DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; traders organisations protest against property tax imposed

کلر سیداں شہر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شدید احتجاج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کی تمام تاجر تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس ہفتہ کی شام کو چوہدری زین العابدین عباس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حاجی ریاست حسین، شیخ خورشید احمد، راجہ ظفر محمود، حاجی طارق تاج، چوہدری نعیم بنارس، چوہدری ضیارب منہاس، حاجی مشکور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔جس میں کلر سیداں شہر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر شدید احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ اس بارے میں شہریوں اور تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بوگس سروے کیا گیا اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں آل پاکستان مرکزی انجمن تاجراں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 29اکتوبر بروز منگل کلر سیداں میں تمام بازار کاروباری ادارے بند رکھنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

Kallar Syedan; A meeting was held with all the traders origination to protest at property tax being imposed in Tehsil Kallar Syedan. Traders have threatened to take the matter to Court.

منشیات فروش دانیال مسیح سکنہ روات کے قبضہ سے 80 بوتل شراب برآمد

Rawat police arrest man in possession with 80 bottles of alcohol

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سردارذوالفقار احمد نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دانیال مسیح سکنہ روات کے قبضہ سے 80 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص جس کے پاس بھاری مقدار میں شراب موجود ہے مرید چوک کلر سیداں میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او نے اے ایس آئی عبدالمنصور کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور روک کر ہاتھ میں اٹھائے توڑوں کو چیک کرنے پر مجموعی طور پر 80 بوتل شراب برآمد کر لی۔دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ یہ شراب امجد مسیح عرف انجو سکنہ روات کی ہے جسے وہ مسمی سائیں افتخار عرف خارو سکنہ ملک پور داخلی گولین تحصیل گوجرخان کو فروخت کرنے جا رہا تھا۔ملزم کے مطابق وہ اس سے قبل میں دو تین مرتبہ مذکورہ بالا کو شراب فروخت کر چکا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید سپر فور فٹبال ٹورنا منٹ پچیس اکتوبر بروز جمعہ صبح دس بجے سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ہو گا

PPP super four football tournament to be held on 25th October

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید سپر فور فٹبال ٹورنا منٹ پچیس اکتوبر بروز جمعہ صبح دس بجے سپورٹس سٹیڈیم کلر سیداں میں ہو گا جس کا اہتمام اظہر محمود بھٹی نے کیا ہے۔ٹورنا منٹ میں کلر سٹار فٹبال کلب،لکی سٹار فٹبال کلب، چوہان کلب جسوالہ، پاکستان کلب منگال شرکت کریں گے۔

برطانیہ میں انتقال کر جانے والے چوہدری خادم حسین کو ہفتہ کی شام کلر سیداں کے گاؤں کھلا وٹ سموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch Khadam Hussain who passed away in UK buried in his native village of Khalawat, Samot

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)برطانیہ میں انتقال کر جانے والے چوہدری خادم حسین کو ہفتہ کی شام کلر سیداں کے گاؤں کھلا وٹ سموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین، موٹرویز پولیس کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،خورشید احمد ہاشمی،چوہدری جمیل، شیراز کیانی، مسعود بھٹی، پرنس جاوید اقبال،لالہ محمد رسول، چوہدری کلیم رسول، چوہدری امتیاز حسین،بشیر احمد مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button