DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Punjab Medical Hepatitis Control Program Holds Free Medical Camp at Tehsil Headquarters Hospital Kotli Sattian

پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں میں فری میڈیکل کمپ کا انعقاد

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں میں فری میڈیکل کمپ کا انعقاد
پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں میں 5رو زہ فری میڈیکل کیمپ جا ری ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر ابرا ر الحق ستی نے کہ پاکسان میں چھٹا فری ہیپاٹائٹس کا شکار ہے اس بڑھتے ہوئے مرض کے کنٹرول اور تدارس کے لیے حکو مت پنجا ب اور محکمہ صحت کی جا نب سے بالکل فری میڈیکل کیمپ ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں میں لگایا گیا ہے جو 21اکتوبر تا 25اکتوبر 2019صبح 8بجے سے 5 بجے تک میڈیکل کے ٹیسٹ،ہیپاٹائٹس کے لیے آنے والے افراد کی فری رجسٹریشن،خون کے ٹسٹ،حفاظتی ٹیکے اور علاج، و معالجہ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جن افراد کو یہ مرض لا حق نہیں انکا مفت حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس کیا جائے گا یاد رہے کہ مرض کی بر وقت تشخیص خون کے ٹسٹ سے بھی ممکن ہے یہ جان لیوا بیماری خاموش قاتل ہے بروقت تشخیص نہ ہو نے سے کا لا یرقان جگر کی پیچیدہ بیما ریا ں مثلا جگر کا کینسر،جگر کا کام چھو ڑ دینا،خون کی الٹیا ں،اور پیٹ میں پا نی بڑنے جیسے عوامل کا شکا ر ہو تے ہیں آخری مرا حل میں بیما ری کا علا ج جگر کی پیوند کا ری سے ہی ممکن ہے جس کے لیے ایک عدد جگر دینے والا ایک نا رمل آدمی کو 60سے 80لا کھ رو پے کی ضرو رت ہو تی ہے جو کہ غریب مریضو ں کی پہنچ سے دو ر ہے پرہیز علا ج سے بہتر کو مد نظر رکھتے ہو ئے تما م افرا د اپنے ٹیسٹ کروائیں اور گو رنمنٹ کی اس صحت سکیم سے فا ئدہ اٹھا ئیں کا لا یرقان، نا قص،غذاگندہ پا نی غیر معیا ری اوزار جو کہ سرجری میں استعما ل کر تے ہیں مثلا دا نت نکلوانے،یا آپریشن کا بچا ٹیکہ لگوانے جسم پر کا رٹو ن یا نا م لکھوانے،یا حجا م کے گندے بلیڈ کے استعمال سے پھیلتا ہے اسی طرح میا ں سے بیو ی کا ما ں سے بچے میں یہ مرض منتقل ہو سکتا ہے انہوں نے کو ٹلی ستیاں کے عوام کو لیڈی ہیلتھ ورکرز، فو کل پرسن سمیت محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ذریعے کو ٹلی ستیاں کے عوام کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں جا ری اس کیمپ سے فا ئدہ اٹھا نے کی اپیل کی ہے

سینکڑوں دیہاتوں کے مرکز چک بیلی خان شہر کا پوسٹ آفس تاحال اپ گریڈ نہ ہو سکا

The main Chak Bailey Khan Post Office, have not yet been upgraded

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سینکڑوں دیہاتوں کے مرکز چک بیلی خان شہر کا پوسٹ آفس تاحال اپ گریڈ نہ ہو سکا چک بیلی خان کے رہائشی ڈاکٹر احمد ضیأ راجپوت نے تحریری درخواست میں کہا ہے کہ چک بیلی خان ضلع راولپنڈی کے جنوبی چکوال کے شمالی اور گوجر خان کے مغربی دیہاتوں میں اایک بڑا مرکز ہے جو شہر ی حیثیت حاصل کئے ہوئے ہے جہاں قدیم دور سے تاحال محکمہ ڈاکخانہ جات کا پرانا سب آفس ہے جس کی کوئی ذاتی عمارت بھی نہیں سائلین کے بیٹھنے تک کی بھی جگہ نہیں لوگوں کو عمارت میں بنائے ہوئے دو سورواخوں سے ڈیل کیا جاتا ہے اب ضرورت امر کی ہے کہ اس دفتر کو اپ گریڈ کر کے اسے HSGکا درجہ دیا جائے انھوں نے محکمہ ڈاک کے حکام سے اپیل کی ہے اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے

روات میں جیب تراش گروہ پھر متحرک،2 افراد کی جیبوں کا صفایا کر دیا

Two people robbed by pick pockets in Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات میں جیب تراش گروہ پھر متحرک،2 افراد کی جیبوں کا صفایا کر دیا ہزاروں روپے نقدی نکال کر رفو چکر تفصیلات کے مطابق روات شہر بالخصوص سٹاپوں پر جیب تراش گروہ نے دوبارہ ڈیرے جما لئیے ہیں گزشتہ روز روات سے کلر جانے والے دو مسافروں محمد سفیر اور ظفر محمود جو کہ بس میں سوار ہونے کیلئے سٹاپ پر کھڑے تھے کہ اس دوران ماہر جیب تراش گروہ نے مہارت سے رش کا فائدہ اٹھا کر انکی جیبیں کاٹ لیں اور بالترتیب نقدی مبلغ68500 روپے اور دستاویزات نکال لیں متاثرین نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

یوسی مندرہ، کلیام،کوری دولال کے ارد گرد علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کی بھرمار

Public health concern over rising number of klins in UC Mandra, Kalyam and Kori Dolal region

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)حکومت پاکستان کے آلودگی سے پاک پاکستان پروگرام کو ناکامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،علاقوں میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کی بھرمار آلودگی کی بنیادی وجہ ہے ذمہ دار حکام فوری نوٹس لیکر موذی بیماریاں پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیات چوہدری محسن جمال،چوہدری عاصم ساکن ککھڑی،امیر قریشی ساکن مرید اور مرزا سکندر مندرہ نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ یوسی مندرہ، کلیام،کوری دولال کے ارد گرد علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کی بھرمار پڑی ہے جنکی آلودگی کی لپیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں سکول کے طلباء اور معززین علاقہ آ رہے ہیں بھٹوں سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے سانس اور کینسر جیسی مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور ہزاروں زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں معززین نے وزیر ماحولیات اور مقامی ایم پی اے چوہدری ساجد سے اپیل کی ہے کہ خطرناک ترین کام کو فوری روکا جائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

پٹرول ڈیزل کی ملاوٹ و چوری،منشیات فروشی،اور جواء بازی جیسے دھندوں میں ملوث عناصر کا ٹھکانہ جیل ہو گا

The criminal elements involved in trades like petrol diesel mixing, drug trafficking, and casinos will be jailed.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)جرائم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے،موثر پولیس گشت کے باعث چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی آ چکی ہے ٹاؤٹوں کا داخلہ تھانہ میں بند کر دیا ہے جبکہ سائلین کیلئے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں مختصر عرصہ تعیناتی کے دوران درجنوں منشیات فروشوں،ملاوٹی گروہوں،اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاکر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات،ڈیزل پٹرول اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او ماڈل تھانہ روات ملک کاشف اقبال نے سینئر صحافی جنرل سیکرٹری پریس کلب روات چوہدری عقیل احمد سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا اور سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،پٹرول ڈیزل کی ملاوٹ و چوری،منشیات فروشی،اور جواء بازی جیسے دھندوں میں ملوث عناصر کا ٹھکانہ جیل ہو گا کسی بھی اہلکار یا جعلساز نے جرائم پیشہ گروہ سے منتھلی لی تو دونوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button