AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Raja Parvez Khan donates 25 sewing machines to Al Amin sewing centre

الاآمین سلائی سنٹر کرم الٰہی ویلفیر ٹرسٹ ڈڈیال کی مین برانچ میں راجپوت برداری کے سرکردہ راہنما راجہ پرویز خان نے سلائی سنٹر کو 25سلائی میشن بطور عطیہ چیئر مین عابد حسین کو دی

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
الاآمین سلائی سنٹر کرم الٰہی ویلفیر ٹرسٹ ڈڈیال کی مین برانچ میں راجپوت برداری کے سرکردہ راہنما راجہ پرویز خان نے سلائی سنٹر کو 25سلائی میشن بطور عطیہ چیئر مین عابد حسین کو دی اس موقع پر ڈڈیال کی ہم شخصیت تحریک انصاف کے راہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی علام ربانی برق،نمبردار راجہ آزاد خان ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق،ماسٹر نذر حسین،محمد مشتاق چغتائی،ماسٹر لیاقت یڈووکیٹ،زعفران توحیدی،وقار بشیر،اس موقع پر موجود تھی راجہ پرویز نے کہا کرم الہٰی ویلفیر ٹرسٹ سربراہ چوہدری محمد ایوب کلکٹر اموار منگلاڈیم کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ایک ایساکام ہے جس میں لوگوں ہنرمند خود کفیل کرتا ہے اس موقع پر ممبران کمیٹی نے کہا یہ سنٹر آج تقریب میں یہ ایسی خواتین بھی جوبے روز گار خواتین کو میسر ہو گا

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرحوم مغفور اعلیٰ احضرت قبلہ سپریم ہیڈ آزاد خطہ کے سابق وزیراعظم مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے دیرنیہ ساتھی مسلم کانفرنس برطانیہ نے ممبر مرکزی مجلس عاملہ چوہدری فاضل کونسل برمنگھم سٹی کے فرزندڈڈیال میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2کے سپاہی سماجی راہنما حال برمنگھم برطانیہ کی سٹی کونسل برمنگھم سے آٹھویں بار منتخب ہو نے والے بزرگ راہنما چوہدری فاضل آف برمنگھم نے بیرون ملک کے تارکیں وطن کی نمائندہ گی کر نے کیلئے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق کے پاس رکنیت حاصل کرنے لئے باضابطہ تحریری درخواست دے دی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی کے علاوہ پریس کلب کی جنرل کونسل سنیئر نائب صدر عبداللہ خان،وقار بشیر کے پاس اپنے کوائف جمع کردیئے ہیں جن کی تصدیق کے بعد پر یس کلب ڈڈیال کا کارڈ جاری کر دیا جائے گا اور برطانیہ سے نمائندگی کر وہاں پر مقیم کشمیر کمیونٹی اور ڈڈیال سب ڈوثرن کے لوگوں کے مسائل کوڈڈیال میں قومی اخباراتمیں شائع کرؤاں گا کیونکہ برطانیہ میں تقربیاً لاکھوسے کی تعداد کشمیری کمیونٹی مقیم ہے ڈڈیال کی دھرتی سے درجنوں کونسلر اپنے سب ڈوثرن اور کشمیر کمیونٹی سے اپنے منتخب نمائندوں کو جہاں قلمی سطح پر تحریر کیاجائے گا وہاں وفد کی صورت میں اپنی حکومت اور ڈڈیال سے اپنے منتخب نمائندے کو آگاہ کیا جائے گا ڈڈیال پریس کلب ایسا کلب ہے جس کی عمر 50سال یعنی نصف صدی سے زاہد ہو چکی ہے ڈڈیال پریس کلب کے عہددارن نگران علی طارق عقیل،وقار بشیر،قاری اکرم نیازی،سیکرٹری عبداللہ خان اور دیگر صحافی میں شجاع الرحمن،چوہدری محمد الیا س نے بھی چوہدری اشفاق فاضل کو ڈڈیال پریس کلب کی ممبرشب حاصل کرنے پر مبار ک باد

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
چغتائی برداری وارڈ نمبر 2کے سرکردہ راہنما ظفر اقبال چغتائی،محمد آصف چغتائی،آدم چغتائی،محمد ریاض چغتائی،عائشہ چغتائی،عمرچغتائی،گزشتہ روز برطانیہ سے ڈڈیال محلہ چغتائی پہنچ ان بھائی سابق کونسلر محمد مشتاق چغتائی نے نیواسلام آباد اہر پورٹ پر خیر مقدم کیا اور استقبال اس موقع پر ظفراقبال چغتائی نے کہا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ ن ایک ناقابل تحیسن قوت بنی چکی ہے

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری اظہر صادق کی کامیاب حکمت عملی مسلم لیگ ن کے درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے مزید بڑے بڑے نام شامل ہونے کیلئے تیار چوہدری اظہر صادق فل ٹائم حلقہ کو دینے لگے لوگوں کی غمی خوشی میں شرکت سے حلقہ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں آزاد کشمیر میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں تبدیلی نے پنجے گاڑ لیے شیر اور تیر سر پکڑ کر بیٹھ گئے چوہدری اظہر صادق نے حلقہ کو فل ٹائم دینا شروع کر دیا لوگوں کی غمی خوشی میں شرکت کی وجہ سے چوہدری اظہر صادق کی پوزیشن دن بدن مضبوط ہونے لگی گزشتہ روز یونین کونسل اوناع،پڑوٹ اور چلایار سے درجنوں افراد نے چوہدری اظہر صادق کی رہائش میں آکر مسلم لیگ ن چھوڑ کر چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنما جن میں چوہدری محمد تاج چیف، ممبر چوہدری یاسین، چوہدری قدیر رمضان، حاجی چوہدری مہربان، حاجی چوہدری گلبہار اور دیگر بھی موجود تھے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر مرکزی راہنما ملک محمد نذیر اور سنیئر صحافی وقار بشیر نے جنرل شاہد خان ڈسٹرکٹ جج احتساب کورٹ میرپور سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کے چچازاد بھائی اور راجہ اشفاق خان پی ٖڈی پی کے بھائی کی المناک وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا سوگوار خاندان سے اظہار پمدردی کی موحوم کیلئے دعائے معفروت کی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے کہا کہ ایک اچھے طالب علم کا کردار مثالی ہو تا ہے یہ بات انہوں نے جماعت دہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر کو تفریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ حافظ محمد طاہر ایک محنتی اور وقت کا پابند،دیانتدار طالب علی ہے اساتذہ کرام کا فربنردار شاگرد ہے اس سال جماعت نہم میں بھی فرسٹ ڈوثرن میں پاس کیا ہے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا لیتا ہے اگر محنت کرتا رہا میٹر ک کا امتحان بھی اچھے نمبروں پاس کرے گا ماسٹر عبدالمالک نے کہ حافظ محمد طاہر کو سال 2018-19؁کا بہترین طالب علم کا اعزاز ملنے پر مبار کباد پیش کی اور کہا کہ حافظ محمد طاہر حقیقت میں اس انعام کاحقداد تھا یہ سکول کا انتہائی شریف اور آل راؤنڈرشاگرد ہے قدیرخان آفریدی نے طالب علم حافظ محمد طاہر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ نے اساتذہ اور والدین کانام روشن کیا ہے جس پر میں آپ کو انعام سے نواز گا طالب علم حافظ محمد طاہر نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنوں نے اسکی تعلیمی وتربیتی امور پر راہنما ئی کی اور کہا کہ میں انشاء اللہ پوری کوشش کروں گا کہ میٹرک میں بھی اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہوں اور ہمیشہ اپنے اساتذہ کافرمانبردار شاگرد بن کر رہوں گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں میں آج چالیس دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا کہ کرفیو لگا ہوا اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری یوکے نے گزشتہ روز جمعہ کے خطبہ کر دوران انہوں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتیں بے آبرو کیا جارہا ہے 40دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر میں کو جیل بنا یا دیا گیا ہے اور اگر کشمیر اگر مر جاتے تو گھروں کے اندر ہی دفن کیا جاتے ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اس طرح سے آواز کو دبا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچاہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کے ساتھ ظلم دیکھا سکتا ہیں ہم وزیراعظم پاکستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیر یوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو نظر نہیں آتا کہ کشمیر کیا کچھ نہیں ہو رہا ہے کیا یہ بڑے نام صرف نام ہی لئے ہیں باقی قوموں کو تو انصاف ملتے ہے لیکن مسلمانو ں کوکیوں نہیں یہ تفریق کیونکہ ہے اس کو ختم کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button