشہ کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور کار سے ٹکرا گئے۔

Bewal; Motorcyclist Mohammad Akram of village Manjotha was injured when he smashed in to a car driven by Haji Saddique near Nae Abbadi, Morra Kaniyal.

Show More

Related Articles

Back to top button