DailyNewsHeadline

Rawalpindi; PML-N Youth wing Malot Sattian hold meeting for planned strike

مسلم لیگ ن یو تھ ونگ ملو ٹ ستیاں کا اہم مشا ورتی اجلا س

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یو تھ ونگ ملو ٹ ستیاں کا اہم مشا ورتی اجلا س، اجلا س زیر صدا رت یو تھ ونگ کے سنئیر رہنما ء امیدوا برا ئے چئرمین حا جی حق نواز ستی کی زیر صدا رت انعقا د پزیر ہو ا اجلا س میں ڈیفنس رو ڈ کو ٹلی ستیاں ملو ٹ ستیاں کی عدم تعمیر اور منتخب نما ئندوں کی جانب سے دئیے جا نے والے آئے رو ز لو لی پاپ اور جھو ٹ سے کا م لینے پر یکم نو مبر کو آل پا رٹیز اور آل ٹرانسپو رٹ یونینز کیطرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے حوالے سے انتظا ما ت کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا اور یو تھ ونگ کے نو جوانوں کو اہم ذمہ دا ریاں سونپ دی گئیں جس میں مظا ہرین کے قیام و طعام کا بھی انتظا م کیا جا ئے گا یوتھ ونگ کے نو جوانوں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وہ اپنے اس حق کی خا طر بھر احتجا ج کریں گے اور احجا ج میں شریک لو گو ں اور ٹرانسپو ٹرز کو بھی ہر طرح کی سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں گی منتخب ایم این اے صدا قت علی عبا سی نے اس تما م تر معا ملے سے یو لگتا ہے جیسے لا تعلقی کا اظہا ر کیا ہوا ہے جبکہ منٹکب ایم پی اے آئے روز جھو ٹ کیساتھ کا م لے رہے جس پر اب عوام ٹرانسپو ٹرز، اور سیاسی کا رکنا ن کا صبر کا پیما نہ لبریز ہو چکا ہے اجلا س کے اختتام پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی صحت یا بی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Kotli Sattian; PML-N Youth wing Malot Sattian held meeting for planned strike, the strike is being called over the disagreement on planned construction of defence road, Kotli Sattian, Malot Sattian.

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جاسم کنو ل را ہی کو مسلم لیگ ن یو تھ راولپنڈی ڈویژن کا کو آرڈینیٹر بننے پر یو تھ ونگ کو ٹلی ستیان کی جانب سے مبا رکبا د، جاسم کنو ل راہی کی پا رٹی کے لیے خدما ت قا بل تحسین ہیں اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں یو تھ ونگ کے رہنما ء شو کت ستی ایدووکیٹ سابق اٹارنی جزل، صدر اجمل ستی ایڈووکیٹ، دیگر عہدیداروں مصطفی ستی،یاسر غفار ستی،توصیف ستی،نصیر نجیب ستی،صدف شاہ روم،راجہ امان اللہ و دیگرنے کہا کہ قیا دت کی جانب سے انہیں سونپی گئی ذمہ داری کو پہلے کی طرح احسن انداز میں نبھائیں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو ٹلی ستیاں کے نو جوان سر گرم رہنما ء منعم با سط ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 27اکتوبر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ہونے والے آزادی مارچ کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے،حکومت پہلے کہتی تھی کنٹینر دینگے کھانا دینگے دھرنے والوں کو ویلکم کرینگے مگر جب سے آزادی مارچ کااعلان ہوا ہے حکمرانوں پر خو ف طاری ہوچکا ہے جس کاثبوت اسلام آباد اوردیگر علاقوں میں سڑکوں کے کنارے پڑے کنٹینر ہیں جنہیں راستے بلاک کرنے کیلئے استعمال کیا جائیگا ایسا لگتا ہے اپوزیشن کی بجائے حکومت خود ہی اسلام آباد کالاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے اگر ایسے ہی اقدامات رہے تھے مہنگائی بیروزگاری کی ستائی پاکستان کی عوام خود ان نااہل حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،منعم با سط ستی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آن پہنچا ہے جتنا اس ملک کو اس ڈیڑھ سال کے دوران پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے نقصان پہنچایا اتنا پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت اورسیاسی جماعت نے نہیں پہنچایا،عوام ان سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں گھر بھیج کرہی دم لیں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) کو ٹلی ستیاں کہو ٹی کے رہا ئشی معرو ف سماجی رہنما ء با بو محمد عبا س ستی نے کہا کہ گزشتہ دنوں انکے بیٹے پرہونے والی فا ئرنگ کے واقعہ پر جن جن دوست احبا ب نے فو ن کا لز کے ذریعے اور ہسپتا ل میں جا کر میرے بیٹے کی عیا دت کی سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور کہا کہ میں ان تما م دو ست احبا ت کا مشکو ر ہوں جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں مجھے حو صلہ دیا اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ انکے بیٹے کی زندگی بچ گئی انہوں نے ڈا کٹر کی ٹیم جن میں خصوصا ڈا کٹر عمر ستی اور انکی ٹیم نے جو انکے ساتھ تعاون کیا اس پر انکا بھی شکریہ ادا کیا۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سپہ سالا ر تاجدا ر ختم نبو ت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار، انگلینڈ کے کامیاب روحانی دورے سے واپس پاکستان تشریف لا چکے ہیں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین نے انگلینڈ سے واپس تشریف لانے پر حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کا، اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا بعد ازاں حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زیر صدارت، ایک نجی محفل منعقد ہوئی جس میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادمین نے شرکت کی جس میں، خادمین کو،برمنگھم میں منعقدہ عالمی شہداء کربلا کانفرنس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔خادمین اور مریدین نے حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کو انگلینڈ کے کامیاب دورے کی مبارکباد پیش کی۔حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے انگلینڈ میں، غیر مسلم اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے بارے میں، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس خوشی میں، خادمین نے تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بلند کیے اختتام پر دعا کے بعدسرکار جی نے فرمایاکہ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف اور آستانہ عالیہ کلر سیداں میں وہ سرکار جی معمول کے مطابق دم اور دعا فرمائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button