DailyNews

Rawalpindi; Four people, including a 2-year-old girl, were injured in three different traffic accidents in the area of Rawat police station.

تھانہ روات کے علاقوں میں ٹریفک کے 3 مختلف حادثات کے دوران ایک نوجوان جانبحق،دو سالہ بچی سمیت چار افراد زخمی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقوں میں ٹریفک کے 3 مختلف حادثات کے دوران ایک نوجوان جانبحق،دو سالہ بچی سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پہلے ٹریفک حادثہ کے دوران چند دن قبل موٹرسائیکل سوار نوجوان تسنیم بابر ساگری کے قریب ٹریکٹر کی ہل لگنے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا دوسرے واقعہ کے دوران نامعلوم گاڑی نمبری BKK549 کی ٹکر سے فیز8 دو سالہ بچی زخمی ہو گئی حادثہ کے مرتکب کار سوار ملزمان نے متاثرہ بچی کے والدین کو مقدمہ درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ ساگری کے قریب کلر روڈ پر سوزوکی نمبری 1590 اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد عبدالرزاق،منیر احمد اور حافظ محمد اسلم زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس چوکی روات انڈسٹریل ایریا کا انچارج سب انسپکٹر کوثر معطل

Sub-inspector in charge of police checkpoint Rawat Industrial Area suspended for corruption and abuse of powers

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس چوکی روات انڈسٹریل ایریا کا انچارج سب انسپکٹر کوثر معطل،لائن حاضر،محرر بھی تبدیل لائن،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ روات کی پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا میں عرصہ دراز سے تعینات چوکی انچارج سب انسپکٹر کوثر کے خلاف قبضہ گروپ کی سرپرستی،لاکھوں روپے بھتہ وصولیوں جیسی شکایات معمول بن چکی تھیں اہلکار خودساختہ ناکہ بندیوں کے دوران دونمبر مال لے جانے والی گاڑیاں روک کر نزرانے بٹور رہے تھے جبکہ انڈسٹریل ایریا میں دو نمبر اشیائے خوردونوش کی فیکٹریاں بھی مقامی پولیس کی ملی بھگت سے چل رہی تھیں اہلکاروں کی بھتہ وصولی اور قبضہ گروپ کی سرپرستی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال نے محرر ہیڈ کانسٹیبل رضوان کو فوری لائن حاضر کروا یا اور پھر ایس پی صدر راولپنڈی رائے مظہر نے چوکی انچارج کوثر کو بھی معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔

سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ہزاروں روپے رشوت ہڑپ کرنیوالا ماڈل تھانہ روات کے سب انسپکٹر ظہور کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ ہو سکی

No action taken against corrupt sub inspector Zahoor at Rawat police station

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر ہزاروں روپے رشوت ہڑپ کرنیوالا ماڈل تھانہ روات کے سب انسپکٹر ظہور کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ ہو سکی،راشی تھانیدار بدستور تھانہ روات براجمان،سائلین خوار ہونے لگے،مذکورہ تھانیدار اختیارات کے ناجائز استعمال پر قبل ازیں بھی تنزلی کی سزا کاٹ چکا ہے عوام علاقہ کا سخت کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں محکمانہ ملی بھگت سے بار بار تعینات رشوت خور سب انسپکٹر ظہور شرفاء کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے رشوت نہ دینے والوں کو گھنٹوں تھانہ میں خوار کرنا معمول بنا رکھا ہے نواحی گاؤں گوہڑہ لوہاراں کے رہائشی حاجی گلزار کی مخالف فریق سے صلح کے باوجود دھمکی دی کہ میں صلح نامہ نہیں مانتا 6000 ہزار روپے رشوت دو ورنہ پرچہ دے دوں گا اور زبردستی تھانہ میں بٹھا لیا اور 6 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد صلح نامہ قبول کیا اب رشوت کی رقم کی واپسی پر سائل کو دوبارہ اسی درخواست کے تحت پرچہ درج کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے سائل حاجی گلزار و دیگر نے آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز،اور سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے ازخود نوٹس اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button