DailyNewsHeadline

London; Nardra surgery team to arrive in Slough on 19/20th October at Stoke poges Masjid

پاکستان ہائی کمیشن کی نادرا سرجری ٹیم کی سلاؤ آ رہی ہے

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان ہائی کمیشن کی نادرا سرجری ٹیم کی سلاؤ آ رہی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی نادرا ٹیم سلاؤ میں سرجری کرے گی۔ پاکستان ہائی کمیشنر فار لندن کی خصوصی ہدایت پر نادرا ٹیم سلاؤ میں سرجری کرنے کیلئے 19 اور 20 اکتوبر 2019ء بروز ہفتہ اور اتوار کو جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، 83 سٹوک پوجز لین، سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ UK میں آ رہی ہے۔ ٹیم جامع مسجد کے عقب میں واقع کار پارک سے متصل نئے ہال میں سرجری کرے گی۔ نادرا کارڈ کے حصول کیلئے پہلے آئیے اور پہلے خدمت کا موقع دیجئے کے تحت پہلے آنے والوں کو ترجیحی دی جائے گی۔ ہال کے دروازہ 9a.mبجے صبح کھلے گا۔ بچوں اور بڑوں کا نادرا کارڈ بنوانے کیلئے ضروری دستاویزات ساتھ لائیں۔ نادرا کارڈ کی فیس £57 پاؤنڈز ہے۔ نادرا کارڈ کے حصول کے لئے پے منٹ بینک کارڈ کے ذریعہ وصول کی جائے گی۔ نادرا ٹیم کسی قسم کی نقدی یا کیش نہیں لے گی۔ نادرا سرجری کیلئے جامع مسجد سلاؤ کا پتہ ہے۔
Jamia Masjid & Islamic centre, 83 Stoke Poges Lane, Slough Berkshire SL1 3NY

Show More

Related Articles

Back to top button